بہت عمدہ انتخاب ہے واہ
آؤ کچھ دیر رو ہی لیں ناصر
پھر یہ دریا اترنہ جائے کہیں
خوب صورت انتخاب ؛ شراکت کا شکریہ
بہت عمدہ، لاجواب
جی جلاتا ہے اور سوچتا ہوں
رائیگاں یہ ہنرنہ جائے کہیں
کیا بات ہے ۔سدا بہار غزل ہے۔ جب جب سنو
آج دیکھا ہے تجھ کو دیر کے بعد
آج کا دن بھی گزرنہ جائے کہیں
نیتِ شوق بھر نہ جائے کہیں
تُو بھی دل سے اتر نہ جائے کہیں
آج دیکھا ہے تجھ کو دیر کے بعد
آج کا دن گزرنہ جائے کہیں
نہ ملا کر اداس لوگوں سے!
حسن تیرا بکھرنہ جائے کہیں
آرزو ہے کہ تو یہاں آئے
اور پھر عمر بھر نہ جائے کہیں
جی جلاتا ہوں اور سوچتا ہوں
رائیگاں یہ ہنرنہ جائے کہیں
آؤ کچھ دیر رو ہی لیں ناصر
پھر یہ دریا اترنہ جائے کہیں
معذرت چاہتا ہوں بلال صاحب، لیکن چونکہ یہ غزل بار بار اوپر آ رہی تھی اور مجھے ان مصرعوں سے الجھن ہو رہی تھی جو غلط ٹائپ ہو گئے۔ اس لئے ان مصرعوں کو درست کر کے غزل دوبارہ پوسٹ کر رہا ہوں۔