نیو ایر منانا

سید عمران

محفلین
مدینہ میں کونسے ایرانی تھے جن کو نوروز منانے سے منع فرمایا؟ اور ویسے بھی اگر اسکی واضح حرمت کی گئی ہے تو ایران فتح ہونے کے بعد خود مسلمانوں نے اسے بڑھا چڑھا کر منانا شروع کیوں کیا؟
مسلمان اپنے نبی کے حکم پر عمل نہ کریں تو دلیل نہیں!!!
 
آج نبی کریم ﷺ ہوتے تو یہ لوگ ان پر بھی اسی طرح تنقید کرتے۔
اور قرآن و سنت پر تنقید کرنا نبی کریم ﷺ کی ذات پر ہی تنقید کرنا ہے۔
 
جن صاحب نے یہ تھریڈ شروع کیا۔ ان کی تصویر دیکھیں ۔انہوں نے "ٹائی" لگائی ہے۔ یہ بھی تو انگریزوں کے لباس کا حصہ ہے۔ مسلمانوں کا لباس کرتا شلوار یا شلوار قمیض ہے۔دیکھا جائےتو ہم تو چھوٹی سے چھوٹی بات میں دوسروں کی تقلید زیادہ کررہے ہیں ۔ نیو ایئر کہہ دیں گے تو دائرہ اسلام سے ہی خارج ہوجائیں گے کیا؟ باقی کسی چیز کا کوئی حساب کتاب نہیں؟
جب دلیل سے بات نہیں بنتی تو ذاتیات پر اتر آتے ہیں۔۔ یہ ہیں دہریے عقیدے کے پجاری۔
 
سید عمران

محفلین
آج نبی کریم ﷺ ہوتے تو یہ لوگ ان پر بھی اسی طرح تنقید کرتے۔
اور قرآن و سنت پر تنقید کرنا نبی کریم ﷺ کی ذات پر ہی تنقید کرنا ہے۔
تو کیا نبی کریم پر آپ کی حیات میں تنقید نہیں ہوئی؟؟؟
قتل کرنے کے لیے جنگوں میں فوجیں نہ چڑھ دوڑیں؟؟؟
وہ بھی تو آخر لوگ ہی تھے!!!
 
لگتا ہے اس فورم پر دہریوں کا راج ہے جو مسلمانوں کا لباوہ اوڑھے اسلامی تحریر کو تنقید کا نشانہ بنانے دوڑ پڑتے ہیں۔
میں نے اپنی اس تحریر کو دس فورمز پر پوسٹ کیا لیکن سارے دہریے یہیں نظر آئے۔ بڑا مزا آتا ہے دہریوں سے لڑنے میں۔
 
آخری تدوین:
تو کیا نبی کریم پر آپ کی حیات میں تنقید نہیں ہوئی؟؟؟
قتل کرنے کے لیے جنگوں میں فوجیں نہ چڑھ دوڑیں؟؟؟
وہ بھی تو آخر لوگ ہی تھے!!!
جی بالکل یہاں تنقید کرنے والے نبی کریمﷺ کی حیات میں ان پر تنقید کرنے والوں کے ساتھی ہی ہیں اور لباوہ عبداللہ بن ابی بن سلول کا ہے۔
 
لگتا ہے اس فورم پر دہریوں کا راج ہے جو مسلمانوں کا لباوہ اوڑھے اسلامی تحریر کو تنقید کا نشانہ بنانے دوڑ پڑتے ہیں۔
:)
ایسا مت سوچیں۔ آپ جن موضوعات پر تحریرں لکھ رہے ہیں ان پر مختلف الخیال لوگوں کی طرف سے مختلف باتوں کا آنا فطری ہے۔ سو جذبات کنٹرول رکھیں اور انداز تنقید کو معیاری اور شستہ بنائیں۔ باقی سب اللہ کے حوالے کردیں۔
 
تحریر سے ہٹ کر جب لوگوں نے میری ذات کو نشانہ بنایا تب میں نے بھی ان کو یہ جواب دیا ۔ ورنہ میں بہت تحمل سے کام لے رہا تھا ۔ اور ہر سوال کا جواب اچھے انداز میں دینے کی کوشش کی۔
 
