نیلوفر بختیار سکائی ڈائیونگ

ابوشامل

محفلین
11001594131et2.jpg

پاکستان کی وزیر سیاحت نیلوفر بختیار دورہ فرانس میں “فری فالنگ کرتے ہوئے
تفصیل کے لیے خبر ملاحظہ کریں
 

خاور بلال

محفلین
زیر نظر تصویر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ چادر اور چار دیواری کے ٹھیکیدار پاکستان کی چار دیواری سے باہر نکلتے ہی چادر اتارنا نہیں بھولتے۔۔۔اب تو بات گود میں بیٹھنے اور گلے لگانے تک آ پہنچی ہے۔ بھئی نیلو فر تو اپنے مرشد “پیران پیر حضرت پرویز مشرف بے ضمیر“ کی پیروی کررہی ہیں‌ آخر مشرف بھی تو زبردستی امریکا کی گود میں بیٹھ کر روشن خیالی کی فیڈر پینا چاہ رہے ہیں۔ ‌‌لیکن امریکا ہےکہ انہیں گود میں چڑھنے بھی نہیں دیتا اور اترنے بھی نہیں، اب یہ بیچ میں لٹک گئے ہیں۔ لیکن شکر ہے کہ نیلوفر ہوا میں نہیں لٹکیں ورنہ گلے لگانے کی حسرت رہ جاتی۔ ایک محاورہ ہے “پہلوئے حور میں لنگور“ ویسے روشن خیالی کی حوروں اور اعتدال پسندی کے لنگوروں کی جوڑی بری نہیں۔
 

اظہرالحق

محفلین
خاور بلال نے کہا:
زیر نظر تصویر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ چادر اور چار دیواری کے ٹھیکیدار پاکستان کی چار دیواری سے باہر نکلتے ہی چادر اتارنا نہیں بھولتے۔۔۔اب تو بات گود میں بیٹھنے اور گلے لگانے تک آ پہنچی ہے۔ بھئی نیلو فر تو اپنے مرشد “پیران پیر حضرت پرویز مشرف بے ضمیر“ کی پیروی کررہی ہیں‌ آخر مشرف بھی تو زبردستی امریکا کی گود میں بیٹھ کر روشن خیالی کی فیڈر پینا چاہ رہے ہیں۔ ‌‌لیکن امریکا ہےکہ انہیں گود میں چڑھنے بھی نہیں دیتا اور اترنے بھی نہیں، اب یہ بیچ میں لٹک گئے ہیں۔ لیکن شکر ہے کہ نیلوفر ہوا میں نہیں لٹکیں ورنہ گلے لگانے کی حسرت رہ جاتی۔ ایک محاورہ ہے “پہلوئے حور میں لنگور“ ویسے روشن خیالی کی حوروں اور اعتدال پسندی کے لنگوروں کی جوڑی بری نہیں۔

لو کر لو گل ، خاور جی اس میں برا منانے والی کیا بات ہے ؟ بھائی نیلوفر نے دیس کا نام روشن کیا ہے ، آپ نے خبر نہیں پڑھی کہ اس فری فالنگ سے ہم سے لوگ کتنے فری ہو جائیں گے اور کچھ اور ہماری فری نس سے “لطف اندوز“ ہونے کے لئے پاکستان کو تشریف لائیں گے ۔ ۔ جہاں کتنی ہی نیلو فریں ۔ ۔ ۔ انکو گلے لگانے کے لئے بے تاب کھڑی ہیں ۔۔ ۔ بھائی آپ کیوں نہیں سمجھتے یہ کتنا ضروری ہے پاکستان کے لئے ۔ ۔ اور دوسری بات گلے لگانے سے کیا ہوتا ہے ، بھائی مجھے تو لگتا ہے کہ اصل دکھ آپکو ہے کہ ہم مر گئے ہیں کیا ۔ ۔ وہ ہماری ایک اداکارہ ہیں نا میرا جی ، انہوں نے نظر فلم میں جو نظریں دکھائیں اس سے کتنوں کی نظریں ٹھنڈی ہوئیں تھیں ، اسی لئے تو ہمارے ایک منہ پھٹ دوست نے کہا تھا کہ اگر یہ سب کچھ بھارت جا کہ کرنا تھا تو ہم کیا مر گئے تھے ، یقین کریں ہم بھی اتنے ہی روشن خیال ہیں جتنے اور لوگ ۔ ۔ ۔

