مبارکباد نیا ھجری سال مبارک ہو

bilal260

محفلین
تمام ممبران کو دل کی گہرائیوں سے نیا اسلامی سال مبارک ہو۔
اللہ اس سال کو امت مسلمہ اور اہل پاکستان کیلئے امن وسلامتی کا سال بنائے۔

آمین
 
x boy

محفلین
آپ دونوں کا شکریہ، الحمدللہ ہم لوگ اسلامی مہینے کو بھی جانتے ہیں
انگریزی مہینوں کے مبارک باد کی قطاریں پائی گئی ہیں لیکن اسلامی مہینے کوجاننے والے
ہم تین ہیں الحمدللہ
 
arifkarim

معطل
آپ دونوں کا شکریہ، الحمدللہ ہم لوگ اسلامی مہینے کو بھی جانتے ہیں
انگریزی مہینوں کے مبارک باد کی قطاریں پائی گئی ہیں لیکن اسلامی مہینے کوجاننے والے
ہم تین ہیں الحمدللہ
انگریزی مہینے شمسی کیلنڈر پر مبنی ہونے کی وجہ سے رائج العام ہیں۔ اسلامی مہینے قمری کیلنڈر پر مبنی ہونے کی وجہ سے عوام میں اتنے مقبول نہیں۔ ہاں اسلامی تہواروں کے قریب انکی مقبولیت آسمان کو چھو رہی ہوتی ہے۔
 
یہ تم لوگوں کی کمزوری ہے اسلام الحمدللہ اول دن سے جیسا ہے ویسا ہی ہے اور جب سے رب العزت نے کائنات بنائی ہے سال کے بارہ مہینے ہی رکھے ہیں جن میں چار مہینے حرمت والے ذوالقعد، ذوالحجہ، محرم اور پھر رجب۔ زمانہ قدیم میں بھی ان مہینوں میں کوئی جنگ یا لڑائی نہیں ہوئی وہ ان مہینوں کو بھی حرمت والے مہینے سمجھتے تھے۔ انتھی
 
آپ کو بھی مبارک ہو۔اللہ تعالیٰ اس سال کو امن خوشحالی اور ترقی کا سال بنائے۔ اورہمیں اپنی کوتاہیوں پر نظرَ ثانی کرنے اور آنے والا سال گزرے ہوئے سال سے بہتر بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
 
x boy

محفلین
دیکھیں انگریزی سال شروع ہونے سے پہلے ہی انکے ماننے والوں کی چھٹیاں شروع ہوجاتی ہیں اور خوب مزے کرتے ہیں تقریبا جنوری کے پہلے ہفتے کے آخر میں کام پر آجاتے ہیں خوشیاں ہی خوشیاں چاہے کیسے بھی منائے وہ انکا طریقہ ہے میں تو ہر مہینے خوش ہی رہتا ہوں الحمدللہ
ہم سب گھرو الے مسکراتے رہتے ہیں کیونکہ اللہ ہمیں دیکھ رہا ہے لٹکا ہوا چہرہ کس کو اچھا لگتا ہے آئے مل کر اس ہجرت والے مہینے میں مزے کریں اللہ کی عبادت کریں 9 اور دس کا روزہ رکھیں اگر غلطی سے 9 تاریخ نکل گیا تو 10 گیارہ کا روزہ رکھیں یہی رحمت العالمین کا حکم ہے اطاعت ہے لیکن فرض نہیں ہے نفلی سنت ہے۔ ایک خوشی کی بات یہ بھی ہے کہ علی رضی اللہ عنہ کی شادی فاطمہ رضی اللہ عنہا سے پہلے محرم میں ہوئی۔ موسی علیہ السلام اور انکی قوم کو فرعون سے آزادی ملی۔
 
Top