نیوٹن

رباب واسطی

محفلین
*نیوٹن کے وہ قوانین جو وہ* *کسی وجہ سے لکھنا بھول* *گیا تھا۔۔*
*1۔ منتظر قطاروں کا قانون:* اگر کسی جگہ ایک سے زیادہ منتظر قطاریں ہونے کی صورت میں آپ ایک قطار چھوڑ کر دوسری میں جا کر کھڑے ہوں تو پہلے والی قطار تیزی سے چلنا شروع ہو جاتی ہے۔
*2۔ مکینکی قانون:* کوئی مشین مرمت کرتے ہوئے جب آپ کے ہاتھ تیل یا گریس سے بھر جائیں، تو آپ کی ناک پر فوراً کھجلی ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
*3۔ ٹیلیفون کا قانون:* جب کبھی بھی رانگ نمبر ڈائل ہو جائے تو کبھی بھی مصروف نہیں ملتا ! آزمائش شرط ہے۔
*4۔ ورکشاپ کا قانون:* اگر آپ نے ایک سے زیادہ چیزیں ہاتھ میں اٹھا رکھی ہیں تو ہمیشہ قیمتی اور نازک چیز زمین پر پہلے گرے گی۔
*5۔ دفتری قانون:* اگر آپ دفتر دیر سے پہنچنے پر اپنے باس کو "ٹائر پنکچر" ہو جانے کا بہانہ بنا کر مطمئن کر دیں تو اگلے دو تین دن کے اندر لازمی ٹائر پنکچر ہو جاتا ہے۔.
*6۔ خفیہ ملاقاتی قانون:* جب آپ کسی سے خفیہ ملاقات میں ہوں تو کہیں نہ کہیں،واقف کار ضرور آپ کو مل جاتا ہے. .. دیکھ لیتا ہے
*7۔ دودھ ابالنے کا قانون:* دودھ ابالتے وقت آپ چاہے جتنی دیر مرضی کھڑے رہیں دودھ نہیں ابلے گا جیسے ہی ایک آدھ منٹ کے لیئے ادھر ادھر ہوئے نہیں دودھ ابل کر باہر آ جائے گا اور چولہے کا ستیاناس ہو جائے گا۔
 

عرفان سعید

محفلین
ایک اور قانون
موبائل اور نیند کا قانون: اگر آپ کو ساری رات نیند نہ آئے اور بستر پر کروٹیں لیتے گزر جائے تو بیگم کی آنکھ نہیں کھلے گی۔ لیکن اگر اس رت جگے سے تنگ آکر بھولے سے ٹائم دیکھنے کے لیے بھی موبائل پکڑ لیا جائے تو بیگم ایک دم جاگ اٹھتی ہے۔
 

سحرش سحر

محفلین
ایک اور قانون:
کسی طالب علم کو ساری رات نیند نہ ائے ....پر ذرا اپنی کورس کی کتاب اٹھا کر جمائیاں روک کر دکھائیں ۔
 
یو ٹرن کا قانون
اگر اپ ڈراٸیونگ کر رہے ہو تو جگہ جگہ پر یو ٹرن ملے گا لیکن اگر یو ٹرن کی ضرورت پڑی تو پھر یوٹرن انے کا نام ہی نہیں لیتا،
 
Top