اور ہاں ضمناً ایک بات عرض کر دوں ، فری فالنگ میں ہماری فوج اپنا ایک الگ مقام رکھتی ہے ، پچھلے کچھ سالوں سے ہماری بہت ساری فوجی حواتین باقاعدگی سے فری فالنگ کر رہی ہیں ۔۔ ۔ ۔ بس ایک فرق ہے ، کہ وہ نیچے اترنے کے بعد ۔ ۔ گلے نہیں ملتیں ۔ ۔ ۔۔ اسی لئے نیلوفر جی کو “وہاں“ جانا پڑا ۔ ۔ ابھی آپ یہ بھی سنیں گے کہ یہ کوئی برائی نہیں ۔۔ ۔

ویسے خاور آپس کی بات ہے ، ہماری قوم فری فال ہی کر رہی ہے ورنہ کوئی قوم اتنی تیزی سے تنزلی کی طرف نہیں جاتی جتنی تیزی سے ہم جا رہے ہیں ۔ ۔ ۔ اللہ ہم پر رحم کرے (آمین)
 

باسم

محفلین
“محترمہ“ کے بارے میں کچھ سنا تو تھا مگر ایسا غضب کیا ہوگا دیکھ کر ہی پتہ چلا ۔
میں تو سمجھا تھا یہاں اس بارے میں کچھ تبصرہ ہی نہیں ہوا مگر گوگل سے سرچ کرنے پر پتہ چلا کہ تھریڈ تو قائم ہے مگر کھول کر دیکھنے سے معلوم ہوا دب کر رہ گئی ہے۔
1۔ محترمہ کا اس بارے میں وضاحتی بیان آج کے اخبارات میں شائع ہوا ہے فرماتی ہیں!
میرا مقصد ‘نیک‘ تھا۔ ۔ ۔(ان کو کوئی بتائے اس عمر میں ایسے نیک مقاصد مشکل ہی سے حاصل ہوتے ہیں وہ بھی 71 سالہ بوڑھے کے ہاتھوں)
2۔ میں پاکستانی خواتین کا رول ماڈل ہوں۔ ۔ ۔ (گزارش تھی ایک لفظ کا مزید اضافہ بھی کر دیتیں)
3۔ ‘یہ‘ کام مستقبل میں بھی جاری رکھوں گی ۔ ۔ ۔ (ظاہر ہے ‘آثارِ قدیمہ‘ کی نمائش کا یہ دلچسپ انداز آسانی سے چھوٹنے والا نہیں ہے)
4۔ میں نے کوئی غیر اسلامی حرکت نہیں کی ۔ ۔ ۔ (امپورٹڈ اسلام کی رو سے)
5۔ ‘وہ‘ میرے باپ کی عمر کا ہے ۔ ۔ ۔ (ہر باپ کی عمر والے کو باپ نہیں بنالیا جاتا )
6۔ مجھے دوبارہ چھلانگ لگا کر “مناظر“ دہرانے پڑے تو مجھے کوئی شرمندگی نہیں ہوگی۔ ۔ ۔ (اب تو ہمیں آپ سے اس بھی آگے کی امیدیں ہیں لیکن خیال رکھیے گا وزارت بہبود آبادی کہیں آپ سے ناراض نہ ہوجائے “چوہدری صاحب تو ویسے ہی ناراض بیٹھے ہیں“ )
خبر اتوار 8 اپریل کے “امت“ میں مین پیج پر ہے
“روشن خیال“ حضرات سے تبصرہ کی خصوصی درخواست ہے
 

باسم

محفلین
ان کے پیر صاحب تو پھر بھی کچھ غیرتمند ہیں کہ غیروں سے بیوی کے ہاتھ ملانے پر اس کا ہاتھ کھینچ لیتے ہیں مگر یہ تو ۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا ان کے شوہر بیٹے وغیرہ نہیں ہیں یا وہ بھی ان کے جیسے ہیں؟
 
