شاہد، مجھے آپ کا تجویز کردہ نام پسند آیا ہے۔ دراصل کچھ عرصہ قبل اس سلسلے میں ایک رائے شماری ہوئی تھی جس میں صرف
جریدہ نام پر اتفاق ہوا تھا۔ بہرحال یہ بات تو پرانی ہو گئی ہے۔ اس میں ردوبدل کی گنجائش ہے۔ لیکن نام رکھنا جریدے پر کام کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہے۔ یہاں کچھ اور مسائل کا سامنا درپیش رہا ہے۔ سب سے بڑا مسئلہ تو اس پراجیکٹ کو لیڈ کرنے کا ہے۔ میرے پاس محفل فورم کے کام سے وقت نہیں بچتا اور میں کسی اور سائٹ کے انتظام کی ذمہ داری نہیں سنبھالنا چاہتا۔ دوسرا بڑا مسئلہ ایک آن لائن میگزین کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک مناسب کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کی عدم دستیابی رہا ہے۔ مشہور CMS جیسے کہ جملہ، دروپل اور پوسٹ نیوک وغیرہ کمیونٹی ویب سائٹ بنانے کے لیے تو ٹھیک ہیں لیکن یہ ایک اخبار یا جریدے کی ضروریات کو پورا نہیں کرتے۔ بہرحال میں اس بارے میں ابھی تک ریسرچ کر رہا ہوں اور ایک کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم
سپِپ (SPIP) بھی مجھے نظر آیا ہے جو کہ خاص طور پر ویب میگزینز تخلیق کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن اس کا بھی الگ مسئلہ ہے کہ یہ سوفٹویر فرانس میں بنا ہے اور اس کی ڈاکومنٹیشن بھی زیادہ تر فرانسیسی میں ہے۔ اس طرح اس کا استعمال سیکھنا کافی دشوار ہوا ہوا ہے۔ میں کوشش کر رہا ہوں کہ کسی طرح SPIP کا اچھی طرح استعمال سیکھ لوں، اس کے بعد جریدہ کے پراجیکٹ پر بھی کام شروع کر لیں گے۔ لیکن اس کام میں ابھی کچھ وقت لگے گا کیونکہ ابھی مجھے دوسرے زیادہ ترجیح والے کاموں پر توجہ دینی ہے۔