محب علوی
مدیر
کمپیوٹر پر تربیتی مضامین
سرچ کے ذریعے کمپیوٹر کے مختلف گوشوں پر مفت تدریسی مضامین حاصل کیجیے۔ ویب ڈیویلمنٹ ، پروگرامنگ ، جاوا، لینکس ، ایکس ایم ایل، ڈاٹ نیٹ ، اے پلس ، ونڈوز اور ان گنت موضوعات پر زپ کئے گئے مضامین ( غالبا ورڈ فارمیٹ ) میں موجود ہے۔
پروگرامر اور ڈیویلپر حضرات کیلئے یہ ویب سائٹ کسی نعمت سے کم نہیں۔ مگر مبتدی حضرات کیلئے زیادہ معاون نہیں ہے۔ آپ مفت نیوز لیٹر بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ کمپیوٹر پر بہترین اور مفت تدریسی مواد کے لیے ضرور اس سائٹ کو آزمائیں۔
www.intelligentedu.com/cat1.hmtl
کمپیوٹر کے خفیہ راز
ایوری تھنگ کمپیوٹر کے نام سے اس ویب سائٹ پر ایک صاحب اپنی کتاب فروخت کرہے ہیں لیکن یہاں مفت میں بہت سی ٹپس اور ٹربل شوٹنگ گائیڈ بھی موجود ہے۔ مثلا نیٹ ورکنگ ، کمپیوٹر کی خریداری ،سافٹ وئیر اور پی سی اسٹارٹ اپ ٹربل شوٹنگ ، ہارڈ وئیر گائیڈ ، بوٹ ایبل ڈسک کی تیاری اور میک کمپیوٹر پر تھوڑی بہت معلومات موجود ہیں۔ اس مختصر سی ویب سائٹ پر ٹربل شوٹنگ پر لنکس اور ویب سائٹ کا خاصا ذخیرہ موجود ہے۔
www.everythingcomputers.com/index.html
تکنیکی معاونت بالکل مفت
کمپیوٹر کے لیے ایک مفت مددگار ویب سائٹ ۔ یہاں سے آپ کو مفت ڈاؤن لوڈز ، ٹربل شوٹنگ کی بہترین ویب سائٹس ، ٹپس کے بہترین ویب پتے اور بہت کچھ مل جائے گا۔ آپ اپنا ای میل ایڈریس دینے کے بعد ٤٦ بہترین مفت یوٹیلیٹیز بھی حاصل کرسکتے ہیں جن کی تفصیل تو رجسٹریشن کے بعد ہی ملے گی۔
سیکوریٹی ، اسپیم ، وائرس ، انسٹالیشن ، کسٹمائزیشن ، جعلی ای میل کی شناخت ، مانیٹر کی مرمت اور دیگر سینکڑوں مسائل پر معلومات یہاں موجود ہیں۔ یہ سارے مضامین گائیڈ کی صورت میں رکھے ہیں اور ہر ہفتہ ان میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔
www.techsupportalert.com/index.html
قرآن عظیم کے سائنسی اشارے
یہ ایک مختصر سا مقالہ ہے جو اصل تحریر تو ڈاکٹر مورس بوکائے کی ہے لیکن اس میں اضافہ جات اور ادارت ابو امینہ بلال فلپس نے کی ہے۔ مضمون میں قرآن مجید کی حقانیت ، تخلیق کائنات ، تسخیر خلاء ، ارضیات ، حیاتیات ، بچے کی پیدائش ، بائبل اور قرآن کا موازنہ اور دیگر موضوعات پر نکات پیش کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں قرآن اور جدید سائنس کے ان گنت پہلوؤں پر بھی لنکس موجود ہیں۔
www.whyislam.org/877/modern_science/quran_science.asp
الکیمیا اور اسلامی سائنس
مصر میں سائنسی ثقافتی مرکز کے سربراہ اور کیمیا کے پروفیسر حامد عبدالرحیم نے یہ ویب سائٹ بنائی ہے۔ اگرچہ مروجہ معیارات کے تحت تو نہیں بنائی گئی لیکن اس پر اسلامی عہد میں کیمیا ، معدنیات ،حیاتیات ، طب اور تاریخ پر بہت سی معلومات موجود ہیں۔ ویب سائت جارج سارٹن کی مشہور کتاب “مقدمہ تاریخ سائنس“ کا خلاصہ بھی موجود ہے ۔ الکیمیا پر سینکڑوں کتابوں کے نام اور مسلمان کیمیا دانوں کے نقشے اور ایجادات کی سینکڑوں تصاویر بھی موجود ہیں۔ ویب سائٹس پر زیادہ تر معلومات کیمیا اور الکیمیا پر ہی مومجود ہے مگر یونانی اور مصری تہذیبوں کے کام کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔
www.levity.com/alchemy/islam.html
اسلامی عہد میں سائنس اور ٹیکنالوجی
یہ ویب سائٹ اسلامی تہذیب میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم کے کمیشن نے تیار کی ہے۔ کمیشن کا کام اسلامی تاریخ میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کا جائزہ لینا اور اس پر تحقیق کرنا ہے ۔ اس کے لیے کانفرنس ، سیمینار ، سمپوزیا منعقد کرائے جاتے ہیں۔ کمیشن وقتا فوقتا ایک نیوز لیٹر بھی شائع کرتا ہے جو یہاں سے پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
یہ ویب سائٹ اس لیے مفید ہے کہ یہاں اپ کو بہت سے مضامین اور زبردست لنکس مل جائیں گے جو بطور خاس سائنس ، تہذیب ، فلسفہ اور ٹیکنالوجی کے متعلق ہیں۔
www.ou.edu/islamsci/