فروغِ فحاشی کے لیے عرصے سے کوشاں

آپ حضرات کے تبصرے خاصے دلچسپ ہیں ۔ ۔ ۔ یہ خاتون فروغِ فحاشی کے لیے عرصے سے کوشاں ہیں، یہاں دیکھیے

http://www.paktribune.com/news/index.shtml?158309


وہ پاکستانی خواتین کو "مساج پارلر" کھول کر سیاحوں کو راغب کرنے کا مشورہ دے رہی ہیں۔
 

غازی عثمان

محفلین
قومی مفاد کی چھلانگیں

ارے اس میں ناراض ہونے والی کوئی بات نہیں محترمہ نے کل ہی کراچی میں وضاحت کی ہے کہ یہ قومی مفاد کی چھلانگ تھی، اور میں نے یہ ڈائیو قومی مفاد میں لگائی تھی،،
مگر انہونے یہ وضاحت نہیں کی کے وہ گود میں کس کے مفاد میں بیٹھی تھیں اور گلے کس کے مفاد میں لگی تھیں وہ بھی شاید قومی مفاد میں کیونکہ
“ ہاں یہ وہی لوگ ہیں جو سکوں کی جھنکار میں
لے آتے ہیں اپنی بہو بیٹیاں‌ بازار میں‌“

انہونے یہ بھی کہا کہ وہ یہ تمام کام ( تمام کام بولے تو گود میں بیٹھنا + چھلانگ لگانا + گلے لگانا + اور + اور + اور + مزید ) بار بار دہرانے کے لئے تیار ہیں۔
لیکن اس کے لئے ضروری ہے کے فرانسیسی بھی اس کے تیار ہوں ویسے بھی ناراض ہونے کا حق تو فرانسیسیوں کو ہی ہے کیونکہ کہ ان کے حصے میں کیا آیا ؟؟؟ خالی آنٹی بختیار
ہمیں چاہیے کہ ہمیں فوراً اچھی اچھی وزراء کو وہاں بھیجنا چاہیے ( جیسے حنا ربانی کھر ) تاکہ پاکستان کی امیج اچھا ہو ،، ظل ہما کی ناگہانی موت پر آج بہت افسوس ہو رہا ہے
 

اظہرالحق

محفلین
ارے یار آپ لوگ فحاشی کے الزام لگا رہے ہیں ۔ ۔ ۔ بھائی اسے فحاشی نہیں روشن خیالی کہتے ہیں ۔ ۔ ۔ اور روشن خیال کو کچھ بھی کہنا شریعتِ مشرف میں گناہ کبیرہ ہے ۔۔ ۔ فوراً سے پیشتر کسی “کشید شدہ“ شربتِ انگور سے کُلی کریں اور منہ طرفہ ایوانِ صدر کر کے معافی مانگیں ۔ ۔ ۔ اور ہاں ایوان صدر کی طرف منہ کرتے ہوئے “زاویے“ کا خاص خیال رکھیے گا کیونکہ لال مسجد اور مدرسہ حفصہ بھی اسی سمت میں ہیں ۔ ۔ ۔ :twisted:
 

نصیرحیدر

محفلین
ہو سکتا ہے یہ اقدام وسیع تر قومی مفاد میں کیا گیا ہو اور اس کے دور رس اثرات مرتب ہونے ہوں لیکن اگر ایسانہیں ہے تو پھر اس کے پیچھے ضرور القائدہ کا ہاتھ ہے ۔
 
یار لوگو!
ہم محکوم رہے ہیں!

ہمیں اب غلامی میں ہی مزہ آتا ہے!

حاکمیت اور خود داریت کا مزہ وہی جانتا ہے جو آزاد رہا ہو۔
مجھے قیصرانی کی بات بڑی دلچسپ لگتی ہے کہ ایسے کام ((فساد فی سبیل اللہ )) کے زمرے میں آتے ہیں!

یار اپنے ملک میں تو چادر اتار کر گھومتی تھی
وہاں جاکر حیا کو بھی اتار دیا

شرم بھی ماتم کر رہی ہوگی ایسی حیا پر!!

میری قوم کو روشن خیالی مبارک ہو :roll:
 
Top