یار میں کہڑے پاسے جاواں ، جاوید پا جی میں بھی تو یہ ہی کہتا ہوں ، پردے کی مثال میں میں نے لفظ “برقع“ استعمال ہی نہیں کیا ، میں کافی حد تک “بے عمل“ انسان ہوں ، باتیں بہت کرتا ہوں ، ویسے بھی اپنے بھائی نعمان ہوتے تو ضرور اس پر کچھ رائے دیتے
اسلام کی حقیقت کو ہی تو ہم نہیںپہچان پا رہے ، جو جو پہچان چکے ہیں وہ اس پر عمل نہیں کرتے کیونکہ “دنیا“ کی لذتوں سے محروم ہونا پڑتا ہے ، اس بات کی وضاحت میں یوں کرتا ہوں کہ اسلام بہت واضح طور پر زکاۃ کی تقسیم بتاتا ہے ، مگر کیا ہمارے صاحب ثروت حضرات اس تقسیم کو فالو کرتے ہیں ، زکاۃ کا وقت آتے ہی ہمارے بینک خالی ہو جاتے ہیں ، وجہ صرف از صرف یہ نہیں کہ حکومت زکاۃ کا مصرف صحیح نہیں کرے گی ، وجہ یہ ہے کہ کوئی اپنی دولت کو کیوں “تقسیم“ کرے اور وہ بھی “انجان“ لوگوں میں ۔ ۔ بے شک دنیا میں ابھی بھی کچھ مسلمان ہونگے جو اس فریضے کو بہ احسن طریقے سے انجام دیتے ہونگے ، مگر شاید بہت ہی کم
دوسری مثال یوں لیں کہ قربانی کا فیشن ہو گیا ہے ، عید قرباں کے دن ہم بہترین گوشت اپنے فریج میں “محفوظ“ کر لیتے ہیں اور “چھیچڑے“ محلے میں بانٹتے ہیں ، اور “ثواب“ کماتے ہیں
کتنی مثالیں ہیں ، مگر جو لوگ انہیں ایسے عمل سے منع کرتے ہیں وہ سب سے زیادہ عتاب کا شکار ہوتے ہیں ۔ ۔۔
بات کہاں کی تھی کہاں پہنچی ، سب دوست اسی بات سے نالاں ہیں کہ ہر بات میں اسلام کیوں آ جاتا ہے ، آپ اپنی زندگی کو مذہب سے الگ کر کہ کیوں نہیں دیکھتے جیسے مغرب کرتا ہے اور وہ “ترقی“ کی معراج پر ہے ، بس یہاں سے ہی اختلاف شروع ہوتا ہے ، میں کہتا ہوں کہ اسلام زندگی کے ہر پل میں ہونا چاہیے ، جبکہ روشن خیال لوگ یہ کہتے ہیں ، نہیں مذہب ذاتی مسلہ ہے ، اپنا عقیدہ بدلو نہیں دوسروں کا چھیڑو نہیں ۔ ۔ ۔بس باتیں کرو تو کچھ ہنسی کی خوشی کی ، ادھر ادھر کی ، مذہب کی بات کرو گے تو جھگڑا ہی ہو گا ۔ ۔ ۔ اسی لئے آپ دیکھو گے کہ مذہب اور حالات حاضرہ والے فورم میں کوئی کوئی ہی حصہ لیتا ہے ، وجہ صاف ظاہر ہے ڈر ، اپنے غلط ہونے کا ڈر ، یا کسی دوسرے کی بات کے پر اثر ہونے کا ڈر ، مجھے یاد ہے کہ ایک دوست نے انہیں سائیٹس پر کہیں کہا تھا کہ ، آپ چاہے کچھ بھی کر لو میں تو نہیں ماننے والا ، اور اپنے بھائی نعمان نے تو یہاں تک کہ دیا تھا کہ جب ہمارے پاس کوئی مضبوط دلیل نہیں ہوتی تو ہم “قرآن کی آیات“ اور احادیث کا سہارا لے لیتے ہیں ، شاید صحیح ہی کہا تھا ، کیونکہ ہمیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ قرآن و حدیث کو دلائل کی بحث میں لائیں ، کیونکہ بات عقیدے کی آ جاتی ہے ، مہوش نے بہت ساری باتیں کیں مگر کیا ہم نے ان احادیث کو سمجھنے کی کوشش بھی کی ، کیا قرآن کی آیات کو اپنی بات منوانے کے لئے مان لیا ؟
ایک اور بات جو بار بار اس فورم پر کہی جاتی ہے کہ یہ فورم اردو کے لئے ہے ، اردو کے علاوہ اس میں جو دوسری باتیں ہوتیں ہیں انکے لئے دوسرے فورم پر مباحث کی جائیں ، مگر کیا اردو ہماری زندگی کا حصہ نہیں ہے ؟ اور اردو کو ہندوستان سمیت ساری دنیا میں مسلمانوں کی زبان کہا جاتا ہے ، میں ادھر امارات میں ہندی اور اردو کا فرق کرنے والے بھی اسے اسی طرح لیتے ہیں ۔ ۔ ۔ اور یہ ہی سچ بات بھی ہے کہ اردو کی پہچان مسلمانوں میں زیادہ ہے ، ورنہ زبان کا کوئی مذہب نہیں ہوتا
اور آخری بات ، اسلام مذہب ہے ہی نہیں ، اسلام ایک دین ہے ، جو فطرت پر مبنی ہے ، میں جتنا کچھ اسلام کو سمجھا ہوں (اللہ مجھے اور آپکو مزید سمجھنے کی توفیق دے ) وہ یہ ہے کہ ہر سانس میں اسلام ہونا چاہیے ۔ ۔ اور اسکے لئے بہت کچھ کرنا ہوتا ہے ۔ ۔ ۔
یہ شہادت گہے الفت میں قدم رکھنا ہے
لوگ آساں سمجھتے ہیں مسلماں ہونا
اللہ مجھے اور ہم سب کو نیک ہدایت دے (آمین)