نیا پروگرام بغیر کسی خوف و خطرہ کے انسٹال کریں!

arifkarim

معطل
آئے دن ہم نئے نئے پروگرامز کو اپنے کمپیوٹر میں ٹھونستے رہتے ہیں جس سے اسکی رفتار اور اسکیورٹی سخت متاثر ہوتی ہے۔ بعض اوقات ایسے سافٹوئیرز سے واسطہ پڑتا ہے جن کے بارہ میں یہ بالکل پتا ہی نہیں ہوتا کہ درست طریقہ سے انسٹال بھی ہوں گے یا نہیں یا انسٹال کے بعد آپکے کمپیوٹر کیساتھ کیا حشر کریں گے وغیرہ۔ دوسرے اوقات میں کبھی کوئی ایسا پروگرام انسٹال کرنا پڑتا ہے جسکی ضرورت صرف ایک بار ہو اور بعد میں‌اسکو کچرے کے ڈبے میں‌ہی پھینکنا ہو۔ گو کہ ونڈوز کے بلٹ ان سسٹم ری اسٹور اور ان انسٹالرز بظاہر اچھا کام کرتے ہیں۔ مگر بعض ڈھیٹ قسم کے سافٹ وئیز کی طرف سے پیش آنے والے تباہ کاریوں کو درست نہیں کرپاتے اور یوں آپکے سسٹم پر اررورسیبل نقصان ہو جاتا ہے۔۔۔ :(
ان سب مسائل کا حل پیش کیا Acronis True Image نے! اسمیں ایک جدید و عمدہ فیچر ہے: Try & Decide کے نام سے۔ اسکو دباتے ہی آپکے دوسرے پارٹیشن میں ایک ورچؤل فائل بن جاتی ہے جسمیں پارٹیشن C پر ہونے والی تمام تبدیلیاں ایمولیٹ کی جاتی ہیں:
b081.gif
یوں بغیر کسی خوف و خطرہ کے نیا پروگرام بیشک اسمیں کتنا ہی خطرناک وائرس ہو، باآسانی ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے۔ ٹھیک نتائج پر مطلوبہ تبدیلیاں مستقل کرنے کی آپشن ہے اور خرابی پر باآسانی ری اسٹارٹ کرکے سسٹم واپس انسٹال سے قبل والی حالت پر آجائے گا ۔ ونڈوز کے ڈیفالٹ سسٹم ری اسٹور کے مقابلہ پر اس ٹول کے فیل ہونے کا چانس صفر فیصد ہے کیونکہ ہر تبدیلی دوسرے پارٹیشن پر ریل ٹائم میں محفوظ ہوتی، اور اصل پارٹیشن محفوظ رہتا ہے۔ :)
لنک:
http://www.acronis.com/homecomputing/products/trueimage/
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top