نیویارک: ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ کے باہر فائرنگ

عاطف بٹ

محفلین
نیویارک میں واقع ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ کے باہر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے حملہ آور کو ہلاک کردیا ہے۔

زحال مرزا سمیت نیویارک میں مقیم محفلین اپنی خیریت سے آگاہ کریں۔
 

ساجد

محفلین
نیویارک میں واقع ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ کے باہر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے حملہ آور کو ہلاک کردیا ہے۔

زحال مرزا سمیت نیویارک میں مقیم محفلین اپنی خیریت سے آگاہ کریں۔
اللہ تعالی سب کو اپنی امان میں رکھے۔
ویسے جس رفتار سے امریکہ کے اندر دہشت گردی بڑھ رہی ہے اس کو روکنے کے لئے ڈرون حملے بہت ضروری ہو گئے ہیں۔ جس نسخے سے دوسروں کا علاج کرنا چاہتا ہے امریکہ اس کا استعمال خود پرکیوں نہیں کرتا؟۔:)
 

عاطف بٹ

محفلین
اللہ تعالی سب کو اپنی امان میں رکھے۔
ویسے جس رفتار سے امریکہ کے اندر دہشت گردی بڑھ رہی ہے اس کو روکنے کے لئے ڈرون حملے بہت ضروری ہو گئے ہیں۔ جس نسخے سے دوسروں کا علاج کرنا چاہتا ہے امریکہ اس کا استعمال خود پرکیوں نہیں کرتا؟۔:)
ساجد بھائی، مسئلہ یہ ہے کہ امریکہ کے اندر غیرمسلموں کی طرف سے کی جانے والی تخریبی کارروائیوں کو کبھی بھی دہشت گردی کا نام نہیں دیا جاتا۔
امریکہ میں مثبت فکر کے حامل افراد اس حوالے سے کیا سوچ رکھتے ہیں، اس پر کچھ مضامین میں محفل میں جلد شئیر کروں گا انشاءاللہ۔
 
میں نے جانا تھا مین ہیٹن پر سوچا کہ اب دوپہر کو جاؤں گا۔

اب جانے کو دل نہیں کر رہا مگر جانا بھی ضروری ہے۔ آ کر رات کو آنکھوں دیکھا حال لکھوں گا۔
 

فاتح

لائبریرین
اللہ تعالی سب کو اپنی امان میں رکھے۔
ویسے جس رفتار سے امریکہ کے اندر دہشت گردی بڑھ رہی ہے اس کو روکنے کے لئے ڈرون حملے بہت ضروری ہو گئے ہیں۔ جس نسخے سے دوسروں کا علاج کرنا چاہتا ہے امریکہ اس کا استعمال خود پرکیوں نہیں کرتا؟۔:)
قطعاً غیر متفق ہوں اس بے سر و پا اصطلاح سے۔۔۔ دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ملک میں دہشت گردی نہیں تو کیا شرافت اور غیرت بڑھنے کی توقع ہے آپ کو؟
 

ساجد

محفلین
اگر وہ مسلمان ہوتا تو صرف 21 سال کی سزا نہ ہوتی اور اس کے ساتھ ساتھ اس کے پورے خاندان کو بھی سزا دی جاتی۔
اتنے زیادہ لوگوں کے قاتل اور اقبالی مُجرم کو دہشت گرد کہنے کی بجائے معلوم ہے کیا کہا گیا؟۔۔۔۔۔دائیں بازو کا ہم خیال۔
مغربی منافقت تیرا بھی کوئی انت نہیں۔:)
 

تانیہ

محفلین
120824144948_new_york_shooting_304x171_1_nocredit.jpg

حکام نے کہا ہے کہ نیویارک میں ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ کے باہر فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ حکام نے بتایا ہے کہ نیویارک کے معروف سیاحتی مقام پر ہونے والے اس واقعے میں نو افراد زخمی ہو گئے۔
یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے پیش آیا۔

نیویارک کے میئر بلوم برگ نے ایک اخباری کانفرنس کو بتایا کہ ممکن ہے بعض لوگ پولیس کی چلائی گئی گولیوں سے زخمی ہوئے ہوں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور توقع ہے کہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں گے۔

پولیس کمشنر رے کیلی نے بتایا کہ مشتبہ حملہ آور کو تقریباً ایک سال پہلے نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔ وہ ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ کے قریب خواتین کے سامان سے متعلق ایک دکان میں کام کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’برہم‘ حملہ آور کے پاس اعشاریہ پینتالیس کیلیبر کا پستول تھا اور اس نے اپنے ایک سابق رفیقِ کار کو سر میں گولی مار کر ہلاک کر ڈالا۔

حملہ آور کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ تریپن سالہ جیفری جانسن تھا۔ ہلاک ہونے والے دوسرے شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ اس کی عمر اکتالیس برس تھی۔

کمشنر نے کہا کہ ایک مزدور نے مسلح شخص کا پیچھا کیا اور ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ کے باہر کھڑے دو پولیس اہل کاروں کو خبردار کر دیا۔ پولیس اور مسلح شخص میں لڑائی ہوئی جس کے بعد پولیس نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق لوگوں کو جائے وقوعہ سے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔

ایک عینی شاہد نے نیویارک ڈیلی نیوز اخبار کو بتایا کہ حملہ آور کوٹ پینٹ میں ملبوس تھا اور اس کے ہاتھوں میں ایک بریف کیس تھا۔

عالیہ امام نامی ایک خاتون نے ٹی وی سٹیشن فاکس فائیو نیوز کو بتایا کہ حملہ آور ’لوگوں پر اندھادھند گولیاں برسا رہا تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ حملہ آور کے قریب کھڑی ایک نوجوان خاتون کو گولی لگی اور وہ نیچے گر گئی۔

ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ نیویارک کا معروف سیاحتی مقام ہے جہاں ہر سال تقریباً چار لاکھ سیاح آتے ہیں۔

بی بی سی اردو
 

زبیر مرزا

محفلین
جناب Empire state building ہے West 35th Street اورہم تھے West 18th Street پرتوفاصلہ کافی ہے
آپ کی طرح ہم نے بھی خبرہی سنی جو کہ افسوس ناک ہے - اللہ تعالٰی سب کو حفظ وامان میں رکھے -
لوگوں میں کچھ اضطراب پایا گیا اورہمارے کچھ کولیگز کو جلدی گھر بھاگنے کا موقع میسرآگیا
 
Top