مبارکباد نین بھیا ہزاری منصب پر فائز ہوگئے

یہ بدھ کا روز تھا اور تاریخ 20 جون 2012 تھی۔محفل میں ایک نئے رکن کا اضافہ ہوا۔دیکھتے ہی دیکھتے اس نئے رکن نے محفلین کو اپنی سحر انگیز شخصیت کے ذریعے جکڑ لیا اور اپنے تعارفی دھاگےمیں ہی انّی پا دی:sick: .یہ صاحب کبھی وقار یونس کی طرح "ان سوئنگ" یارکرمارتے تو کبھی سعید اجمل کی طرح "دوسرا" استعمال کرتے:eek: ۔وہ اپنے مزاح سے بھرپور تیر پھینک کر بڑے بڑوں کا شکار کر لیتے:grin: ۔ اور آج تقریبا دو ماہ اور 24 دن بعد موصوف اپنے ہزار مراسلے پورے کر چکے ہیں:applause:
یہ رکن کوئی اور نہیں محترمی و مکرمی ذوالقرنین سرور المختصر "نین" اور المشہور و معروف نیرنگ خیال بھائی ہیں جو آج ہزاری منصب پر فائز ہو گئے ۔میری طرف سے انہیں دلی مبارکباد​
 
nairang.jpg
 
رانا

محفلین
بہت بہت مبارک ہو بھئی نیرنگ خیال ذوالقرنین صاحب۔:applause:
آج مجھے ایک بات بتا ہی دیں آپ سب ہزاری محفلین کہ آپ لوگ کوئی پیٹرول ویٹرول پی کر تو مراسلے نہیں کرتے۔:)
ایک ایک دو دو مہینے ہوتے ہیں آئے ہوئے اور ہزار کا چھکا ایسے لگاتے ہیں جیسے پانی کی جگہ ڈیزل پی کر آئے ہیں!!!!!!!:battingeyelashes:
یا شائد آپ سب کو بھی وارث بھائی کی طرح آفس میں محفل سے خوب کھل کھیلنے کی سہولتیں مہیا ہوں گی۔ گھر آکر تو بونس عرف گریبی کھیلتے ہوں گے۔:)
ہم تو آفس میں صرف محفل کی جھلکیاں ہی دیکھ سکتے ہیں۔ کچھ لکھنے بیٹھیں تو سب دیکھنے لگتے ہیں کہ یہ اردو میں کیا لکھ رہا ہے۔:)
بس آج سے ہم نے بھی تہیہ کرلیا ہے چاہے باس دیکھے یا شبیر۔۔۔ ہم بھی کم از کم دس بیس مراسلے تو ضرور آفس ٹائم میں پھینکا کریں گے۔;)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

رانا بھائی کونسے چھکے کہاں کہ چھکے۔ ڈیزل ! آپکو معلوم بھی ڈیزل کی قیمت کیا ہے آجکل۔ میکڈونلڈ کے آئس کریم شیک سے کوئی 2 یا 4 روپے کم رہا ہوگا۔
رہی آفس کی بات۔ تو آفس میں سے ہی لکھ رہا ہوں جواب آج بھی۔ پر کیا ہے کہ کسی کی پرواہ نہیں کرتے۔ ای-میل آتی ہے تو دیکھ لیتا ہوں اک نظر محفل کو:p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ صاحب کبھی وقار یونس کی طرح "ان سوئنگ" یارکرمارتے تو کبھی سعید اجمل کی طرح "دوسرا" استعمال کرتے:eek: ۔وہ اپنے مزاح سے بھرپور تیر پھینک کر بڑے بڑوں کا شکار کر لیتے:grin: ۔​

کونسے یارکر یار کیسے کیسے الزام لگائے دیتے ہو؟ خوف خدا بھی ہے کہ نہیں۔ کل کو کیا منہ دکھاؤ گے منتظمین کو ان جھوٹوں پر:ROFLMAO:
 
Top