وائرس کس کمپیوٹر سے جنریٹ ہوا؟

ijaz1976

محفلین
السلام علیکم پیارے دوستو!
کیا ایسا ممکن ہے کہ نیٹ ورک (ونڈوز نیٹ ورک) پر معلوم ہوسکے کہ کونسا کمپیوٹر وائرس جنریٹ کررہا ہے، کیا انفکٹڈ فائل کے ذریعے معلوم ہوسکتا ہے یا کسی لاگ وغیرہ کے ذریعے۔
براہ کرم اگر ایسا ممکن ہوتو ونڈوز 98 اور ونڈوز ایکس پی دونوں کے متعلق رہنمائی فرمائیں۔
شکریہ
والسلام
 

arifkarim

معطل
وائرس کی ابتداء کو ٹریک کرنا کافی مشکل ہے کیونکہ یہ بہت تیزی کیساتھ پھیلتا ہے۔
 

ijaz1976

محفلین
عارف بھائی! بات یہ ہے کہ ابتدا کا معلوم کرنا تو واقعی مشکل کام ہوگا لیکن میرا مقصد کچھ اسطرح تھا:
ہمارے آفس میں سمپل نیٹ ورکنگ استعمال ہوتی ہے ایک کمپیوٹر پر کچھ فولڈرز شیئر ہیں جہاں سے دوسرے تمام کمپیوٹرز ڈیٹا لیتے اور دیتے ہیں، بعض اوقات یہ ہوتا ہے کہ نیٹ ورک پرموجود کسی کمپیوٹر پر یو ایس بی فلیش کے ذریعے وائرس آجاتا ہے اور اس ڈیٹا والے کمپیوٹر پر بھی وائرس شیئرڈ فولڈرز کی وجہ سے پھیل جاتا ہے کیونکہ شیئرڈ فولڈرز میں وائرس فوراً آجاتا ہے، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا کوئی ایسا سافٹ ویئر یا طریقہ کار موجود ہے جس سے معلوم ہوسکے کہ یہ وائرس والی فائل کس کمپیوٹر سے اس کمپیوٹر میں آئی یا اس کے علاوہ کسی بھی فائل کے متعلق یہ انفارمیشن حاصل ہوسکے کہ یہ فائل کس کمپیوٹر نے اس کمپیوٹر پر کری ایٹ کی۔
شکریہ
والسلام
 

فاتح

لائبریرین
نہیں!
یہی آپ کے سوال کا مختصر ترین جواب ہے۔ وائرس بنانے والوں نے اس کی ساخت ایسی رکھی ہوتی ہے کہ اس کے ساتھ اس قسم کا میٹا ڈیٹا نہیں ہوتا خصوصاً میلسا میکرو وائرس کی مائکرو سافٹ ورڈ فائل میں موجود میٹا ڈیٹا کے ذریعے اس کے خالق ڈیوڈ سمتھ تک پہنچنے اور اس کی گرفتاری کے بعد سے وائرس خالقین مزید محتاط ہو چکے ہیں۔ :)
 

دوست

محفلین
بھیا آپ نوڈ 32 اینٹی وائرس انسٹال کریں تمام سسٹمز پر اور اسے اپڈیٹ رکھیں۔ یہ بہت اچھا کام کرتا ہے یو ایس بی وائرس کے خلاف۔
 

ijaz1976

محفلین
نہیں!
یہی آپ کے سوال کا مختصر ترین جواب ہے۔ وائرس بنانے والوں نے اس کی ساخت ایسی رکھی ہوتی ہے کہ اس کے ساتھ اس قسم کا میٹا ڈیٹا نہیں ہوتا خصوصاً میلسا میکرو وائرس کی مائکرو سافٹ ورڈ فائل میں موجود میٹا ڈیٹا کے ذریعے اس کے خالق ڈیوڈ سمتھ تک پہنچنے اور اس کی گرفتاری کے بعد سے وائرس خالقین مزید محتاط ہو چکے ہیں۔ :)

آپ کی بات بجا ہے لیکن میرا مقصد یہ معلوم کرنا نہیں کہ وائرس کس نے بنایا یا انٹرنیٹ سے کیسے آیا، مقصد یہ ہے کہ صرف یہ معلوم ہوجائے کہ پرائیویٹ نیٹ ورک پر موجود کونسا کمپیوٹروائرس جنریٹ کررہا ہے۔
وائرس اس کمپیوٹر پر کہاں سے آیا یا کس نے بنایا ان معلومات کی ضرورت نہیں، اصل مسئلہ یہ ہے کہ اتنے سارے کمپیوٹرز میں سے وائرس زدہ کمپیوٹر کو ٹریس کرنا ذرا مشکل کام ہے اگر فائل کی انفارمیشن سے یہ معلوم ہوجائے کہ کونسا کمپیوٹر وائرس جنریٹ کررہا ہے تو اس کو کور کرنا اللہ کے فضل سے میرے لئے کوئی مسئلہ نہیں بس اس کو ڈھونڈنا ذرا مشکل ہوتا ہے خاص طور پر جب کہ آپ کے نیٹ ورک پر تمام کمپیوٹرز آن ہوں اور تعداد میں بھی اچھے خاصے ہوں، اگر یہ معلوم ہوجائے کہ کونسا کمپیوٹر وائرس کو جنریٹ کررہاہے تو صرف اسی متعلقہ کمپیوٹر سے وائرس ختم کرنا آسان ہوجاتا ہے۔ باقی ان معلومات کی ضرورت نہیں کہ یہ کس نے بنایا ہے؟
شکریہ
والسلام
 

