ظہور احمد سولنگی
محفلین
اب پیپلز پارٹی کو صدر کا ساتھ نہیں دینا چاہیے مگر لگتا ہے کچھ خفیہ ہاتھ ہیں جو پس پردہ کارفرما ہیں، صدر صاحب بقول میاں محمد نواز شریف ایک کمرے تک محدود ہیں مگر اب دیکھنا یہ ہے کہ جناب زرداری صاحب کب ہمت کرتے ہیں۔
نجانے میرے دل کو کیا ہوگیا
ابھی تو یہیں تھا ابھی کھو گیا
فلم میں تو شاہ رخ اور کاجل کے ساتھ یہ واردات ہوئی تھی، ہماری قوم کی اجتماعی عقل کے ساتھ یہ واردات ہوئی ہے۔ آپ یہ بتائیں کہ مشرف کی بی بی مرحومہ سے ڈیل کس نے کروائی؟ شریفے واپس پاکستان کس کے کہنے پر آئے؟ موجودہ سیٹ اپ کا سب سے بڑا سپانسر کون ہے؟ اور پھر باتیں کی جاتی ہیں قانون کی سربلندی کی۔ کانٹے بو کر گلاب چُننے کی خواہش رکھتے ہیںآپ لوگ۔ آپکو تو یہ تک معلوم نہیں کہ آپ لوگ جینا چاہتے ہیں یا مرنا اور باتیں کئے جاتے ہیں دھڑا دھڑ۔ مشرف، زرداری، گیلانی، نواز وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔ سب ایک ہیں ما سوائے مشرف اور نواز کے کہ نوازشریف مشرف کے خون کا پیاسا ہے اور موقع لگنے پر اس کا خون پی بھی جائے گا۔ پاکستان کی محبت میں نہیں، ذاتی بغض کی وجہ سے اور اسی وجہ سے اس نے اقتدار میں نہیں آنا۔ شہباز کو اس لئے اجازت مل گئی کہ وہ کم متشدد ہے اور جس دن اس نے مشرف کی مخالفت کی (حقیقی، بیان بازی سے باہر نکل کر) اس دن اس کی بھی چھٹی۔ اور زرداری صاحب تو ڈیل کر کے گئے اور ڈیل کر کے آئے ہیں۔ کس برتے پر لوگ مشرف کو باہر نکالنے کی بات کرتے ہیں؟ مشرف صرف اس وقت باہر جائے گا جب اللہ چاہے گا کہ جن جرائم کو بنیاد بنا کر آپ مشرف کو نکالنا چاہتے ہیں، آپ کے سیاسی لیڈروں میں سے کوئی بھی ایک ایسا بندہ نہیں جو ان جرائم میں ملوث نہ رہا ہو۔ ابھی دیکھ لیجئے، ہمت بھائی مرتے مر جائیں گے پی پی کی حکومت کی اور پی پی کی کوئی برائی نہیں مانیں گے۔ اسی طرح نواز شریف کے مداح نوازشریف کو معصومین میں شامل سمجھتے ہیں۔ جب قوم کا چلن یہ ہو تو کوئی انصاف پسند شخص آ ہی نہیں سکتا اور نہ ہی اس کی توقع رکھنی چاہئے۔ جب تک آپ کے رہنما زرداری، چوہدری، قاضی، شریف اور ایسے لوگ ہیں آپ مشرف اور اس جیسوں پر ہی گزارا کریں کہ کانٹوں کے کھیت میں کانٹے ہی اگتے ہیں۔
ان شاءاللہ جلد ہی۔ وہ کہتے ہیں نہ کہ "ہمت مرداں مدد خدا"اب پیپلز پارٹی کو صدر کا ساتھ نہیں دینا چاہیے مگر لگتا ہے کچھ خفیہ ہاتھ ہیں جو پس پردہ کارفرما ہیں، صدر صاحب بقول میاں محمد نواز شریف ایک کمرے تک محدود ہیں مگر اب دیکھنا یہ ہے کہ جناب زرداری صاحب کب ہمت کرتے ہیں۔
عجیب لوگ ہیں۔ عدالت عدلیہ کرتے ہیںاور عدالت کے فیصلے کو نہیں مانتے۔ بھری عدالت میںججز نے کہا ہے کہ نااہل ہے۔ اب کیا کیجیے؟زرداری تو بچ گیا بھلا ہو بی بی کا جس نے مشرف سے ڈیل کر کے زرداری کی جیل سے جان چھڑوائی۔۔سارے مقدمے ججز سو کام چھوڑ کے روز کا روز معاف کرتے چلے گئے اب باقی نا اہل ہیئںتو کیا ہوا ایک زرداری جو اہل ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