تہذیب
محفلین
سندرداس اپنے بگھوان کا زبردست پجاری تھا۔ ہروقت گیان دھیان میں لگا رہتا۔ بھگوان اپنے بھگت کی عقیدت اور پاٹھ سے بہت خوش ہوا۔ ایک رات سندرداس کے خواب میں آیا اور کہنے لگا۔ " میں تمہارے پاٹھ سے بہت پرسن ہوا ہوں ، تم نے جتنی میری پوجا پاٹھ کی ہے ، شاید ہی کسی اور بالک نے کی ہوگی ، اس لیے میری اچِھا ہے کہ تمہیں تمہاری شردھا کا پالن ملے۔ تم صبح اٹھ کر میرے نام پر ایک مندر بناؤ، اس میں میری مورتی رکھو اور پوجا پاٹھ شروع کردو ۔ اس مندر میں جو بھی آئے گا، اس کی ہر شُبھ کامنا ضرور پوری ہوگی ۔ اگر کسی کے من میں کھوٹ ہوا تو وہ وہیں سزا پائے گا ۔ دھماکہ ہوگا، دھواں پھیلے گا اور نیت کا کھوٹا پاپی پرلوک سدھار جائے گا ۔ جو سچے من سے پرارتھنا کرے گا، اس کی سب کامنائیں پریوگ ہوں گی ۔ وہ چڑھاوے چڑھائیں گے، وہ تم رکھ لینا۔ اس طرح بہت جلد تم سپھل ہوجاؤ گے ! "
سندرداس صبح اٹھا اور مندر کی تعمیر شروع کردی ۔۔۔ مندر بن گیا تو وہاں بھگوان کی مورتی بھی رکھ دی ۔ رفتہ رفتہ لوگ آنا شروع ہوگئے ، جو نیک نیتی سے دعا مانگتا۔ اس کی دعا قبول ہوجاتی۔ جو بد نیت دعا مانگتا ، دھماکہ ہوتا، دھواں پھیلتا، وہ کھڑے کھڑے غائب ہوجاتا۔۔ سندرداس ہر آنے والے کو پہلے سے بتادیتا کہ کھوتی نیت سے دعا نہ مانگنا۔ بھگوان اب تک سو سے زیادہ لوگوں کو غائب کرچکا ہے !!
فلم ایکٹرس لارا دتا نے مندر کی شہرت سنی تو وہ بھی منت مانگنے وہاں آن پہنچی ۔ سندر داس نے لارا دتا کی خوبصورتی ، اس کا بے پناہ حسن اور اس کا ماڈرن مختصر سا لباس دیکھا تو کہنے لگا ۔
" کنیا۔۔۔۔ میں تمہیں مندر کے اندر نہیں جانے دوں گا"
لارا دتا نے پوچھا۔" کیوں پنڈت جی مہاراج ؟"
سندرداس کہنے لگا۔ " تمہاری شہرت، تمہارا حسن ، تمہارا لباس دیکھ کر پتہ لگتا ہے کہ تمہاری نیت ضرور کھوٹی ہے ۔ تم بھگوان کے سامنے گئیں تو دھماکہ ہوگا ، دھواں نکلے گا اور بھگوان تمہیں اس دنیا سے اٹھا لے گا۔ میں نہیں چاہتا کہ تمہاری جیسی اچھی ایکٹرس اور ٹیلنٹڈ فنکارہ دنیا سے اتنی جلدی اٹھ جائے"
لارادتا نے سندرداس کی بہت منتیں کیں اور یقین دلایا کہ وہ من میں کوئی کھوٹ لیے بغیر بھگوان سے دعا مانگے گی ۔ سندرداس نے اسے مندر میں جانے کی اجازت دےدی ۔
لارادتا اندر گئی ۔ جھک کر ، دونوں ھاتھ جوڑے ، ابھی دعا شروع کی ہی تھی کہ زوردار دھماکہ ہوا، ہر طرف دھواں ہی دھواں پھیل گیا ۔
پنڈت سندرداس گھبرا گیا ۔
اس کو افسوس ہونے لگا۔
وہ مندر کے اندر گیا ، اور دھویں میں دیکھنے کی کوشش کرنے لگا ۔
دھواں چھٹا تو اس نے دیکھا کہ
لارادتا تو اپنی جگہ پر کھڑی ہے ،
اور
بھگوان کی مورتی غائب ہوچکی ہے !!