میم نون
محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلامُ علیکم
میں کچھ دنوں سے محفل پر وہ دھاگے ڈھونڈ ڈھونڈ کر پڑھ رہا ہوں جن میں محفلین نے اپنے سفر نامے پیش کئیے ہیں۔
لیکن مشکل یہ ہے کہ انمیں سے کچھ تصاویر والے زمرے میں ہیں تو کچھ گپ شپ والے زمرے میں، کچھ متفرقات میں ہیں تو کچھ اپنے اپنے دیس میں۔
اور اسطرح سے یہ ایک بہت بڑا ذخیرہ بس گم سا ہو گیا ہے۔
میں خود اپنے سفر کا کچھ لکھنا چاہ رہا تھا، لیکن اس سوچ سے کہ چند دن بعد اس نے بھی گم ہو جانا ہے، کچھ نہیں لکھ رہا، جبکہ یہ وہ یادیں ہوتی ہیں جو اگر انسان کسی کے ساتھ بانٹے تو انھیں بکھرنا نہیں چاہئیے۔
مجھے بھی گھومنا اچھا لگتا ہے، کہیں جانے سے پہلے اگر یہ دھاگے ایک جگہ موجود ہوں تو انکا مطالعہ کر کے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کہاں جایا جائے اور کسطرح سے سفر کی پریشانیوں کو کم کیا جا سکے۔
اس موضوع پربہت سے محفلین نے ماشاءاللہ بہت کچھ پیش کیا ہے، لیکن یہ ایک بکھرا خزانہ ہے۔
اگر اسے ایک جگہ یکجا کر دیا جائے تو بہت اچھا ہو۔
منتظمیں اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟
دوسرے محفلین بھی اپنی رائے دیں۔
والسلام،