نیا قرآنی خط

بسم الله الرحمن الرحيم
والصلاة والسلام على رسوله الكريم

اپنے‌ فورم پر میں نے‌ ایک نئے خط کے بابت موضوع شروع کیا ہے
محترم شاکر القادری صاحب اور عارف کریم نیز دیگر ماہرین سے درخواست ہے کہ وہ اس نمونہ پر نظر ڈالیں
اور بتائیں کے خط قابل قبول ہے کہ نہیں؟ اگر قابلِ عمل ہوئی تو باقی
صفحات مہیا کرنا میری ذمہ داری ہوگی۔۔

یہاں سے
والسلام علیکم​
 
ماشاء اللہ بہت ہی خوبصورت خطاطی ہے اور اسپر کام کرنا بھی ممکن ہے اگر آپ ممکنہ صفحات کو مہیاں‌کریں‌تو انشاءاللہ یہ کام ناممکن نہیں‌ہوگا
 

علوی امجد

محفلین
محترم راسخ صاحب

آپ کے دیئے گئے نمونہ صفحے کو دیکھ کر مجھے بہت عرصہ قبل بنایا گیا اپنا ایک فانٹ یاد آگیا۔
کیا یہ فانٹ‌اس سے قریب تر نہیں ہے۔ اگر ہے اور آپ اس کو کو بہتر سمجھتے ہیں تو اسی فانٹ کو کانٹ چھانٹ کر نئے اسلوب کے ساتھ ٹھیک کیاجاسکتا ہے۔

sample.gif


مندرجہ بالا تصویر صرف ایک فانٹ کا نمونہ ظاہر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے اور اس میں کسی قسم کی علامت وقف ڈالی نہیں گئی۔ اور مزید برآں اس میں اعراب وغیرہ کی غلطیاں ممکن ہوسکتی ہیں۔ (خداوند متعال ہمیں قرآن پاک کی تحریر میں کسی قسم کی سہواً سرزد ہونے والی غلطی سے معاف فرمائے۔ آمین)
 

arifkarim

معطل
ماشاءاللہ، بہت خوبصورت خط ہے۔ میرے خیال میں جن صفحات کو اسکین کرنے کی ضرورت پڑے گی، اس سے متعلق علوی بھائی یا شاکر صاحب بہتر بتا سکتے ہیں۔ خاکسار علامات کی جاگزینی کا کام کر دے گا۔
 
(1)‌ عبد المجید بھائی۔ آپ ان صفحات کی نشاندہی کردیں۔

2۔‌ الف نظامی۔ افسوس کہ کاتب کا نام میرے علم میں نہیں ہے۔

3۔ علوی صاحب جی تقریبا مشابہ ہے لیکن جو نمونہ میں نے دکھایا ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس میں‌ روانی زیادہ ہے۔ قرآن پاک کا کام کتابت ہی سے‌بہترین کام ممکن ہے۔ یہ فونٹ‌ تو ہم ضرورت کے لئے استعمال کرتے‌ ہیں۔ خدا کا کرم رہا تو ذہن میں‌چند ایسے‌ پراجیکٹ‌ ہیں‌ جو میں مکمل کرنا چاہتا ہوں‌ جن میں قرآن اور خطِ نستعلیق شامل ہے۔ وقت آنے پر اپنے‌ فورم پر شئیر کروں گا۔

4- عارف کریم آپ کی بڑی مہربانی۔ اللہ تعالی تمام احباب جزائے خیر عطا فرمائےٍ۔

آپ احباب کو اپنے‌ فورم پر آنے‌ کی دعوت دیتا ہوں‌ کہ میں‌بھے چاہتا ہوں‌ میرے فورم پر بھی قرآن پاک کے حوالے سے‌ کام ہو اور صدقہ جاریہ بن سکے۔
 
راسخ کشمیری بھائی اگر آپ سورۃ فتح کے صفحات کو فراہم کریں‌تو انشاءاللہ اس پر فونٹ‌کی صورت میں‌کام کیا جاسکتا ہےسکین کی رزلٹ اچھی ہونی چاہئے
 
راسخ کشمیری بھائی اگر آپ سورۃ فتح کے صفحات کو فراہم کریں‌تو انشاءاللہ اس پر فونٹ‌کی صورت میں‌کام کیا جاسکتا ہےسکین کی رزلٹ اچھی ہونی چاہئے

عبد المجید بھائی میں‌ مکہ مکرمہ آیا ہوں جیسے ہی مدینہ منورہ پہنچتا ہوں‌ ان شاء اللہ مہیا کردوں گا

کورا ڈرا کی فائل چاہئے یا الیسٹریٹر کی؟
 
اسی فارمیٹ میں‌ہی مناسب ہے جسمیں آپنے نمونہ اپلوڈ کیا ہوا ہے اور رزلٹ اگر اس سے بہتر ہو تو بہت خوب نہیں‌تو کم از کم یہی رزلٹ‌ہونی چاہئے
 
قرآن کی لگیچرز کی فہرست بھی دستیاب ہوجائے تو بہت بڑا کام ہوجائے۔

کیا کرلپ پر جو نستعلیق کے لگیچرز ہیں وہ مکمل ہیں‌یا ان میں زیادتی کی گنجائش موجود ہے؟
 
بھائی کسی بھی لگیچر لسٹ میں‌آپ جتنی بھی زیادتی کرنا چاہتے ہیں کرسکتے ہیں‌۔ جبکہ قرآن کے لگیچرز لکھنے کا کوئی طریقہ ڈھونڈنا کی کوشش کرتے ہیں
 
عویدص بھائی فی الحال تو کریکٹر بیس بنوانے کا ہی پروگرام ویسے بھی کسی لگیچربیس فونٹ‌کیلئے کریکٹر بیس کی تو ضرورت پڑھتی ہی ہے ارادہ تو ہے کہ کریکٹر بیس مکمل کرنے کے بعد اسمیں‌لگیچرز بھی شامل کیا جائے
 
Top