فہیم
لائبریرین
سمجھ نہیں آرہا کہ اپنی مشکل کو الفاظ میں کس طرح واضح کروں۔
کام کی ٹینشن اور طبیعت خرابی نے دماغ کو کچھ ایسا گڈمڈ کردیا ہے کہ بس
کوشش کرتا ہوں کہ آسان الفاظ میں بیان کرسکوں۔
باقی آپ لوگ خود ہی سمجھ جائیے گا
مسئلہ کچھ یوں ہے کہ میں گھر پر کیبل نیٹ یوز کرتا ہوں۔ جو کہ کراچی کی ایک مشہور فائبر آپٹک Connect.net.pk والوں کا ہے۔
لیکن جب میں گھر پر اس نیٹ کو استعمال میں لاتے ہوئے اردو محفل کو کھولنے کی کوشش کرتا ہوں تو ویب سائٹ پوری لوڈ ہی نہیں ہوتی۔ بس کبھی آدھے یا کبھی اس سے زیادہ میں آکر رکی رہتی ہے چاہے گھنٹہ بھر چھوڑ دو تب بھی۔
ایسا ہی کچھ مزید ویب سائٹز کے ساتھ ہے۔ خاص کر اردو کی سائٹز کے ساتھ تو یہ پرابلم کچھ زیادہ ہی ہے
اور جب میں اپنے پی سی کو اپنے موبائل سے کنیکٹ کرتا ہوں تو ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔
تو ظاہر ہے مجھے تو یہی لگا کہ یہ نیٹ کا پرابلم ہے۔ اس لیے میں اپنے کبیل ایڈمنسٹریٹر کے پاس گیا۔ اس نے جب اپنے پاس یہ چیک کیا تو اردو محفل وہاں کھل گئی
جبکہ میرے پاس اس نیٹ کو استعمال کرتے ہوئے نہیں کھل رہی تھی۔
اسی کے پاس جب میں نے اپنے اکاؤنٹ سے لاگ ان ہوکر چیک کیا تب بھی اردو محفل کھل گئی
(یہاں یہ بتاتا چلو کہ اس نیٹ کو کنیکٹ کرنے کے لیے ایک ڈائیلر انسٹال کرنا ہوتا ہے۔ جو کہ ان کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ ان کی ویب سائٹ بغیر ڈائیلر کے کھل جاتی ہے بعد میں دائیلر کو ڈاؤنلوڈ کرکے اس میں یوزر نیم اور پاسورڈ دینا پڑتا ہے۔
اس طرح ہر یوزر کا الگ یوزر نیم اور پاسورڈ ہے۔)
اب ظاہر ہے جب میرے اکاؤنٹ سے بھی محفل کھل گئی تو مجھے سمجھ نہیں آئی کہ کیا کرنا چاہیے۔
میں نے پھر براہِ راست کنیکٹ والوں سے رابطہ کیا۔ اور ساری صورتحال ان کو بتائی۔
تو بقول ان کے کہ میرے سسٹم میں کوئی وائرس ہے جس کی وجہ سے یہ ہورہا ہے۔
میں نے ان سے کہا کہ اگر وائرس ہے تو پھر موبائل سے کنیکٹ کرنے پر پرابلم کیوں نہیں ہوتی۔
لیکن ان کے بقول وائرس پھر بھی ہے۔
موبائل سے انٹرنیٹ چلانے میں الگ بات ہوتی ہے۔
میں نے پھر ان کی بات مانتے ہوئے۔ سی ڈرائیو کو فارمیٹ کیا اور نئے سرے سے ونڈوز انسٹال کی۔
اینٹی وائرس انسٹال اور اپڈیٹ کرکے
پورے سسٹم پھر سے اسکین کرایا۔
کوئی وائرس نہیں ملا۔
پھر جب چیک کیا تو بھی مسئلہ جوں کا توں ہے
بس یہاں میری کھوپڑی جواب دے چکی ہے کہ یہ کیا مسئلہ ہے۔
اگر کوئی بتاسکے تو مہربانی۔