بڑے اسرار پوشیدہ ہیں اس انتہا پسندی میں
یہ مت پوچھو کہ دیوانے جہاندیدہ نہیں ہوتے
تعجب کیا اگر اقبال دنیا مجھ سے نا خوش ہے
بہت سے لوگ دنیا میں پسندیدہ نہیں ہوتے
آٓسمان کے اوج سے افکار کو واپس بلا
یہ زمیں سب کچھ ہے ناداں آسماں بھی نہیں
عزم و ہمت کے کرشمے ہیں یہ اے اہل چمن
عزم ہو دل میں تو یہ دور خزاں کچھ بھی نہیں
جگن ناتھ آزاد