نیا اردو ورڈ پریس فری بلاگنگ

MyOwn

محفلین
سلام!
دوستوں ہم نے جناب نبیل کا پلگ ان استعمال کرتے ہوئے http://wordpress.pk پر ایک نئی سروس شروع کی ہے جس سے کوئی بھی شخص اپنا بلاگ منٹوں میں تیار کر سکتا ہے۔ ہم جناب نبیل اور دوسرے حضرات کے مشکور ہیں جن کی شبانہ روز کی محنت نے ہمیں اس قابل کیا کہ ہم اس سروس کو شروع کر سکیں۔

اپ سب کی رائے اور تعاون کا انتظار رہے گا۔

والسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ MyOwn۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کا بلاگ ہوسٹ اردو بلاگنگ کی ترویج کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ میں اس بلاگ ہوسٹ کے نام کے بارے میں دریافت کرنا چاہ رہا تھا۔ ورڈپریس کی آفیشل سائٹ پر اس کے یوزرز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سائٹ کے ڈومین نیم میں wordpress شامل نہ کریں۔ کیا آپ کے علم میں یہ بات تھی؟
 
سلام!
دوستوں ہم نے ایک جناب نبیل کا پلگ ان استعمال کرتے ہوئے http://wordpress.pk پر ایک نئی سروس شروع کی ہے جس سے کوئی بھی شخص اپنا بلاگ منٹوں میں تیار کر سکتا ہے۔ ہم جناب نبیل اور دوسرے حضرات کے مشکور ہیں جن کی شبانہ روز کی محنت نے ہمیں اس قابل کیا کہ ہم اس سروس کو شروع کر سکیں۔

اپ سب کی رائے اور تعاون کا انتظار رہے گا۔

والسلام

وعلیکم سلام ،

خوشی ہوئی کہ بلاگنگ کی جانب اب لوگوں نے توجہ مرکوز کر دی ہے اور ایک کے بعد ایک اردو بلاگنگ سروس سامنے آ رہی ہے ۔ مختصرا ذرا اپنی بلاگنگ سروس کی خصوصیات پیش کر دیں تاکہ مجھ سمیت تمام لوگ سروس کے بارے میں جان سکیں اور یہ حساب لگا سکیں کہ انہیں کیا اضافی سہولیات آپ کی سروس کے توسط سے مل سکیں گی جو باقی سروس دینے والے فی الوقت نہیں دے پا رہے۔
 
MyOwn

محفلین
شکریہ MyOwn۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کا بلاگ ہوسٹ اردو بلاگنگ کی ترویج کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ میں اس بلاگ ہوسٹ کے نام کے بارے میں دریافت کرنا چاہ رہا تھا۔ ورڈپریس کی آفیشل سائٹ پر اس کے یوزرز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سائٹ کے ڈومین نیم میں wordpress شامل نہ کریں۔ کیا آپ کے علم میں یہ بات تھی؟

اپکا شکریہ- یہ بات میرے علم میں‌نہیں تھی کیونکہ میں‌‌خود بھی بلاگ زیادہ استعمال نہیں‌کرتا ہوں۔ اصل پراجیکٹ کے ایڈمن قدوس بھائی ہیں۔ باقی ہم نان پرافٹ پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ کاپی رائٹ کا مجھے اندازہ ہے لیکن چلیں ایک لیگل بیٹل کے لیے بھی ہم تیار ہیں۔ بدنام ہیں تو کیا ہوا نام تو ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔ :) اگر لنک مل جائے تو سہولت ہو جائے گی۔

وعلیکم سلام ،

خوشی ہوئی کہ بلاگنگ کی جانب اب لوگوں نے توجہ مرکوز کر دی ہے اور ایک کے بعد ایک اردو بلاگنگ سروس سامنے آ رہی ہے ۔ مختصرا ذرا اپنی بلاگنگ سروس کی خصوصیات پیش کر دیں تاکہ مجھ سمیت تمام لوگ سروس کے بارے میں جان سکیں اور یہ حساب لگا سکیں کہ انہیں کیا اضافی سہولیات آپ کی سروس کے توسط سے مل سکیں گی جو باقی سروس دینے والے فی الوقت نہیں دے پا رہے۔

