نہ ساکت، نہ ناطق، انا الحق، انا الحق! - فقیر ہدایت علی نجفی 'تارک'

حسان خان

لائبریرین
نہ ساکت، نہ ناطق، انا الحق، انا الحق!​
نہ مالک، نہ واثق، انا الحق، انا الحق!​
نہ عابد، نہ زاہد، نہ مومن، نہ مسلم​
نہ فاجر، نہ فاسق، انا الحق، انا الحق!​
نہ شامل، نہ شاغل، نہ واصل، نہ فاصل​
نہ معشوق و عاشق، انا الحق، انا الحق!​
نہ کیش و نہ ملت، نہ مذہب، نہ مشرب​
نہ کاذب، نہ صادق، انا الحق، انا الحق!​
نہ شیعو، نہ سنی، نہ صوفی، نہ دہری​
نظیر و نہ فائق، انا الحق، انا الحق!​
نہ 'تارک'، نہ فارک، نہ ظاہر، نہ باطن​
نہ لائق، نہ شائق، انا الحق، انا الحق!​
(فقیر ہدایت علی نجفی 'تارک')
× یہ کلام شاعر کے 'سندھی' دیوان سے لیا گیا ہے۔​
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہ
کیا ہی خوب گہرا کلام شریک محفل اردو کیا محترم حسان بھائی
" کی جاناں میں کون " کی صدا کا جواب خوب دیا " تارک فقیر " نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
واہہہہہہہہہہہ
کیا ہی خوب گہرا کلام شریک محفل اردو کیا محترم حسان بھائی
" کی جاناں میں کون " کی صدا کا جواب خوب دیا " تارک فقیر " نے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
نایاب جی کوئی خاص مزا نہیں آیا اس نے تو ہر چیز کی ہی نفی کردی ہے۔
شیخ عبدالکریم بن ابراہیم جیلی کے چند اشعار آپ کے نام ۔
انا الموجود والمعدوم،والمنفی والباقی
انا المحسوس والموہوم،والافعیٰ والراقی
انا المحلول والمعقود،والمشروب والساقی
انا الکنز اناالفقر،انا خلقی والخلاقی
بڑا طویل کلام ہے اگر پڑھنے کا شوق ہے تو ادھر سے کتاب ڈاون لوڈ کرلیں
http://www.4shared.com/file/43529591/1353527f/AL_INSAN_AL_KAMIL_-_Sheikh_Abdul_Karim_al_Jili.html
 

نایاب

لائبریرین
نایاب جی کوئی خاص مزا نہیں آیا اس نے تو ہر چیز کی ہی نفی کردی ہے۔
شیخ عبدالکریم بن ابراہیم جیلی کے چند اشعار آپ کے نام ۔
انا الموجود والمعدوم،والمنفی والباقی
انا المحسوس والموہوم،والافعیٰ والراقی
انا المحلول والمعقود،والمشروب والساقی
انا الکنز اناالفقر،انا خلقی والخلاقی
بڑا طویل کلام ہے اگر پڑھنے کا شوق ہے تو ادھر سے کتاب ڈاون لوڈ کرلیں
http://www.4shared.com/file/43529591/1353527f/AL_INSAN_AL_KAMIL_-_Sheikh_Abdul_Karim_al_Jili.html
محترم روحانی بابا جی
" نفی " ہی اثبات کی بنیاد ہوتی ہے محترم بھائی
اور تارک فقیر کی صدا بھی انسانوں کے درمیان پائے جانے والے ہر طرح تعصب کی بنیاد پر دیئے جانے والے " القابات و خطابات " کی نفی کرتے " اناالحق " کو اثبات دے رہی ہے ۔ " انا الحق " یہ صدا کیا ہے ۔ ؟
اسے ہر کوئی اپنی عقل و سوچ کے میزان پر اپنے وجدان کی پرواز سے تولتا ہے ۔۔۔۔۔
جبکہ محترم شیخ صاحب کا کلام تو پہلی ہی نگاہ میں " لا الہ الا اللہ " کی تفسیر کر رہا ہے ۔
ذرا وقت ملے تو پڑھتا ہوں ۔ بہت شکریہ لنک دینے کا ۔
 

صائمہ شاہ

محفلین
نہ کیش و نہ ملت، نہ مذہب، نہ مشرب
نہ کاذب، نہ صادق، انا الحق، انا الحق!
نہ شیعو، نہ سنی، نہ صوفی، نہ دہری
نظیر و نہ فائق، انا الحق، انا الحق!
 
Top