ارے واہ
آپ کی کہی ہوئی بات سند کا درجہ رکھتی ہے جناببہت خوب نظم ہے جناب۔ اسے نثری شاعری میں کیوں پوسٹ کردیا ہے۔؟ پابند بحور میں ہونا چاہئے اسے۔
آپ کی کہی ہوئی بات سند کا درجہ رکھتی ہے جناب
ارے واہ
نایاب بھیا آپ تو چھپے رستم نکلے
ماشاءاللہ خوب ڈیزائن کیا نظم کو
اور فارمیٹ بھی بہت بہتر ہو گیا ہے
شاد و آباد رہیں
جناب کسر نفسی سے کام نہ لیںآپ شرمندہ کر رہے ہیں حضور۔ میں کچھ زیادہ تو نہیں کہہ گیا۔
جناب کسر نفسی سے کام نہ لیں
بقول شخصے
"مستند ہے آپ کا فرمایا ہوا"
- السلام علیکم:
مجھے علم ہے کہ میں شاعر ی نہیں کر سکتا، مگر کچھ خیال اپنے لفظوں میں لکھ دیئے، اب کیسے ہیں
فیصلہ تو آپ کا ہوگا۔۔ بہت دعائیں
حکم کی تعمیل کردی گئی ہے اور اس خوبصورت نظم کو پابند بحور شاعری میں منتقل کردیا ہے جناب۔بہت خوب نظم ہے جناب۔ اسے نثری شاعری میں کیوں پوسٹ کردیا ہے۔؟ پابند بحور میں ہونا چاہئے اسے۔
حکم کی تعمیل کردی گئی ہے اور اس خوبصورت نظم کو پابند بحور شاعری میں منتقل کردیا ہے جناب۔
ابوحمزہ بھائی بہت داد قبول فرمائیے جناب۔
سب آپ کی محبت ہے جنابمحترم سید بادشاہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ اپنا تو شوق امام ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
آخر شامت آ ہی گئی ناآج تو شامت ہی آجائے گی کسی نے سن لیا تو۔ اس سے پہلے ہی بھاگ لیتا ہوں میں۔
آخر شامت آ ہی گئی نا
کچھ لوگوں کی زبان بڑی مبارک ہوتی ہے
ہنتے مسکراتے رہیں شیخ صاحبآپ کے کارنامے ہیں جناب۔ ورنہ من آنم کہ من دانم۔ اب جب اوکھلی میں سر دے ہی دیا تو موصلوں سے کیا ڈرنا۔
عمدہ کہا ہے! بہاؤ اچھا ہے، خیال میں بھی اور اظہار میں بھی، اور ذات کے ادراک میں بھی۔
السلام علیکم:
مجھے علم ہے کہ میں شاعر ی نہیں کر سکتا، مگر کچھ خیال اپنے لفظوں میں لکھ دیئے، اب کیسے ہیں
فیصلہ تو آپ کا ہوگا۔۔ بہت دعائیں
----------------------------------------
نہ میں خواب گر نہ میں کوزہ گر
میری منزلیں کہیں اور ھیں
مجھے جس جہاں کی تلاش ھے
جو دھمال میرا خیال ھے
جو کمال میرا جمال ھے
جو جمال میرا جلال ھے
جہاں ھجر روح وصال ھے
ابھی در وہ مجھ پہ کھلا نھیں
ابھی آگ میں ھوں میں جل رھا
ابھی اسکا عرفاں ھوا نہین
مجھے رقص رومی ملا نہیں
ابھی ساز روح بجا نہیں
رہ سرمدی کا خیال ھے
میں ازل سے جسکا ھوں منتظر
مجھے اس ابد کی تلاش ھے
نہ میں گیت ھوں نہ میں خواب ھوں
نہ سوال ھوں نہ جواب ھوں
نہ عذاب ھوں نہ ثواب ھوں
میں مکاں میں ھوں اک لا مکاں
میں ھوں بے نشان کا اک نشاں
میری اک لگن میری زندگی
میری زندگی میری بندگی
میرے من میں ایک ھی آگ ھے
مجھے رقص رومی کی لاگ ھے
میرا مست کتنا یہ راگ ھے
کہ بلند میرا یہ بھاگ ھے
نہ میں خواب گر، نہ میں کوزہ گر
ابو حمزہ