ہماری سب سے بڑی خصوصیت یہ ہو گی کہ ہم اراکین کے سہولت کے لیے ایڈآن مہیا کرتے رہیں گے۔ باقی اردو اور انگلش دونوں‌کی سپورٹ تو ہے ہی۔ فری بھی ہے اور ہم کوئی اشتہارات بھی نہیں دیتے ہیں اور اراکین کو اپنے اشتہارات دینے کی اجازت ہے۔ باقی اس معاملے میں‌ جناب عبدالقادوس زیادہ روشنی ڈال سکتے ہیں۔

والسلام
 
بدتمیز

محفلین
یہ بات میرے علم میں‌نہیں تھی۔ باقی ہم نان پرافٹ پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ کاپی رائٹ کا مجھے اندازہ ہے لیکن چلیں ایک لیگل بیٹل کے لیے بھی ہم تیار ہیں۔ بدنام ہیں تو کیا ہوا نام تو ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔ :) اگر لنک مل جائے تو سہولت ہو جائے گی۔

یعنی آپنے محسن ورڈپریس جنکا سافٹ وئیر استعمال کر رہے ہیں ان سے دو دو ہاتھ کرنے کا سوچ رہے ہیں؟ پھر لاعلمی کا اعتراف بھی۔ کوئی شبہ نہیں کہ پاکستان سافٹ وئیر انڈسٹری میں اتنا پیچھے کیوں ہے۔ کیا ان کی محنت اور احسان کا یہی صلہ ہونا چاہئے؟
 
MyOwn

محفلین
میں‌مذاق کر رہا تھا۔ میرا ہر گز ارادہ کچھ ایسا نہیں‌ہے۔۔۔۔ لیکن اپ wordpress.ca کو دیکھیں ان سے تو wordpress.pk بہت اچھا کام ہے۔۔۔۔
ایک دم سے جذباتی ہو جانا بھی پاکستان سوفٹ ویر میں‌پیچھے رہ جانے کی ایک وجہ ہے :(
 
ہماری سب سے بڑی خصوصیت یہ ہو گی کہ ہم اراکین کے سہولت کے لیے ایڈآن مہیا کرتے رہیں گے۔ باقی اردو اور انگلش دونوں‌کی سپورٹ تو ہے ہی۔ فری بھی ہے اور ہم کوئی اشتہارات بھی نہیں دیتے ہیں اور اراکین کو اپنے اشتہارات دینے کی اجازت ہے۔ باقی اس معاملے میں‌ جناب عبدالقادوس زیادہ روشنی ڈال سکتے ہیں۔

یہ تمام سہولتیں تو دیگر اردو بلاگ سروس فراہم کرنے والے بھی مہیا کر رہے ہیں آپ کو ان سے زیادہ یا منفرد سہولتیں مہیا کرنی ہوں گی تاکہ صارفین آپ کی بلاگنگ سروس کو باقی سروسز پر ترجیح دیں۔
 
MyOwn

محفلین
یہ تمام سہولتیں تو دیگر اردو بلاگ سروس فراہم کرنے والے بھی مہیا کر رہے ہیں آپ کو ان سے زیادہ یا منفرد سہولتیں مہیا کرنی ہوں گی تاکہ صارفین آپ کی بلاگنگ سروس کو باقی سروسز پر ترجیح دیں۔

اس سلسلے میں‌بلاگرز کا تعاون درکار ہے کہ بلاگرز خود کیا چاہتے ہیں ایک بلاگنگ سروس میں۔۔۔۔

والسلام
 
عبدالقدوس

محفلین
شکریہ MyOwn۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کا بلاگ ہوسٹ اردو بلاگنگ کی ترویج کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ میں اس بلاگ ہوسٹ کے نام کے بارے میں دریافت کرنا چاہ رہا تھا۔ ورڈپریس کی آفیشل سائٹ پر اس کے یوزرز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سائٹ کے ڈومین نیم میں wordpress شامل نہ کریں۔ کیا آپ کے علم میں یہ بات تھی؟

