نہ سوال بن کے ملا کرو

یوسف سلطان

محفلین
کیا کسی کو معلوم ہے۔اس غزل کا شاعر کون ہے ؟ صدا کار تو(مرحوم) نصرت فتح علی خان صاحب ہیں

نہ سوال بن کے ملا کرو
نہ جواب بن کے ملا کرو
میری زندگی میرے خواب ہیں
مجھے خواب بن کے ملا کرو

ہر شام کو میرے دوستو
نہ عذاب بن کے ملا کرو
مجھے میکدے میں ملو اگر
تو شراب بن کے ملا کرو

مجھے اچھے لوگ بہت ملے
میں تو ان کے قرض سے مر گیا
ارے ہو سکے تو کبھی کبھی
تو خراب بن کے ملا کرو

ابھی سوچنا ہے تو سوچ لو
ابھی چھوڑنا ہے تو چھوڑ دو
نئے موسموں میں ملو مجھے
تو گلاب بن کر ملا کرو

نہ تو اِس طرح سے ملا کرو
نہ تو اُس طرح سے ملا کرو
ہاں حضور بن کے ملا کرو
ہاں جناب بن کے ملا کرو

نہ سوال بن کے ملا کرو
نہ جواب بن کے ملا کرو
میری زندگی میرے خواب ہیں
مجھے خواب بن کے ملا کرو
 

یوسف سلطان

محفلین
اعلیٰ ایوب خاور ہی ہیں لکھاری
نہایت عمدہ انتخاب ہے..:great:
واہ یوسف بھائی زبردست انتخاب۔
شکریہ آپ احباب کا پسند کرنے کے لیے۔
بہت عمدہ انتخاب ہے۔شاعر کا نام کنفرم نہیں ہوا؟
شکریہ بھائی پسند کرنے کا۔
جیسا کہ اوپراسد بھائی اور سید نہال ہمدانی بھائی نے "ایوب خاور" کا نام لیا ہے تو پھر وہی ہوں گے۔
 

فاخر

محفلین
نہ سوال بن کے ملا کرو
نہ جواب بن کے ملا کرو
مری زندگی مرے خواب ہیں
مجھے خواب بن کے ملا کرو

ارے شام کو میرے دوستو
نہ عذاب بن کے ملا کرو
مجھے میکدے میں ملو اگر
تو شراب بن کے ملا کرو

مجھے اچھے لوگ بہت ملے
میں تو ان کے قرض سے مر گیا
ارے ہو سکے تو کبھی کبھی
تو خراب بن کے ملا کرو

ابھی سوچنا ہے تو سوچ لو
ابھی چھوڑنا ہے تو چھوڑ دو
نئے موسموں میں ملو مجھے
تو گلاب بن کر ملا کرو

نہ تو اِس طرح سے ملا کرو
نہ تو اُس طرح سے ملا کرو
ہاں حضور بن کے ملا کرو
ہاں جناب بن کے ملا کرو

نہ سوال بن کے ملا کرو
نہ جواب بن کے ملا کرو
مری زندگی مرے خواب ہیں
مجھے خواب بن کے ملا کرو
اس طرح تمام مصرعے موزوں ہوگئے۔
یہ گیت بحر کامل مربع سالم میں ہے ۔
 
Top