نیا ڈاؤنلوڈ منیجر

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

ذیل کے ربط پر محفل فورم کا نیا ڈاؤنلوڈ‌ منیجر اب قابل استعمال ہے۔

ڈاؤنلوڈز

ابھی بھی چند ڈاؤنلوڈ شامل کرنا رہتی ہیں۔ میں انہیں جلد ہی شامل کر دوں گا۔ اس کے علاوہ کچھ سٹائلز میں الائنمنٹ بھی ٹھیک کرنے والی ہے۔ لیکن میں نے اس کو ٹھیک کرنے کا انتظار کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ آپ کو اگر ڈاؤنلوڈ سسٹم کے استعمال میں کوئی دقت پیش آتی ہے تو ضرور بتائیں۔

والسلام
 

طمیم

محفلین
اجازت

طارق محمود, آپ کو اس صفحہ پر داخل ہونے کی اجازت نہیں.

کیامجھے ڈاؤنلوڈ مینیجر استعمال کرنے کی اجازت نہیں ؟؟؟؟ ۔ میں نے اوپر والے لنک پر کلک کیا تو جوا ب آیاا طارق محمود, آپ کو اس صفحہ پر داخل ہونے کی اجازت نہیں.
 
راسخ, آپ کو اس صفحہ پر داخل ہونے کی اجازت نہیں. شاید مندرجہ ذیل اسباب میں سے کوئی ایک سبب ہو :

شاید آپ کا اکاونٹ اس فورم کیلئے کارآمد نہیں ،
شاید آپ کسی ممبر کو تنگ کررہے ہیں ،
کیا آپ ناظم یا کسی Vip ممبر کے کام میں دخل اندازی کررہے ہیں ،
شاید آپ کو منتظم اعلیٰ نے اس لئے روک دیا کہ آپ کا اکاونٹ ختم ہوگیا ہے ،
یا پھر آپ نے اپنا اکاونٹ فعال ہی نہیں کیا ۔ ۔ ۔
منتظم اعلیٰ سے اپنا یہ شکوہ دفتر شکایات میں پیش کرسکتے ہیں ۔ ۔ ۔


نبیل مجھے اپنے اردو بلاگ کے لئے اردو ایدیٹر چاہئے تھا۔ امن نے بتایا یہاں سے ملے گا۔ لیکن یہ مسج آ رہا ہے۔ کیسے حاصل کروں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
راسخ اور طارق دوبارہ چیک کریں۔ اب کام کرنا چاہیے۔
راسخ میں نے ورڈپریس کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان ابھی ریلیز نہیں کیا ہے۔ البتہ اوپن پیڈ کو خود سے ورڈپریس میں انٹگریٹ کیا جا سکتا ہے۔
 
نبییل بھائی! نئے ڈاؤن لوڈ سسٹم کے اجراء پر میں ذاتی طور پر آپ کا بے حد مشکور ہوں۔ امید ہے، ڈاؤن لوڈز کی تعداد میں بھی جلد اضافہ کرینگے۔
 
السلام علیکم،

ذیل کے ربط پر محفل فورم کا نیا ڈاؤنلوڈ‌ منیجر اب قابل استعمال ہے۔

ڈاؤنلوڈز

ابھی بھی چند ڈاؤنلوڈ شامل کرنا رہتی ہیں۔ میں انہیں جلد ہی شامل کر دوں گا۔ اس کے علاوہ کچھ سٹائلز میں الائنمنٹ بھی ٹھیک کرنے والی ہے۔ لیکن میں نے اس کو ٹھیک کرنے کا انتظار کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ آپ کو اگر ڈاؤنلوڈ سسٹم کے استعمال میں کوئی دقت پیش آتی ہے تو ضرور بتائیں۔

والسلام

شکریہ نبیل، نیا ڈائونلوڈ مینیجر واقعی تعریف کے قابل ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
راسخ، انتظار کرنے سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ ورڈپریس کی کوئی اردو کے لیے تیار کردہ تھیم استعمال کر لیں۔ یا پھر اپنی کسی پسندیدہ تھیم میں اوپن پیڈ انٹگریٹ کر لیں۔ یہ کام اگر آپ کے لیے مشکل ہے تو آج کل کئی دوست اس میں تعاون کرنے کو تیار ہوں گے۔
 

طمیم

محفلین
ڈاؤنلوڈ مینیجر

جزاکم اللہ ۔ نبیل، نیا ڈائونلوڈ مینجر بہت خوبصورت ہے ۔ لنکس بھی صحیح کام کررہے ھیں۔ اللہ تعالی محفل کو دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی دے۔
 
نبیل! میں نے ڈاؤن لوڈز ایریا میں جانے کی کوشش کی ہے مگر درج ذیل مسئلہ درپیش ہے۔

گلفام مصطفی, آپ کو اس صفحہ پر داخل ہونے کی اجازت نہیں. شاید مندرجہ ذیل اسباب میں سے کوئی ایک سبب ہو :

