نیب نے شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرلیا

1747937-shahidkhaqan-1563441985-665-640x480.jpg

نیب نے شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرلیا - ایکسپریس اردو
لاہور:
قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو لاہور ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی لاہور ٹول پلازہ سے گزر رہے تھے کہ وہاں موجود پولیس نے انہیں روکا اور بعد ازاں وہاں موجود نیب ٹیم نے انہیں گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ (ن) نے بھی شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔واضح رہے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو آج ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ مخصوص کمپنی کو دینے پر تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا لیکن وہ نجی مصروفیات کے باعث نیب آفس میں پیش نہیں ہوئے۔
 
جاسم محمد

محفلین
شاہد خاقان عباسی کچھ عرصہ قبل کہہ رہے تھے کہ آؤ مجھے گرفتار کرو۔ آج ان کی دیرینہ خواہش پوری کر دی گئی ہے۔
 
فاخر

محفلین
یہ خطرناک رجحان ہے ۔ کیا تمام اپوزیشن کے لوگ ’’چور‘‘ہیں؟ شاید کسی ملک میں اس طرح اپنے سیاسی مخالفین کے ساتھ نہیں کیا جاتا ۔ پہلے نواز شریف کو گرفتار کیا اور اس ’’سلسلۃ الغضب‘‘ کی کڑی رانا ثناء اللہ سے ہوتے ہوئے خاقان عباسی تک پہنچ چکی ہے۔ جب کسی ملک میں حزب اختلاف ہی نہ ہوں تو پھر اسے جمہوریت کیسے کہہ سکتے ہیں ۔ عمران خان نیازی کا یہ بیان بھی ہماری سماعت سے ٹکراچکا ہے کہ :بدعنوان وزراء کو پس زنداں نہ کیا جانا ملک کے ساتھ غداری ہوگی ‘‘۔ یہ کوئی دلیل نہیں ہے ۔بھلا سیاست میں کون ’’دودھ کا دھلا‘‘ ہوتا ہے ۔ بس چند ماہ و سال کی بات ہے ،پھر دیکھ لیجئے! عمران خان نیازی کے خلاف بھی طرح طرح کے انکشافات ہوں گے ۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
سوشل میڈیا پر پٹواری پریشان ہیں کہ اب جب ایک ایک کر کے ان کی پارٹی کے سب چوروں نے پکڑے ہی جانا ہے تو یہ جد و جہد کیوں نہیں کرتے؟
 
جاسم محمد

محفلین

آصف اثر

معطل
جس پارٹی کے 18 ارکان اسمبلی پر سنگین نوعیت کے مقدمات ہو، وہ PTI، مخالف پارٹی کے ارکان کو گرفتار کروارہی ہے۔ اس سے بڑا مضحکہ خیز عمل کیا ہوسکتاہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
جو بے گناہ ہیں، وہ جلد یا بدیر چھوٹ جائیں گے۔ جو گناہ گار ہیں، اُن کا محاسبہ ہو گا۔ یہ قانونِ قدرت ہے۔ تاہم، تحقیق و تفتیش سے قبل، کسی کو چور، ڈاکو، قاتل کہنا خلافِ عقل ہے۔ شاہد خاقان عباسی صاحب نے شاید ضمانت بھی نہیں کروا رکھی تھی۔ انہیں یقین ہے کہ وہ بے گناہ ہیں۔ دیکھتے ہیں، کہ کیا بنتا ہے؟ عوام بھی باریک بینی سے تمام معاملات پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ بہتر ہو گا کہ متعلقہ ادارے احتسابی عمل کو انتقام نہ بنائیں۔ کسی حد تک معاملے کو بیلنس کر کے رکھیں۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
شاہد خاقان عباسی صاحب نے شاید ضمانت بھی نہیں کروا رکھی تھی۔ انہیں یقین ہے کہ وہ بے گناہ ہیں۔ تاہم، دیکھتے ہیں، کہ کیا بنتا ہے؟
اگر وہ بے گناہ ہیں اور آسانی سے چھوٹ جائیں گے تو ن لیگ اتنا چیخ کیوں رہی ہے؟ تحریک انصاف کے علیم خان، بابر اعوان اور دیگر رہنا بھی گرفتار ہوئے تھے۔ ان کے حق میں تو کوئی پارٹی ترجمان نہیں بولا۔
 
بیلنس رکھنے کے لیے پرویز خٹک صاحب، زلفی بخاری صاحب اور فیصل واؤڈا صاحب میں سے کسی کو حراست میں لیا جا سکتا ہے تاکہ مخالف پارٹی کی چیخ پکار میں کمی واقعی ہو۔ کیا خیال ہے؟ احتساب انتقام بنتا ہوا نظر نہیں آنا چاہیے۔ یہ گرفتاریاں بلا جواز نہ ہیں تاہم صرف اپوزیشن پر عتاب نازل کرنا، مناسب نہیں۔
 
