نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان دسمبر، جنوری 2022-23ء

ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں
جی جناب! انگلینڈ کے خلاف شکست کا غم ابھی غلط بھی نہ ہو پایا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز سر پر کھڑی ہے۔
کل پاکستان نے اپنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس پر شاید ہی کوئی شخص مکمل مطمئن ہو، ٹیم اور پی سی بی کے علاوہ۔
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد ، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، محمد نواز، محمد رضوان (نائب کپتان / وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ، نعمان علی، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) ، سلمان آغا، سعود شکیل، شان مسعود، زاہد محمود، میر حمزہ، ساجد خان اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔
نمایاں بات حسن علی کی واپسی اور کامران غلام کا سکواڈ میں شامل کیا جانا ہے۔
نیوزی لینڈ کے سکواڈ میں ٹِم ساؤتھی (کپتان)، کین ولیمسن، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، ڈیوون کونوے، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، ڈیرل مِچل، ہینری نِکُلز، اعجاز پٹیل، گلین فلپس، اِش سودھی، بلیئر ٹِکنر، نِیل ویگنر، وِل ینگ شامل ہیں۔
نمایاں بات کپتان کی تبدیلی اور بولٹ کی عدم شمولیت ہے۔
نیوزی لینڈ ٹیم کے ون ڈے سکواڈ کی قیادت کین ویلیمسن کریں گے ۔جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹام لیتھم، فن ایلن، مائیکل بریسویل، ڈیوون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، ہینری نکولس، گلین فلپس، مچل سینٹنر، ہینری شیپلے، اش سودھی اور ٹم ساؤتھی شامل ہیں

دورہ کا شیڈول کچھ یوں ہے:
پہلا ٹیسٹ، کراچی، 26 سے 30 دسمبر 2022 ، صبح 10:00 بجے
دوسرا ٹیسٹ، ملتان، 02-06 جنوری 2023 ، صبح 10:00 بجے

پہلا ون ڈے (D/N)، کراچی، 09 جنوری 2023 ، دوپہر 2:30 بجے
دوسرا ون ڈے (D/N)، کراچی، 11 جنوری 2023 ، دوپہر 2:30 بجے
تیسرا ون ڈے (D/N)، کراچی، 13 جنوری 2023 ، دوپہر 2:30 بجے
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
کل پی سی بی میں بڑی تبدیلی بھی ہوئی ہے، رمیز راجا کو فارغ کر دیا گیا ہے اور نجم سیٹھی واپس تشریف لے آئے ہیں۔ ڈیپاڑمنٹل کرکٹ بحال کر دی گئی ہے۔
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کل ہی کچھ لوگ نماز کے بعد کرکٹ پر باتیں کررہے تھے۔ ایک صاحب جو ماضی میں پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں بہت ناراض بلکہ غصے میں تھے۔ کہنے لگے: ان لوگوں کو کرکٹ نہیں پولو کھیلنا چاہیے ۔ شاید گھوڑوں کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے یہ گدھے جیت جائیں ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
نمایاں بات حسن علی کی واپسی اور کامران غلام کا سکواڈ میں شامل کیا جانا ہے۔

نمایاں بات کپتان کی تبدیلی اور بولٹ کی عدم شمولیت ہے۔

تابش بھائی یہ آپ نے اچھا کیا کہ دو نمایاں باتیں خود سے بتا دیں۔ ورنہ ہمیں ناحق غور وخوض کرنا پڑتا۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
کل پی سی بی میں بڑی تبدیلی بھی ہوئی ہے، رمیز راجا کو فارغ کر دیا گیا ہے اور نجم سیٹھی واپس تشریف لے آئے ہیں۔ ڈیپاڑمنٹل کرکٹ بحال کر دی گئی ہے۔

رمیز راجہ سے توقعات کافی تھیں۔ لیکن اُنہوں نے کچھ خاطر خواہ کام نہیں دکھایا۔
 
کل پی سی بی میں بڑی تبدیلی بھی ہوئی ہے، رمیز راجا کو فارغ کر دیا گیا ہے اور نجم سیٹھی واپس تشریف لے آئے ہیں۔ ڈیپاڑمنٹل کرکٹ بحال کر دی گئی ہے۔
شاہد آفریدی کو قائم مقام چیف سیلکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔
 
دوسرا ٹیسٹ، ملتان، 03-07 جنوری 2023 ، صبح 10:00 بجے

پہلا ون ڈے (D/N)، کراچی، 10 جنوری 2023 ، دوپہر 2:30 بجے
دوسرا ون ڈے (D/N)، کراچی، 12 جنوری 2023 ، دوپہر 2:30 بجے
تیسرا ون ڈے (D/N)، کراچی، 14 جنوری 2023 ، دوپہر 2:30 بجے
موسم کی وجہ سے ملتان ٹیسٹ بھی کراچی منتقل۔
شیڈول میں تبدیلی
دوسرا ٹیسٹ اب 2 جنوری سے ہو گا۔ون ڈے میچز بالترتیب 9،11،13 کو ہوں گے۔
 

علی وقار

محفلین
رمیز راجہ سے توقعات کافی تھیں۔ لیکن اُنہوں نے کچھ خاطر خواہ کام نہیں دکھایا۔
کافی لائق فائق آدمی ہیں، انہیں جی جان سے کام نہ کرنے دیا گیا۔ اس کے باوجود ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل میں تو ٹیم پھر بھی پہنچ ہی گئی تھی۔
 
پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
رضوان کی جگہ سرفراز اور فہیم اشرف کی جگہ میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
 
Top