نیگلریا جان لیوا وائرس دماغ کھانے والا

نیگلریا انتہائی مہلک اور جان لیوا وائرس جو کہ پانی کے ذریعے ناک کے راستے میں دماغ میں داخل ہوجاتا ہے اور دماغ کو چٹ کرجاتا ہے اور جب مریض کی حالت خراب ہوتی ہے تو اس وقت یہ قاتل وائرس اپنا کام کرچکا ہوتا ہے اور ڈاکٹر کے پاس جاتے جاتے ا سکی موت واقع ہوجاتی ہے-
ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اس وائرس بچنے کا یہی واحد ذریعہ ہے کہ وضو کے لئے ابلا ہوا پانی جو کہ 100 ڈگری سے زائد پر ابلا ہوکیوں کہ یہ وائرس انسانی آنکھ سے اوجھل رہتا ہے اور انتہائی باریک خورد بین سے ہی نظر آتا ہے اور دوسرا ذریعہ یہ ہے کہ پانی میں مناسب کلورین کی مقدار ملائی جائے تو اس سے بچاؤ ہوسکتا ہے اور یہ چھوت کی بیماری نہیں ہے کہ ایک سے دوسرے کو لگ جائے تو جب تک وائرس کسی پر حملہ مطلب پانی کے ذریعہ دماغ میں داخل نہ ہو تو کسی دوسرے ذریعہ سے حملہ نہیں کرتا - ماہرین طب کی رائے کے مطابق عمل کرنے سے اس وائرس بچا جا سکتا ہے
 
میرے کزن کے ساتھ یہ ہوا ہے۔ اس وقت اس کا صرف 25 فیصد دماغ اور 30 فیصد سانس ہے۔ آغا خان ہوسپٹل نے تو جواب دے دیا تھا۔ اس وقت رینجرز ہوسپٹل میں زیر علاج ہے۔​
یہ کرکٹ کھیل کر آیا تھا اور صرف پانی پیا تھا اس نے۔ اس کے علاوہ ہمارے چچا کے گھر کام کرنے والی ماسی کو وضو کے دوران یہ وائرس لگا۔​
 
نہیں یہ صرف اور صرف ناک کے راستے دماغ میں داخل ہوتا ہے کسی اور ذریعے سے نہیں پانی پینے سے نہیں سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے پانی ناک میں جاتا ہے اس سے بھی بس ناک کے ذریعے حملہ آور ہوتا ہے اور پھر دماغ کھا جاتا ہے پتہ ہی نہیں چلتا جب پتہ چلتا ہے تو بندہ اس دنیا سے ہی رخصت ہوجاتا ہے
 
ہوسکتا ہے کہ منہ ہاتھ دھوتے ہوئے ایسا ہوا ہو۔
رینجرز ہوسپٹل کے ایک ڈاکٹر نے خود اسے وہاں بلوایا تھا۔ دعا کرتا ہوں کہ وہ جلد صحت یاب ہوجائے۔
 
وجی

لائبریرین
اس بارے میں کچھ مزید وضاحت کرسکتے ہیں آپ
لوگوں سے باتیں تو ہم بھی سن رہے ہیں
کچھ لوگ کہ رہے ہیں کہ رمضان سے اب تک کراچی میں کوئی 200 لوگوں میں یہ وائرس پایا گیا ہے اور کچھ ہی زندہ بچے ہیں
اس میں وائرس کے حملے میں معمولی بخار ہوتا ہے اور وہ طول پکڑتا ہے پھر جب تک آپ کسی بڑے ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں تب تک دیر ہوچکی ہوتی ہے
 
نہیں جی طول نہیں پکڑتا وہ صرف دماغ پر حملہ کرتا ہے کمزوری ہوتی ہے اور بندہ بستر سے لگتا ہے سوچنے سمجھے کی صلاحیت ختم ہوجاتی اور بندہ یہ سمجھتا ہے کہ معمولی بخار ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے وہ وائرس اس کا دماغ کھا رہا ہوتا ہے جیسے دیمک لکڑی کھا جاتی ہے وہی اسی نسل کا ہے اس کو دماغ کھانے والی دیمک بھی کہہ سکتے ہیں
 
کچھ لوگ بروقت پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں کراچی کی واٹر سپلائی روز کی چیک کی جارہی ہے اور کلورین کی مقدار کا خیال رکھا جاتا ہے کہ بغیر کلورین کے پانی سپلائی نہ کیا جائے روز پانی کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری میں چیک کئے جارہے ہیں اور اس بات کا اندازہ لگایا جارہا ہے کہ کہاں کہاں پانی بغیر کلورین کے سپلائی ہورہا ہے لیکن سوئمنگ پول میں نہانے سے پرہیز کرنا چاہئے اور حکومت وقت ایسے سوئمنگ پولز پر پابندی کا سوچ رہی ہے اور جو آپ نے 200 بندوں کی بات کی ہے وہ ڈینگی وائرس ہے
 
اس بارے میں کچھ مزید وضاحت کرسکتے ہیں آپ
لوگوں سے باتیں تو ہم بھی سن رہے ہیں
کچھ لوگ کہ رہے ہیں کہ رمضان سے اب تک کراچی میں کوئی 200 لوگوں میں یہ وائرس پایا گیا ہے اور کچھ ہی زندہ بچے ہیں
اس میں وائرس کے حملے میں معمولی بخار ہوتا ہے اور وہ طول پکڑتا ہے پھر جب تک آپ کسی بڑے ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں تب تک دیر ہوچکی ہوتی ہے
وجی بھائی وہ کرکٹ کھیل کر آیا۔ ہاتھ منہ دھوئے پانی پیا اور فورا ہی سر میں درد ہوگیا۔ حبیب میڈیکل لے کر گئے وہاں انہوں نے پین کلر ٹھونک دیا۔ وہاں سے اٹھ کر دو قدم چلا کہ ہاتھ پاؤں نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ آغا خان لے کر گئے تو ڈاکٹرز نے 3 لاکھ جمع کرانے کا کہا۔ اس میں آدھا گھنٹہ لگا۔ چوں کہ وہ تکلیف کی شدت سے چیخ رہا تھا اس لیے اس آدھے گھنٹے کے اندر ڈبل ڈوز کے دو انجیکشن لگا دیے اور اسی دوران وہ کوما میں چلا گیا۔ 2 دن بعد ہوش آیا تو دھکنا بھی بند ہوگیا۔ وینٹیلیٹر لگا رہا۔ پھر دو دن بعد ہٹا دیا۔ اس کے بعد کا اوپر درج کرچکا ہوں۔ مزید کوئی مثبت پیش رفت ہوئی تو ضرور شیئر کروں گا۔
 
اللہ خیر و رحم کرے ہم سب پر آمین ۔
یہ ایک سائیٹ کچھ بتارہی ہے اس وائرس کے بارے میں
اس کے بقول یہ وائرس مٹی میں بھی پایا جاسکتا ہے اور آپ کے گھر میں موجود مٹی میں بھی
 
Top