قرۃالعین اعوان
لائبریرین
السلام علیکم
امید ہے آپ سب بخیر و عافیت ہوں گے اور کتابوں کے برقیانے کے اس عمل سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہوں۔
ایک نئی کتاب "نیرنگ خیال" کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔
نیرنگ خیال" مولانا آزاد کی نمایاں تصنیف ہے۔ مولانا محمد حسین آزاد کے بارے میں رام بابو سکسینہ لکھتے ہیں ”آزاد نثر میں شاعری کرتے ہیں اور شاعری کرتے ہوئے نثر لکھتے ہیں۔“
اردو ویکیپڈیا سے اقتباس
"نیرنگ خیال تیرہ مضامین پر مشتمل ہے۔ مضامین تمثیلی انداز میں لکھے گئے ہیں۔ آغاز میں اسے دو حصوں میں لکھا گیا۔ سات مضامین پر مشتمل پہلا حصہ 1880ءمیں شائع ہوا۔ چھ مضامین پر مشتمل دوسرا حصہ آزاد کی وفات کے بعد 1923ءمیں شائع ہوا۔
نیرنگ خیال کے مضامین انگریزی کے معروف انشاءپردازوں جانسن، ایڈیسن اور سٹیل کے مضامین سے ماخوذ ہیں۔ آزاد ان میں جانسن سے زیادہ متاثر معلوم ہوتے ہیں اور ان ہی کے ہاں سے اخذ و ترجمہ بھی زیادہ کیا ہے۔ خود آزاد نیرنگ خیال کے دبیاچے میں تسلیم کرتے ہیں، ” میں نے انگریزی کے انشاءپردازوں کے خیالات سے اکثر چراغ روشن کیا ہے۔“اگرچہ نیرنگ خیال کے مضامین آزاد کا ترجمہ ہیں مگر آزاد کی چابکدستی اور انشاءپردازانہ مہارت نے انہیں تخلیقی رنگ دے دیا ہے۔ ان میں کچھ اس طرح حالات اور مقامی ماحول کے مطابق تبدیلی کی ہے کہ وہ طبع ذاد معلوم ہوتے ہیں۔ نیرنگ خیال میں تیرہ مضامین ہیں۔"
کتاب متن کا دھاگہ
اسکین دستیاب - نیرنگ خیال
پی ڈی ایف لنک
نیرنگ خیال (پی ڈی ایف)
گوگل ڈاکس ربط
نیرنگ خیال (گوگل ڈاکس)