نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملہ، متعدد افراد ہلاک

سید عمران

محفلین
یہ وہی یہود نصاریٰ ہیں جو اس دردناک سانحہ کے بعد مسلمانوں کے آگے بچھے جا رہے ہیں۔
کیوں کہ ان کے اپنے گھر میں یہ سانحہ ہوا ہے۔۔۔
خفت تو مٹانی ہے۔۔۔
ورنہ یہی فسادی یہود و نصاریٰ ہیں جو عراق، افغانستان، شام، مصر، لیبیا اور پاکستان پر چڑھ دوڑے ہیں۔۔۔
دو چار نہیں لاکھوں مسلمانوں کو قتل کرڈالا۔۔۔
سب مگر مچھ کے آنسو ہیں!!!
 
سید عمران

محفلین
پاکستان میں عیسائیوں کا گھروں کو آگ لگائی گئی۔
یہاں کی پارلیمنٹ میں تو انجیل نہیں پڑھی گئی۔
آپ جن کفار کی حمایت میں ہیں انہوں نے صرف افغانستان میں جو لاکھوں افغانیوں کا قتل عام کیا ہے پہلے اس کا جواب دیں!!!
 
آخری تدوین:

فلسفی

محفلین
ایک بات تو طے ہے کہ کتنے بڑے بڑے حادثات ہو جائیں ہمیں عقل نہیں آ سکتی۔ ہماری سوچ ہمیشہ منفی ہی رہے گی
محترم حالات کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لینا منفی سوچ تو نہیں کہلائے گا۔ اس پوری لڑی میں مثبت پہلو بھی شامل کیے گئے ہیں لیکن گفتگو کے دوران اعتراض فقط ایک خاص نقطہ نظر پر کرنا تنگ نظری نہیں تو اور کیا ہے؟
 
جاسم محمد

محفلین
ورنہ یہی فسادی یہود و نصاریٰ ہیں جو عراق، افغانستان، شام، مصر، لیبیا اور پاکستان پر چڑھ دوڑے ہیں
یہی نہیں بلکہ ان میں سے کچھ فساد پسند۔ جہاں جنگ کے حامی لوگ ہوتے ہیں وہیں اس کے مخالف بھی پائے جاتے ہیں۔ جب امریکہ و فرانس ویت نام میں ناحق جنگ کر رہا تھا تو انہی مغربی ممالک کے نوجوانوں نے مسلسل احتجاج کرکے جنگ رکوائی تھی اور دباؤ ڈال کر اپنی افواج کا انخلا وہاں سے کر وایا تھا۔
سارے اہل مغرب، یہود و نصاری کو فسادی بنا کر پیش کرنا تعصب کے سوا اور کچھ بھی نہیں ہے
 
جاسم محمد

محفلین
محترم حالات کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لینا منفی سوچ تو نہیں کہلائے گا۔ اس پوری لڑی میں مثبت پہلو بھی شامل کیے گئے ہیں لیکن گفتگو کے دوران اعتراض فقط ایک خاص نقطہ نظر پر کرنا تنگ نظری نہیں تو اور کیا ہے؟
مثبت پہلو بہت کم ہے۔ حالانکہ نیوزی لینڈ کی حکومت نے سانحہ کے بعد اپنے بیانات، رویہ اور اقدامات سے ثابت کیا ہے کہ وہ اپنی مسلمان اقلیت کے ساتھ کھڑی ہے۔ جسے پوری دنیا میں پزیرائی ملی ہے۔ جبکہ سفید فام مسلمان مخالف سیاست دان اپنے ہی نوجوانوں سے انڈے کھا کر بدنام ہو رہے ہیں۔
ان تمام مثبت پہلووں پر پردہ ڈال کر آپ کا سارا فوکس اسرائیل، مغرب، یہود و نصاری مخالف پروپگنڈہ کرنا ہے۔ مغربی دنیا سانحات کے بعد اکٹھی ہو جاتی ہے۔ مسلمان مزید تتر بتر
 