1. شاید آپ کا اکاونٹ اس فورم کیلئے کارآمد نہیں ،
2. شاید آپ کسی ممبر کو تنگ کررہے ہیں ،
3. کیا آپ ناظم یا کسی Vip ممبر کے کام میں دخل اندازی کررہے ہیں ،
4. شاید آپ کو منتظم اعلیٰ نے اس لئے روک دیا کہ آپ کا اکاونٹ ختم ہوگیا ہے ،
5. یا پھر آپ نے اپنا اکاونٹ فعال ہی نہیں کیا ۔ ۔ ۔
6. منتظم اعلیٰ سے اپنا یہ شکوہ دفتر شکایات میں پیش کرسکتے ہیں ۔ ۔ ۔

لاگ آوٹ فورم پر واپسی

براہِ مہربانی چیک کرکے درست فرما دیں۔
 

mushtaq lashari

محفلین
نبیل صاحب آپنے صرف ڈائونلوڈرکا حوالہ دیاہے مزید کچہ نہیں بتایا ہے کہ اس ڈائونلوڈرمیں کیا خاص بات ہے شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
کچھ ایسی خاص بات نہیں ہے اس ڈاؤنلوڈ منیجر میں۔ اس سے پہلے والا بھی ٹھیک کام کر رہا تھا۔ اس ڈاؤنلوڈ منیجر کی ایک فیچر یہ ہے کہ ہر ڈاؤنلوڈ کے لیے علیحدہ پیج موجود ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے براہ راست فائل کا لنک دینے کی بجائے، اس صفحے کا ربط دینا ممکن ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ سوفٹویر کے سکرین شاٹ شامل کرنے کی سہولت بھی شامل ہے، جسے ابھی تک ہم نے استعمال نہیں کیا ہے۔
 

ابنِ آدم

محفلین
السلام علیکم

نبیل صاحب،

کسی اور تھریڈ میں بھی لکھ چکا ہوں مگر چونکہ ڈاونلوڈ مینجر سے متعلقہ تھریڈ ہے جو میں نے پہلے نہیں دیکھا اسلئے معذرت کے ساتھ بطور یاد دھانی کے لکھتا ہوں کہ اردو وکی کی ڈاونلوڈ پہ موجودہ زپ فائل ٹھیک نہیں ہے۔ میں نے کافی عرصہ بعد اس کو دوبارہ اردو وکی ڈاٹ کام پہ انسٹال کرنے کی غرض سے ڈاؤن لوڈ کیا تو مندرجہ ذیل ائیرر آیا ہے

! c:\mediawiki_1.9.3_urdu.zip: Unexpected end of archive

ھو سکے تو براہ مہربانی اس کو دیکھ کے راہنمائی کردیں

نوازش
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن آدم، کیا آپ کسی نئی آئی ڈی سے لاگ ان ہو رہے ہیں؟
میں نے کل ہی میڈیا وکی کی ڈاؤنلوڈ چیک کی ہے اور یہ صحیح کام کر ہی ہے۔
آپ ان کمپریس کرنے کے کونسا پروگرام اور اس کا کونسا ورژن استعمال کر رہے ہیں؟ میں عام طور پر WinRAR سے ہی zip فائلیں بناتا ہوں۔
 

ابنِ آدم

محفلین
نہیں نبیل بھائی

:old:

وہی پرانی والی آئی ڈی ہے مگر کافی عرصے کی غیر حاضری کے بعد آیا ہوں۔

Winrar کا تیسرا ورژن میں‌استعمال کر رہا ہوں۔ ڈاؤن لوڈ کا عمل بذات خود ٹھیک ہے مگر فائل کی ان کمپریشن میں مشکل ہورھی ہے مندرجہ بالا ائیرر کی وجہ سے
 

ابنِ آدم

محفلین
میں نے ابھی ابھی winrar میں اس کو رپئیر کے بٹن دبا کے دیکھا ہے، اب یہ فائل Winrar نے فکس کردی ہے اور فائل بھی بآسانی ڈی کمپریس ہوگئ ہے اب اردو وکی ڈاٹ کام پہ اپ لوڈ کر کے دیکھتا ہوں
عجیب سی بات ہے

اب ہمیں آپ کو حضرت نبیل کہنا چاہییے، ادھر آپ نے محبت سے توجہ کی ادھر کام ھو گیا،معلوم ہوتا کہ آپ انٹرنیٹ کے پوشیدہ ولیوں میں سے ھیں۔ سلسلہِ بیعت وغیرہ کا سلسلہ بھی شروع کردیں تو ہم جیسوں کی عاقبت سائبر سدھر جائے گی

کیا خیال ھے
 
Top