جہانزیب
محفلین
اس ہفتے کو نیویارک میں ٹرانسپورٹ ورکرز یونین نے تین دن تک عوامی ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کی تھی، عدالت نے یونین کو فی یوم ایک ملین ڈالرز کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
ہڑتال اس وقت کی گئی ہے جو سال کا سب سے مصروف وقت ہے اور لوگ کرسمس کی خریداری میں مصروف تھے، زیادہ تر بزنس پورا سال صرف اس وقت کا انتظار کرتے ہیں اور پورے سال کے اخراجات ان دنوں میں پورے کرتے ہیں، لیکن اس ہڑتال کی وجہ سے نیویارک میں مینھیٹن میں 60 فی صد، فلٹن مال میں 90 فی صد فورڈم روڈ پر 40 فی صد کاروبار کھلے ہی نھیں تھے، اور جو کاروبار کھلے تھے ان کو 65-70 فی صد کم آمدن ہوئی تھی۔
ہڑتال سے نیویارک شہر کو 3 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے، میرا سوال یہ ہے کہ کیا یونین کو اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ وہ لوگوں کی خوشیوں کو یوں روند ڈالیں؟