نیوزی لینڈ کا دورہ ہندوستان : 2017

سروش

محفلین
دھونی ہار ماننے کو تیار نہیں ہیں، 19ویں اوور کی پہلی گیند پر گیند باؤنڈری کے باہر
 
آخری تدوین:

ابن توقیر

محفلین
شہزادوں کی نمبر ون پوزیشن پھر خطرے میں چلی گئی۔آج کا میچ نیوزی لینڈ کے نام یوں یہ سیریز دلچسپ ہوگئی ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
نہیں، بھارت کے جیتنے سے پریشانی ہوگی ، نیوزی لینڈ کے نہیں
خبر تو کہہ رہی تھی کہ اگر نیوزی لینڈ دونوں یا دونوں میں سے ایک میچ ہار جاتا ہے تو شہزادوں کی پوزیشن مستحکم ہوجائے گی۔نیوزی لینڈ کی دونوں میچز میں جیت کی صورت میں پوزیشن واپس نیوزی لینڈ کے پاس چلے جانے کا امکان ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
بلیک کیپس مکمل ٹچ میں نظر آرہی ہے،بھارت کے ہوم گراونڈ میں اسے قابو کرلینا آسان نہیں ہےاس کا کریڈٹ نیوزی لینڈ کو جاتا ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
نیوزی لینڈ اگلا میچ جیت بھی لے تو دوسری پوزیشن پر ہی رہے گا ، کیونکہ اسکے پوائنٹس کم ہیں ، جبکہ بھارت نے اگر اگلا میچ جیتا تو وہ دوسرے نمبر پر آجائے گا ۔
ملاحظہ کریں:
Live Cricket Scores & News International Cricket Council
نیوزی لینڈ واپس پہلے نمبر پر جاچکا ہے۔ثبوت کے لیے اقتباس میں دیے گئے لنک کو چیک کیجئے۔سمائلس
 

ابن توقیر

محفلین
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ بڑی جلدی بدلتی رہتی ہے۔اس وقت شہزادوں کو واپس پہلی پوزیشن پانے کے لیے بھارت کی اگلے میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔آج کے میچ میں بھارت کی فتح سے نمبر ون کی دوڑ میں بھارت اور شہزادوں کا ٹاکرا شروع ہوجاتا مگر اب پوزیشن واپس نیوزی لینڈ کے ہاتھ لگ گئی ہے۔
 

حسیب

محفلین
نیوزی لینڈ اگلا میچ جیت بھی لے تو دوسری پوزیشن پر ہی رہے گا ، کیونکہ اسکے پوائنٹس کم ہیں ، جبکہ بھارت نے اگر اگلا میچ جیتا تو وہ دوسرے نمبر پر آجائے گا ۔
ملاحظہ کریں:
Live Cricket Scores & News International Cricket Council
اس طرح کی پیش گوئی کے لیے ranking predictor کا استعمال کرنا چاہے
Live Cricket Scores & News International Cricket Council
 
Top