محترم شکریہ۔

ویسے تو اول ہمارا ارادہ مفت سروس کا ہے۔ جس میں
wordpress.com
کا نام بھی شامل ہوگا۔ کہ آیا کہ ہم ان کا سافٹ ویئر استعمال کر رہے ہیں۔ اور باقی فلاں فلاں۔
2نمبر پر بات دراصل یہ ہے کہ ہم نے تو گوگل ڈاٹ پی کے بھی کوشش کی تھی حاصل کرنے کی ۔ کیوں کہ ہمیں اندازہ ہوا ہے کہ یہ لوگ اپنے آپ اردہ کے بارے میں کچھ نہیں کرنے والے ۔ اس لیے اب جو ہو گیا ہے وہ تو ہو ہی چکا ہے۔ اب انشاء اللہ اور کچھ نہیں تو wordpress.com کی ٹیم اردو کو آفیشلی اختیار کرنے کے بارے میں کچھ نا کچھ ضرور سوچے گی۔
 
MyOwn

محفلین
جہاں تک ڈومین نیم کا تعلق ہے wordpress.co.jp,wordpress.biz, wordpress.info, wordpress.ca اور بہت سارے دوسرے نام کافی دل چسپ سٹوری بیان کر رہے ہیں۔۔۔

والسلام
 
MyOwn

محفلین
اپ نے بلکل صیح اندازہ لگایا ہے۔ میرا کہنے کا مقصد یہی تھا کہ جہاں domain squatters الٹے سیدھے کاموں‌کے لیے ڈومینز کو ہائی جیک کر لیتے ہیں تو وہاں پر ایک صیح مقصد اور نان پرافٹ کام کے لیے شائد ورڈ پریس اتنا برا محسوس نہیں‌کرئے گا۔

اپکا اور نبیل کا بہت شکریہ جنہوں نے اتنے خلوص اور محبت سے ہمیں اپنی رائے سے نوازاہ۔۔۔۔

والسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
ڈومین نیم کی بات تو بر سبیل تذکرہ آ گئی تھی۔ میرے خیال میں ابھی اس بلاگ ہوسٹ کو امپروو کرنے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ اسے صارفین کا اعتماد حاصل کرنے میں بھی وقت لگے گا۔ ابھی تک اردو بلاگ ہوسٹنگ کا کوئی قابل اعتماد ہوسٹ سامنے نہیں آیا ہے۔ اردو ہوم پر بھی اردو بلاگرز کو ناخوشگوار تجربے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ میری ایک تجویز تو یہ ہے کہ اس سائٹ کے لیے کوئی اور favicon استعمال کریں۔ اس کے علاوہ اسے صارفین کے لیے پر کشش بنانے کے لیے ضروری ہے کہ بہت سی خوبصورت اور قابل استعمال تھیمز فراہم کی جائیں جنہیں اردو کے لیے کسٹمائز کیا گیا ہو۔ اور کسی تھیم کو یوزرز کو فراہم کرنے سے قبل اسے ٹیسٹ بھی کر لیں کہ یہ اردو پلگ ان کے ساتھ صحیح کام کر رہی ہے یا نہیں۔ میں نے نوٹ کیا ہے کہ اس وقت اس سائٹ پر تھیمز اردو کے لیے کسٹمائز نہیں کی گئی ہیں۔
 
ہوسٹنگ انشاءاللہ پائیداری کا ثبوت دے گی۔
Favicon کے بارے میں تجویز دینے کا شکریہ۔ آج ہی کچھ کرتے ہیں اس کا بھی۔
دراصل ہماری خواہش ہے کہ اردو تھمیز بنانے والے بھائیوں کو بھی دنیا جانے اس لیے خود سے نئے تھیم بنانے سے گریز کیاہے فل وقت۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ قدیر کے اردو تھیم میں انکا نام۔ ان کے فورم کا نام موجود ہے۔
تجاوز دینے کا بہت شکریہ۔ امید کرتے ہیں کہ آپ کا سائیہ اور دست شفقت ہمارے سروں پر سلامت رہے گا
 
MyOwn

محفلین
اپ دوبارہ سے چیک کر یں اکاونٹ تو بن رہے ہیں اور سپیمرز کے مزے لگے ہوئے ہیں۔ انشاءاللہ سپیمرز کا آج کوئی نہ کوئی حل نکال لیا جائے گا۔
 
Top