نیٹ بذریعہ موبائل

قسیم حیدر

محفلین
مجھے کچھ معلومات درکار ہیں۔
1۔نوکیا 7610 کو وائرلیس موڈم کے طور پر استعمال کرنا ممکن ہے یا نہیں۔
2۔ کوئی بھائی بتا سکتے ہیں کہ نوکیا کے کونسے سیٹ ہیں جنہیں کمپیوٹر سے نیٹ کنکٹ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
جی ہاں 7610 سے نیٹ کنکٹ ہو سکتا ہے اس کے لیے آپ کو ڈیٹا کیبل چاہیے تو موبائل کو کمپوٹر کے ساتھ کنکٹ کریں اور پھر سوفٹ وئیر Nokia Pc suit
DCT 4 , BB5 کے جتنے سیریز ہیں تقریبا سب پر نیٹ کنکٹ ہوتے ہیں

اللہ اکبر کبیرہ

واجد
 

قیصرانی

لائبریرین
بلیو ٹوتھ سے بھی کام چل سکتا ہے اور انفرا ریڈ‌ پورٹ سے بھی (اگر فون میں انفرا ریڈ پورٹ موجود ہے)

بلیو ٹوتھ اور انفرا ریڈ دونوں کے لئے پی سی میں الگ سے ان کی ڈیوائسز لگانی ہوں‌گی
 

قسیم حیدر

محفلین
بہت شکریہ۔ میں نے نوکیا6120 کو بلو ٹوتھ استعمال کرتے ہوئے کنکٹ کیا ہے۔ اچھا چل رہا ہے۔ نوکیا pc suite کا ورژن 6.85 ہے۔ نوکیا کی ویب سائٹ اسی ورژن کو recommendکرتی ہے۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ فون میں ایپلیکشن انسٹال نہیں ہو رہی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
فون میں‌کیا ایپلیکیشن انسٹال کرنا چاہ رہے ہیں؟ ویسے پی سی سوٹ کے اختتام پر جو وزرڈ ہوتا ہے، اس کے دوران اگر آپ کا فون لاکڈ ہو یعنی کیز لاک ہوں‌تو بھی یہ مسئلہ ہوتا ہے
 

بلال

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
قیصرانی بھائی معلومات کا بہت شکریہ کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں یہ جو نیٹ چلے گا اس کے چارجزgprs جتنے ہی ہوں گے یا اس کے چارجز میں‌کوئی فرق ہو گا۔ اگر آپ اس پورے طریقہ کی تھوڑی وضاحت کر دیں تو مجھ جیسے نا سمجھ بھی کچھ سمجھ سکیں۔ ویسے میرے پاس بھی نوکیا کا 6120 ہے اس لئے اگر اس کا سارا طریقہ بتا دیں اور یہ بھی کہ اس کے لئے کونسا کونکشن (سم( بہتر ہے۔۔۔۔۔ شکریہ
 

قیصرانی

لائبریرین
اس انٹرنیٹ کے چارجز اتنے ہی ہوتے ہیں جو آپ کی موبائل فون کے کنکنشن کی کمپنی جی پی آر ایس کے لئے چارج کرتی ہے۔ دوسرا پاکستان میں نہ ہونے کی وجہ سے مجھے اس بات کا قطعی کوئی اندازہ نہیں‌ ہے کہ کون سا کنکشن بہتر رہے گا

باقی جہاں تک بات رہی نوکیا 6120 کی، تو میں‌تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میرے پاس نوکیا N70 اور نوکیا N91 ہیں۔ ان کا اگر پوچھیں تو ابھی بتا سکتا ہوں

پاکستان اگلے ہفتے پہنچ کر بہتر کنکشن کا بھی بتا سکوں گا
 

ٹیپو سلطان

محفلین
پاکستان میں جی پی آر ایس ریٹس میں موبی لنک سب سے اچھا جا رہا ہے ۔ اگر آپ ایک ماہ کا ان لمیٹیڈ پیکیج لیتے ہیں تو وہ تقریبا 650 روپے فی ماہ کے حساب سے پڑھے گا، یہ پیکیج صرف پوسٹ پیڈ کے لیے ہے باقی جو عام چارجز ہیں وہ وہ ٹیلی نار اور موبی لنک کے تقریبا برابر ہیں یعنی عام پیکیج میں نیٹ استعمال کرنا سب میں ہی مہنگا ہے۔
یہ میں ایک ماہ پہلے کے ریٹس بتا رہا ہوں حالیہ کیا پیش رفت ہے اندازہ نہیں۔
 

قسیم حیدر

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
قیصرانی بھائی معلومات کا بہت شکریہ کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں یہ جو نیٹ چلے گا اس کے چارجزgprs جتنے ہی ہوں گے یا اس کے چارجز میں‌کوئی فرق ہو گا۔ اگر آپ اس پورے طریقہ کی تھوڑی وضاحت کر دیں تو مجھ جیسے نا سمجھ بھی کچھ سمجھ سکیں۔ ویسے میرے پاس بھی نوکیا کا 6120 ہے اس لئے اگر اس کا سارا طریقہ بتا دیں اور یہ بھی کہ اس کے لئے کونسا کونکشن (سم( بہتر ہے۔۔۔۔۔ شکریہ
نوکیا 6120 کے لیے:
Nokia pc Suite انسٹال کریں۔
سیٹنگ میں جا کر add more phone
کنکنشن ٹائپ منتخب کریں۔(بلوٹوتھ، کیبل وغیرہ)
فون اور پی سی کے درمیان کمیونیکیشن درست ہو گی تو detected device میں نوکیا 6120 نظر آ جائے گا۔
فون ماڈل پر کلک کریں اور Next بٹن ہائی لائیٹ ہو جانے کے بعد اسے پریس کر دیں۔
Finishپر کلک کریں۔
nokia pc suiteکھولیں، اوپری دائیں کونے پر connect to internet کا بٹن پریس کرنے سے ایک نئی سکرین کھل جائے گی۔ اس میں سیٹینگ میں جا کر کنکنشن ٹائپ (بلوٹوٹھ یا کیبل) اور پھر نیٹ ورک آپریٹر منتخب کریں۔
Finish پر کلک کرنے سے آپ واپس پہلی سکرین پر آ جائیں گے، کنکنٹ پریس کر دیں۔
موبائل سے نیٹ چلانے کےلیے ادھر تو پہلے پیکیج لینا پڑتا ہے پاکستان میں معلوم نہیں کیا طریقہ ہے
 
Top