نیو پیج کا لنک کسطرح بنتا ہے

مدرس

محفلین
مجھے ایک ویب پیج پر ایک لنک دینا ہے لیکن اسطرح کہ وہ لنک اسی پیج پر نہ کھلے بلکہ نیوپیج یا نیو ٹیب پر کھلے
کو ئی بتادے مشکور ہوں گا
 

محمدصابر

محفلین
یہاں دیکھیں.

<a href="http://www.w3schools.com" target="_blank">Visit W3Schools</a>

ٹارگٹ میں‌ blank_ لکھنے کا لنک نئی ونڈو میں کھلے گا
ٹارگٹ میں self_ لکھنے سے اسی فریم میں‌کھلے گا
ٹارگٹ میں parent_ لکھنے سے لنک parent فریم میں‌کھلے گا
ٹارگٹ میں top_ لکھنے سے لنک اس ونڈو میں‌کھلے گا
ٹارگٹ میں فریم کا نام لکھ کر لنک اس فریم میں‌کھول سکتے ہیں
 

اظفر

محفلین
فرنٹ‌ پیج اور ڈریم ویور میں یہ آپشن موجود ہوتا ہے کہ لنک لگاتے وقت ہی ڈیفاین کر دیں کہ نئی ونڈو میں کھلے۔ ویب سایٹس کے بارے میں کم علم حضرات کیلیے وہ آسان طریقہ ہے
 

اظفر

محفلین
مدرس جی اس معاملہ میں آپ کم علم ہیں‌تو ڈریم ویور کے جنجھٹ میں نہ پڑیں۔
سیدھا سادھا فرنٹ پیج استعمال کریں ۔ فرنٹ پیج آسان ہے اور یہ آگیا تو ڈریم ویور بھی جلد سمجھ آجائے گا۔
میں نے ایک بار ایچ ٹی ایم ایل پر کچھ تھاریر لکھی تھیں میں وہ تلاش کر کے آپ کو دیتا ہوں ۔
 

مدرس

محفلین
اظفر بھائی
ڈریم ویور پر کام کرلیتاہوں‌لیکن لنک کے آپشن نظر سے نہیں‌گزرے
اس میں‌تو صرف لنک کا ایک ہی آپشن ہے
 
ڈریم ویور میں‌لنک کے سامنے ہی ٹارگٹ لکھا ہوتا ہے اور سامنے ڈراپ ڈاون مینیو ہوتا ہے اس میں‌سے بلینک سیلکٹ کرلیں
 

مدرس

محفلین

کیا اس کا کو ئی حل ہے
میں تصویر شامل نہیں کر سکا
ftpمیں‌wwwکا فولڈر ان ناون (Unknown )ہو گیا ہے
کیسے صحیح ہو گا
 

اظفر

محفلین
سمجھا نہیں
کیا آپ نے www کا فولڈر ری نیم کر دیا ؟
میرے خیال میں اس سے فرق نہیں پڑے گا کیوں‌کہ یہ فولڈر public_html پر میپ ہوتا ہے اسلیے public_html تبدیل کرنے سے فرق لازمی پڑے گا ۔ آپ اپنے فولڈر کو دوبارہ ری نیم کر کے ٹھیک کر لیں کیوں کہ اگر یہ نہیں‌ ہوگا تو آپ کی ویب سایٹ www.domain.com کی فارمیٹ میں نہیں کھلے گی ۔ تصویر کہاں شامل کرنی ہے ؟ اور کیا کرنا آپ کی پوری بات سمجھ نہیں آرہی
 
Top