نیوز فیڈ کا اردو ترجمہ

منہاجین

محفلین
السلام علیکم

مجھے تحریک منہاج القرآن کی اردو ویب سائٹ کے لئے آر ایس ایس نیوز فیڈ پر کام کے دوران نیوز فیڈ کے اردو ترجمہ کی ضرورت محسوس ہوئی۔ چنانچہ میں نے نیوز فیڈ کو خبرنوش کا نام دیا۔

آپ اس سلسلے میں کیا کہتے ہیں؟

کیا پہلے سے اس کا کوئی ترجمہ مستعمل ہے؟

اور کیا خبر نوش سے بہتر کوئی اور لفظ ہمارا مدعا پورا کر سکتا ہے؟

اپنی رائے سے نوازیئے۔ شکریہ
 

قیصرانی

لائبریرین
خبر گزار یا پھر خبر دہندہ کیونکہ فیڈ یہاں‌ مہیا کرنے والا کے معنوں‌میں استعمال ہو رہا ہے
 

نعمان

محفلین
نیوز فیڈ‌ خبر دہندہ نہیں بلکہ کسی نیوز سورس کے بار بار تبدیل ہونے والے مواد کو صارف تک پہنچاتا ہے۔ فیڈ کا مطلب چارا، خوراک ہوتا ہے۔ یعنی نیوز فیڈ خبروں کا چارا ہے۔ جو کوئی صارف اپنے پسندیدہ خبر دہندہ کے ویب سائٹ سے حاصل کرسکتا ہے۔ مطلب یہ کہ نیوز فیڈ بطور خود خبر دہندہ نہیں۔ ہمیں اس کے لئیے فیڈ جو کہ آر ایس ایس فیڈ‌ اور ایٹم فیڈ اور نیوز فیڈ میں استعمال ہوتا ہے اس کا ترجمہ کرنا چاہئیے۔ مثال کے طور پر اگر ہم نیوز فیڈ‌ کا ترجمہ خبر دہندہ کرتے ہیں تو ایٹم فیڈ کا کیا ترجمہ کریں گے؟

میرے خیال میں اس کو خبروں کا چارا یا خبروں کی فیڈ ہی رہنے دیا جائے تاکہ یہ دیگر تراجم سے میل کھائے۔ مگر یہ صرف میری ناقص رائے ہے، اکثریت کی رائے یقینا بہتر ہے۔
 

دوست

محفلین
دہندہ کا مطلب ہے دینے والا۔
خبر دینے والا۔ کئی جگہوں پر جیسے بلاگوں پر فیڈ کا استعمال نئی تحریر یا نئے تبصرے کے لیے بھی ہوتا ہے۔وہاں خبر دہندہ بہترین ترجمہ ہے۔
بہرحال فیڈ بھی اردو میں استعمال ہوتا ہے۔ فیڈ ہی چلنے دیں پھر۔
 
Top