متفق ،
احتساب بلاتفریق ہونا ضروری ہے ۔ ملک عزیز میں ہر ادارے میں کرپشن اور اقرباءپروری عام ہے ۔ایک عام سے چپراسی سے لے کر ایگزیکٹو گریڈ تک کے اعلی افسران کرپشن اور اقرباءپروری کے جرم میں ملوث ہیں ۔جہاں تو احتساب کی بات کی جارہی ہے تو خان صاحب اس سلسلے کو وسیع کرتے ہوئے اپنی ہمشیرہ اور پی ٹی آئی سے وابستہ وہ لوگ جن پر کرپشن کے الزامات ہیں ان کے خلاف فوری طور پر کاروائی کا آغاز کریں ۔میرے خیال سے احتساب کے عمل کی شفافیت کے لیے ضروری ہے تاکہ بلاتفریق احتساب کا وعدہ سچ ثابت ہو جائے ۔
کسی فرد یا مخصوص خاندان کے افراد یا اپنی حریف سیاسی جماعتوں کو مسلسل تختہ مشق بنائے رکھنا کسی طرح بھی مثبت جمہوری عمل نہیں ۔ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے خان صاحب کو ایسے کام قطعی زیب نہیں دیتے ۔ اگر خان صاحب نے اس سلسلے کو مختصر نہیں کیا تو آئندہ آنے والوں وقتوں میں ان کی سیاسی حیثیت مولانا فضل الرحمان سے زیادہ بدتر ہونے کے قوی امکان ہیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
صرف اپوزیشن کو چپ کروانے کیلئے بیلنسڈ کاروائی نہیں کی جا سکتی۔ جو جو پکڑا جا رہا ہے اپنا حساب دے۔ سیاسی شہید کارڈ نہ کھیلے۔
پرویز خٹک صاحب کا معاملہ بہت پہلے کا چل رہا ہے۔ آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے۔ نیب صرف اپوزیشن کی پکڑ دھکڑ کے لیے نہیں ہے۔ دراصل، یہ توازن برقرار رکھنا ادارے کے اپنے وقار کے لیے بھی ضروری ہوتا ہے۔ :) اپوزیشن نے گرفتاریوں پر کب مزاحمت دکھائی ہے۔ تاہم، سیاسی شہید کارڈ کھیلنا اور ہلکی پھلکی موسیقی دراصل ہر سیاسی پارٹی کا حق ہوتا ہے۔ آپ اس پر قد غن نہیں لگا سکتے۔ :) مارنا، اور رونے بھی نہ دینا فاشزم کی ایک نشانی ہے۔ :) :) :)
 
سید عمران

محفلین
متفق ،
احتساب بلاتفریق ہونا ضروری ہے ۔ ملک عزیز میں ہر ادارے میں کرپشن اور اقرباءپروری عام ہے ۔ایک عام سے چپراسی سے لے کر ایگزیکٹو گریڈ تک کے اعلی افسران کرپشن اور اقرباءپروری کے جرم میں ملوث ہیں ۔جہاں تو احتساب کی بات کی جارہی ہے تو خان صاحب اس سلسلے کو وسیع کرتے ہوئے اپنی ہمشیرہ اور پی ٹی آئی سے وابستہ وہ لوگ جن پر کرپشن کے الزامات ہیں ان کے خلاف فوری طور پر کاروائی کا آغاز کریں ۔میرے خیال سے احتساب کے عمل کی شفافیت کے لیے ضروری ہے تاکہ بلاتفریق احتساب کا وعدہ سچ ثابت ہو جائے ۔
کسی فرد یا مخصوص خاندان کے افراد یا اپنی حریف سیاسی جماعتوں کو مسلسل تختہ مشق بنائے رکھنا کسی طرح بھی مثبت جمہوری عمل نہیں ۔ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے خان صاحب کو ایسے کام قطعی زیب نہیں دیتے ۔ اگر خان صاحب نے اس سلسلے کو مختصر نہیں کیا تو آئندہ آنے والوں وقتوں میں ان کی سیاسی حیثیت مولانا فضل الرحمان سے زیادہ بدتر ہونے کے قوی امکان ہیں۔
تو حاضرین یہ تھے ہمارے جانے مانے، مشہورِ زمانہ، بین الاقوامی شہرت یافتہ مبصرِ عظیم، شمس العلماء، علامۃ الدھر عزت مآب سر عدنان نقیبی صاحب!!!
:hatoff::hatoff::hatoff:
 
فرقان احمد

محفلین
تو حاضرین یہ تھے ہمارے جانے مانے، مشہورِ زمانہ، بین الاقوامی شہرت یافتہ مبصرِ عظیم، شمس العلماء، علامۃ الدھر عزت مآب سر عدنان نقیبی صاحب!!!
:hatoff::hatoff::hatoff:
ہم دم بخود ہیں اور یہ پتہ کروانے پر بضد بھی ہیں کہ آخر انہیں یہ سب لکھ کر کون دیتا ہے؟ :)
 
Top