تحریر سے ہٹ کر جب لوگوں نے میری ذات کو نشانہ بنایا تب میں نے بھی ان کو یہ جواب دیا ۔ ورنہ میں بہت تحمل سے کام لے رہا تھا ۔ اور ہر سوال کا جواب اچھے انداز میں دینے کی کوشش کی۔
تحریر دیکھ کر ہر پڑھنے والے کا خیال لازمی طور پر لکھنے والے کی طرف جاتا ہے، اور آپ نے اپنی جو نمائندہ تصویر لگا رکھی ہے اس میں بعض چیزیں اسلامی تعلیمات کی نمائندگی کرنے والوں کو زیب نہیں دیتیں۔ اس لیے جو لوگ آپ کی ذات پر تنقید کر رہے ہیں ان کی بات پر غور کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔
 
پھر تو ڈاکٹر ذاکر نائیک ‘ یوسف ایسٹی وغیرہ بھی سب اسلام کی نمائدگی نہیں کرتے
 
فاخر رضا

محفلین
آخری تدوین:
اسلام کی نمائندگی خدا کے منتخب افراد کے ہاتھوں میں اچھی لگتی ہے. باقی کسی کو بھی خوش فہمی میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے. خاص طور پر ذاکر نائیک، غامدی، اور آپ کو
میں اس فورم پر اپنی بحث کو ختم کرتا ہوں اور اس فورم کے بارے میں میرا اندازہ درست ہے۔
 
ہادیہ

محفلین
جب دلیل سے بات نہیں بنتی تو ذاتیات پر اتر آتے ہیں۔۔ یہ ہیں دہریے عقیدے کے پجاری۔
واہ زبردست!!! ابھی تو ایک پوائنٹ پر بات ہوئی تو ذاتیات پر بات لگنے لگی۔ ذاتیات پر تو بات ہوئی ہی نہیں۔ بات آپ نے کی کہ نیو ایئر وش کرنے سے ہم یہود و نصاری کی پیروی کررہے ہیں۔۔ واقعی ہم سب دہرے رویے کے حامل لوگ ہیں۔ اور اپنے بارے میں کیا خیال ہے؟؟ اسلام سب سے پہلے ہمیں اخلاقیات کا درس دیتا ہے۔ اگر ہیپی نیو ایئر کہنا آپ کے نزدیک یہودی و نصاری کی پیروی کرنا ہے تو یہ بھی بتادیجیے ٹائی باندھنا اسلام کے کونسے رکن کا حصہ ہے۔ دہرے رویے ہم نہیں آپ اپنا رہے ہیں۔ بات تو فولو کرنے کی ہورہی ہے۔ اور آپ کا بات کرنے کا انداز ہی آپ کو اعلی معیار کا مبلغ ثابت کرگیا ہے۔ لگے رہو۔۔ والسلام۔۔
 
میں اس فورم پر اپنی بحث کو ختم کرتا ہوں اور اس فورم کے بارے میں میرا اندازہ درست ہے۔
ٹھہریں جاتے جاتے ایک درخواست سنیے گا۔
آپ نے ابھی ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب کا ذکر کیا۔ میں ان کا کوئی بڑا فین نہیں ہوں اور بہت سی باتوں میں مجھے ان سے اختلاف بھی ہے۔
لیکن مجھے ہمیشہ اس بات کا اعتراف رہتا ہے کہ انہوں نے اپنی رائے کے خلاف باتوں کو برداشت کرنا سیکھ لیا ہے۔ اور یہی ان کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
آپ اندازہ لگائیں کہ کتنا مشکل ہوتا ہے کہ ایک انسان بے شمار غیر مسلموں کے جھرمٹ میں گھرا ہوا ان کے ہر سوال کا جواب ہنستے مسکراتے دیتا رہے۔
فرض کریں آپ کو ایسے ہی کسی مجمع میں اسلام کی تبلیغ کا موقع مل جائے تو آپ کتنے سوالوں کا جواب دے سکیں گے؟
 
آخری تدوین:
مجھ پر کیچڑ اچھالنے والے دو میں سے ایک کمنٹ اور اس کا جواب تو ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ اور میرے دیگر کو منٹس کو رہنے دیا گیا۔ کیچڑ اچھالنے پر میں نے ایڈمین سے احتجاج کیا اس کا جواب نہیں آیا ۔ انتظار ہے؟
 
Top