نیا گھر یا نیا پاکستان

خیرہ خان

محفلین
تو بنا تو رھے ھیں نیا ٘پاکستان ۔ پہلے پرانا توڑنا ھوگا۔۔۔
روز نئے احکامات جاری ھو رھے ھیں ۔۔ھر منصوبے کی پوچھ گچھ ھو رھی ھے۔۔۔۔ھر فراڈ کی تفتیش ھو رھی ھے ۔۔۔ھر بے کار چیز فروخت ھو رھی ھے ھر رکا ھوا کام مکمل ھو رھا ھے ۔ ھر جگہ قانون کی بالا دستی نظر آرہی ھے۔۔۔۔۔کافی چیزیں تیزی سے ٹھیک کرائی جارہی ھیں ھر شخص حرکت میں آگیا ھے ۔
ھر ادارہ ذمہ داری محسوس کرھا ھے۔۔۔
ھر وزیر پر عزم ھے کام کرنے کیلئے۔

جیسے جب کوئی پر جوش انسان پرانے گھر میں شفٹ ھوتا ھے گھر کو نیا رنگ روغن کرتا ھے گھر کی ِخراب چیزیں صحیح کرواتا ھے گھر کو آرام دہ بنانے کیلیے کچھ توڑ پھوڑ کرتا ھے تو پرانے پس ماندہ گھر کی قسمت کھل جاتی ھے اور اسکی حالت بہتر اور قیمت زیادہ ھو جاتی ھے۔۔۔
ایسا وھی کرتا ھے جس نے گھر اپنے رہنے کیلئے خریدا ھو۔۔
جس نے اس کو بند کرکے باھر جانا ھو اس کو پتا بھی نھیں چلتا کہ گھر میں کیا خرابی ھے اگر ھے بھی تو کیا فرق پڑتا ھے۔۔


اگر گھر کی لوکیشن اچھی ھو تو اسکی مانگ آسمان پر چلی جاتی ھے۔ اور اللہ کا شکر ھے کہ پاکستان کی جغرافیائی لوکیشن بہت شاندار ھے اور تھوڑی ٹھوکا پیٹی سے اسکی جو شان نکلنے والی ھے وہ ساری دنیا دیکھے گی اللہ نے چاھا تو ۔
صرف دیانت داری اور لگن سے کام کرنے والے چاھئے ھیں بس۔ا
 

نسیم زہرہ

محفلین
اللہ تعالیٰ پاکستان اور اہلِ پاکستان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے
جان، مال، عزت و ناموس کی حفاظت فرمائے
اندرونی و بیرونی دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنائے
ہمیں اپنے وطن کی خدمت و حفاظت کا شعور عطا فرمائے
 
علیم خان جیسا دیانت دار، زلفی بخاری جیسا دیانت دار، جہانگیر ترین جیسا دیانت دار، شیخ رشید جیسا دیانت دار، بزدار جیسا بیدار مغز۔
ذہنی غلامی کی حدیں بھی پار ہو گئی ہیں۔
 

خیرہ خان

محفلین
اردو كي محفل ميں خامہ دل سے لکھی تحریر پر سیاست اور دیانت کے تیر نہ چلائیں دیانت پر اگر بات کی کئی تو بہت دور تک جائے گی۔
یہ ذھنی "غلامی" نھیں "آزادی" ھے جناب ۔۔ذھنی غلامی تو اس سے پہلے تھی جس کا سلسلہ اس بار کے انتخابات سے منقطع ھوا ھے
۔۔خیرہ کی بھی آپ جیسے خیرخواھوں کی مانند پاکستان کی خیر کیلئے دعائیں ھے

بات چل نکلی ھے اب دیکھیں کہاں تک پھنچے۔
 

خیرہ خان

محفلین
مضحکہ خیز کون ھے ؟
تاریخ میں ایسے ان گنت مقامات ھیں جھاں پر مضحکہ خیز گردان نے والوں کو منہ کی کھانی پڑی ھے اللہ تعالی سے ھر محب وطن کی یہ ھی دعا ھے کہ اس بار بھی وہی مقام ھو۔۔۔اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ھو۔ آمین
 
مسئلہ یہی ہے کہ دل سے لکھی گئی ہے، دماغ سے نہیں۔ قبلہ اگر علامتی ڈھکوسلوں کے علاوہ، قابلِ پیمائش بہتری کہیں آئی ہے تو بتائیے۔ اللہ ہر محب وطن کو فہم و فراست اور شخصی پرستش سے نجات دلائے۔
 
آخری تدوین:

خیرہ خان

محفلین
شخصیت پرستی کا حصار ھی تو توڑا گیا ھے حضور ورنہ قوم تو نواز اور زرداری کی شخصیت کے گھن چکر میں سالوں سے الجھی ھوئی تھی۔ آپ تو چند مہینوں میں نالاں ھو گئے جبکہ وزارت میں بھی نھیں ھیں کے کھانے کو نہ مل رھا ھو ملے بھی تو چائے بسکٹ۔
 

خیرہ خان

محفلین
مسئلہ یہی ہے کہ دل سے لکھی گئی ہے، دماغ سے نہیں۔ قبلہ اگر علامتی ڈھکوسلوں کے علاوہ، قابلِ پیمائش بہتری کہیں آئی ہے تو بتائیے۔ اللہ ہر محب وطن کو فہم و فراست اور شخصی پرستش سے نجات دلائے۔
ّکمال ھے شخصیت پرستی جب چھوڑ دی میں نے ، تو مجھے مورد الزام ٹھہرایا گیا اس گناہ کا جو میں صدیوں سے کر رھا تھا۔
 

خیرہ خان

محفلین
بالکل درست فرما یا کس خاموشی سے اربوں کی رقم غریبوں اور مرے ھووں کے اکاونٹ سے سفید ھوتی رھی پورا مافیا کام کرتا رھا سب کے کھاتے چلتے رھے۔۔۔حرام کھانے کے ایسے عادی ھوئے ھیں کے حلال ھضم نہیں کر پارھے ۔وہ سارے لوگ جو حکومت کے اقدامات ٘ر اعتراض کرتے ھیں۔
 
Top