نہیں آیا ہے کوئ بھی تازہ خیال ایک مدت سے

نہیں آیا ہے کوئ بھی تازہ خیال ایک مدت سے
نہیں آیا ہے کوئ بھی لمحہٴ ملال ایک مدت سے

خشک ہو گئے ہیں گالوں پہ جم کے آنسو میرے
نہیں آیاہے قلم پہ میرے دورِجمال ایک مدت سے

نہیں لیتا یہ اب تو اُس گلی میں جانے کا نام تک !
نہیں دکھایا ہے دِل نے کوئ کمال ایک مدت سے

گھبرا گیا ہے شائد واعظ کی باریک چالوں سے
نہیں اُٹھایا ہے اُس پہ کوئ سوال ایک مدت سے

بھول ہی تو نہیں گیا کہیں صیاد میرا مجھے تبسمؔ
نہیں آیا ہے راہ میں کوئ بھی جال ایک مدت سے
 
حفیظ اللہ بھائی
کلام پوسٹ کرنے کے لیے متعلقہ زمرہ یہ نہیں ہے۔
آپ کا کلام اصلاح کا متقاضی ہے اس لیے اسے اصلاحِ سخن کے زمرہ میں منتقل کر رہا ہوں۔
اگر کلام وزن کی اغلاط سے پاک ہو تو پابندِ بحور شاعری اور اگر نثری شاعری کا شوق رکھتے ہیں تو بحور سے آزاد شاعری میں پوسٹ کیا جا سکتا ہے۔
یہ تمام متعلقہ زمرہ جات اس ربط پر موجود ہیں
 
اچھے خیالات ہیں۔ اوزان و بحور پر توجہ کی ضرورت ہے۔
اس حوالے سے کم از کم اتنی استعداد ضروری ہے کہ کلام وزن کی اغلاط سے پاک اور ایک بحر میں کہہ سکیں۔ :)
 
فاخر رضا

محفلین
نہیں آیا ہے کوئ بھی تازہ خیال ایک مدت سے
نہیں آیا ہے کوئ بھی لمحہٴ ملال ایک مدت سے

خشک ہو گئے ہیں گالوں پہ جم کے آنسو میرے
نہیں آیاہے قلم پہ میرے دورِجمال ایک مدت سے

نہیں لیتا یہ اب تو اُس گلی میں جانے کا نام تک !
نہیں دکھایا ہے دِل نے کوئ کمال ایک مدت سے

گھبرا گیا ہے شائد واعظ کی باریک چالوں سے
نہیں اُٹھایا ہے اُس پہ کوئ سوال ایک مدت سے

بھول ہی تو نہیں گیا کہیں صیاد میرا مجھے تبسمؔ
نہیں آیا ہے راہ میں کوئ بھی جال ایک مدت سے
یہ کونسی مشہور غزل کے وزن پر ہے. کیا کسی بڑے شاعر کا کوئی مشہور شعر پیش کرسکتے ہیں
 
بہ صد شکریہ اصلاح بھی فرما دیں۔
پیاے بھائی جب آپ مشہور شعراء کا کلام پڑھیں گے، اوزان اور بحور کے حوالے سے اب تو انٹرنیٹ پر کافی علم موجود ہے، اسے دیکھیں، سمجھیں گے تو پھر یہ کام آپ خود کریں گے۔
ہاں بنیادی اغلاط دور کرنے کے بعد یہاں اساتذہ موجود ہیں جو دیگر باریکیوں پر بھی رہنمائی فرمائیں گے۔ :)
 
Top