جاسم، آپ کو پہلے بھی کہہ چکا ہوں، اگر بات سمجھ نہیں سکتے اور سیاق و سباق کے معنی نہیں جانتے تو مہربانی فرما کے اپنا مراسلہ لکھا کیجیے، اقتباس لے کر بلا وجہ کی کنفیوژن پھیلانے سے اجتناب کریں تو بہتر ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اور سارے مسلمانوں کو دہشت گرد کہنا صحیح ہے؟؟؟
نہیں۔ لیکن کیا اس سانحہ پر اسلامی سیاست کرنا صحیح ہے؟ ترکی صدر اردغان کا سانحہ پر عامیانہ بیان کے یہ اسلام اور ترکی پر حملہ ہے کا نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے سختی سے نوٹس لیا ہے۔ اس سانحہ کو جو مسلم سیاسی قوتیں محض ووٹ کی خاطر مغرب مخالف پروپگنڈہ کیلئے استعمال کر رہی ہیں۔ وہ کونسا اعلی مہذب اقدار کا مظاہرہ ہے؟ معصوم مسلمانوں کی لاشوں پر سیاست کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟
New Zealand to 'confront' Erdogan over Christchurch mosque shooting remarks | DW | 20.03.2019
 
افسوس ہمارا کام صرف سیاست کرنا رہ گیا ہے۔۔۔
قتل و غارت گری کا ٹھیکہ فی الوقت یہود و نصاریٰ نے لے رکھا ہے!!!
 
سید عمران

محفلین
یہاں کوئی بھی سارے مسلمانوں کو دہشت گرد نہیں کہہ رہا۔ اور نہ ہی سارے مغرب، یہود و نصاری کو فسادی شدت پسند کہا جا رہا ہے۔ ہر بات اعتدال میں رہ کر کرنی چاہیے
سارے یہود و نصاریٰ کو کس نے لپیٹا ہے؟؟؟
آپ نے یہ الفاظ اپنے پاس سے ڈالے ہیں ۔۔۔
اور خود آپ نے کون سی اعتدال والی بات کی ہے عارف کریم صاحب؟؟؟
سارا وزن اپنے پسندیدہ یہود و نصاریٰ کے پلڑے میں ڈال رکھا ہے!!!
 
فلسفی

محفلین
ترکی صدر اردغان کا سانحہ پر عامیانہ بیان کے یہ اسلام اور ترکی پر حملہ ہے
کیا مینیفسٹو میں اسلام اور مساجد کا ذکر نہیں؟ کیا طیب اردگان کا نام ہٹ لسٹ میں نہیں لکھا؟ پھر ایک مختلف نظر سے اس کو کیوں نہیں دیکھ سکتے۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے سختی سے نوٹس لیا ہے۔
اس کا تذکرہ ہوچکا۔ پچھلے مراسلے پڑھ لیجیے۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
قتل و غارت گری کا ٹھیکہ فی الوقت یہود و نصاریٰ نے لے رکھا ہے
اچھا تو پھر یہ افریقہ میں کیا ہو رہا ہے؟
6 Christians Murdered, 470 More Flee Muslim Militia Attack in the Congo

ظلم کو بلا تفریق مظلوم کی نظر سے دیکھیں۔ یہ نہ دیکھیں کہ کون کر رہا ہے۔ یا کس کے خلاف کر رہا ہے
 
جاسم محمد

محفلین
کیا مینیفسٹو میں اسلام اور مساجد کا ذکر نہیں؟ کیا طیب اردگان کا نام ہٹ لسٹ میں نہیں لکھا؟
ذکر ہے اسی لئے تو سفید فام انتہا پسند کو پوری دنیا میں دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔ البتہ اس سانحہ کو محض سیاسی سکورنگ کیلئے اسلام اور ترکی پر حملے سے جوڑنا ان معصوم مسلم لاشوں پر سیاست کرنا ہے۔
اس دہشت گرد کو اپنے کئے کی قانونی سزا مل جائے گی۔ مگر جو جوابی نفرت کی آگ اب لگائی جا رہی ہے اسے کون بھجائے گا؟
 
Top