نیک اعمال کی قبولیت کی شرائط کیا ہیں ؟

نیک اعمال کی قبولیت کی کئی شرطیں ہیں جن میں سے بعض یہ ہیں
1 اللہ تعالی پر ایمان لانا اور اس کی توحید کا اقرار کرنا لہذا مشرک کا کوئی عمل مقبول نہیں ہے۔
2 اخلاص ، یعنی اس عمل سے صرف اللہ تعالی کی رضا مقصود ہو۔
3 ہمارے پیارے نبی کی شریعت کے مطابق عمل کیاجائے
اگر ان میں سے کوئی بھی شرط کم ہوئی تو عمل رد معنی ضائع کردیا جائے گا
 
آخری تدوین:

ہادیہ

محفلین
اور ایک بات آپ کی کمائی رزق "حلال" لازمی ہو۔ آپ کا عمل کھانا پینا حلال ہو حرام نہیں۔
 
فاخر رضا

محفلین
دکھاوا
فرشتہ مجھے لے کر پل صراط پر پہنچا۔
وہاں بیس پچیس گائیں بیٹھی جگالی کر رہی تھیں۔
کوئی کسی سال قربان کی تھی، کوئی کسی سال۔
کوئی دس لاکھ کی خریدی تھی، کوئی بارہ لاکھ کی۔
مجھے پل صراط پار کرانے پر کوئی بھی راضی نہ ہوئی۔
’’ہم دکھاوے کا مال تھیں۔‘‘
ایک گائے نے وجہ بیان کی۔
پھر ایک بچھیا نکل کے آئی۔
’’آؤ، میں تمھیں پار کرواؤں۔‘‘
میں نے پوچھا،
’’کیا میں نے تمہیں دکھاوے کے لئے نہیں خریدا تھا؟‘‘
’’بچھیا نے کہا،
’’خریدا تو دکھاوے ہی کے لئےتھا،
لیکن سارا گوشت غریبوں میں بانٹ دیا تھا۔‘‘
مبشر زیدی
اخبار جنگ
 
زیک

مسافر
جب تک ہر نیکی سے پہلے اور بعد تین تین قلابازیاں نہ لگائیں نیکی قبول نہیں ہوتی
 
دکھاوا
فرشتہ مجھے لے کر پل صراط پر پہنچا۔
وہاں بیس پچیس گائیں بیٹھی جگالی کر رہی تھیں۔
کوئی کسی سال قربان کی تھی، کوئی کسی سال۔
کوئی دس لاکھ کی خریدی تھی، کوئی بارہ لاکھ کی۔
مجھے پل صراط پار کرانے پر کوئی بھی راضی نہ ہوئی۔
’’ہم دکھاوے کا مال تھیں۔‘‘
ایک گائے نے وجہ بیان کی۔
پھر ایک بچھیا نکل کے آئی۔
’’آؤ، میں تمھیں پار کرواؤں۔‘‘
میں نے پوچھا،
’’کیا میں نے تمہیں دکھاوے کے لئے نہیں خریدا تھا؟‘‘
’’بچھیا نے کہا،
’’خریدا تو دکھاوے ہی کے لئےتھا،
لیکن سارا گوشت غریبوں میں بانٹ دیا تھا۔‘‘
مبشر زیدی
اخبار جنگ
بہت اچھے
 
سڑیل۔ مجھے یہ ریٹنگ دی ۔۔۔ ایویں لکھا کوئی گالی دی ہے کیا؟
مجھے جواب اچھا نہیں لگا تو ہی ریٹنگ دی ہے اتنا مختصر جواب دیا ہے آپ نے اگر آپ کو برا لگا ہے تو آپ میرے اقتباس پر بھی ریٹنگ دے دیں میں نے منع کیا ہے کیا (آپ خود سڑیل ہوگی جبھی آپ کو سب سڑیل لگ رہے ہیں )
 
غصہ حرام ہے مجھے پتا ہے آپ کو یہ بھی پتا ہوگا پر یاد دہانی کرا رہا ہوں برا لگے تو معافی چاہتا ہوں۔
اب اپنی بات پر غور لازمی کرنا۔دوسروں کو نصیحت کرنا کافی آسان کام ہے ۔
 
Top