اظفر

محفلین
اس کا آسان حل ہے کہ نارٹن این آیی ایس یا نارٹن 360 کا لیٹسٹ ورثن خرید لیں ۔ اور اس کو ایک پی سی پر انسٹال کردیں ، باقی پی سی ایسے ہی چلنے دیں جیسے چل رہے ہیں
آپ کے لوکل شیرینگ میں جتنے بھی پی سیز میں فولڈر شیریڈ ہیں ان سب کو اوپر والے پی سی کے ساتھ سکینگ میں لگا دیں ۔
مثال

کمپیوٹر ایک کا فولڈر الف شئیر ہیں
کمپیوٹر دو کا فولڈر ب شئیر ہے

جس پی سی میں نارٹن انسٹال ہے اس میں جا کر کمپیوٹر ایک کا فولڈر الف اور کمپیوٹر دو کا فولڈر ب کھول لیں ۔ جیسے ہی ان میں سے کسی بھی فولڈر میں وایرس آے گا نارٹن بتا دے گا ، نارٹن کی وارننگ والی ونڈو میں ایڈریس لکھا ہوگا کہ کس پی سی میں ڈیٹیکٹ ہوا ہے۔ اگر آپ کے شئیرڈ فولڈر رایٹ انیبل ہوں گے تو نارٹن وایرس ریموو بھی کر دے گا۔
 

ijaz1976

محفلین
جس پی سی میں نارٹن انسٹال ہے اس میں جا کر کمپیوٹر ایک کا فولڈر الف اور کمپیوٹر دو کا فولڈر ب کھول لیں ۔ جیسے ہی ان میں سے کسی بھی فولڈر میں وایرس آے گا نارٹن بتا دے گا ، نارٹن کی وارننگ والی ونڈو میں ایڈریس لکھا ہوگا کہ کس پی سی میں ڈیٹیکٹ ہوا ہے۔ اگر آپ کے شئیرڈ فولڈر رایٹ انیبل ہوں گے تو نارٹن وایرس ریموو بھی کر دے گا۔

اظفر بھائی کیا یہ بتا دے گا کہ ان شیئرڈ فولڈرز میں کس کمپیوٹر سے یہ وائرس آیا ہے اگر یہ ایسا کرسکتا ہے تو پھر تو میرے کام کا ہے ورنہ نہیں کیونکہ اگر آپ نے میرے سوال پر غور کیا ہو تو میرا سوال یہ نہیں ہے کہ شیئرڈ فولڈرز میں وائرس کیسے ڈٹیکٹ ہوگا یا شیئرڈ فولڈرز سے وائرس کیسے ریموو کیا جاسکتا ہے رئیل ٹائم میں بلکہ یہ ہے کہ انفکٹڈ کمپیوٹرز کیسے ٹریس ہوں گے، یہ کیسے معلوم ہوگا کہ ان شیئرڈ فولڈرز میں وائرس کونسا کمپیوٹر ڈال رہا ہے۔ مجھے ان کمپیوٹرز کو ٹریس کرنے کے بارے میں معلومات درکار ہیں جو اس شیئرڈ فولڈر والے کمپیوٹر پر وائرس پھینک رہے ہیں شیئرڈ فولڈرز میں سے وائرس کو ختم کرنا میرے لئے اللہ کے فضل و کرم سے کوئی مسئلہ نہیں۔
امید ہے اب آپ میری بات سمجھ گئے ہوں گے۔
 

اظفر

محفلین
جناب آپ شاید میری بات ہی نہیں سمجھے۔ جب سب پی سی ہمیشہ اینٹی وایرس کی نظر میں رہیں گے تو کسی پی سی سے دوسرے میں وایرس ٹرانسفر ہونے کے چانس بہے کم ہوں گے کیوں کہ وایرس جس پی سی میں نظر آئے گا اسی میں فورا پکڑا جاے گا۔ اگر وہ وایرس نارٹن کے ڈیٹا بیس میں نہیں ہے اور لاجیکل چیک بھی پاس کر گیا تو وہ کسی بھی پی سی آسانی سے نہیں پکرا جاے گا۔
میرا مطلب تھا جن جن پی سی کے درمیان فایل شیرینگ کرنی ہے ان سب کو نارٹن کی نظر میں رکھیں
 

ijaz1976

محفلین
اظفر بھائی میں آپ کی بات کا مطلب سمجھ گیا ہوں، بس میں یہ چاہتا تھا کہ وہ پی سی ٹریس ہوجائے جو وائرس جنریٹ کررہا ہے۔ جو طریقہ آپ نے بتایا وہ تو ٹھیک ہے اور وہ میں اس سے پہلے استعمال بھی کرچکا ہوں کوئی ایسی یوٹیلٹی ہو جس سے یہ معلوم ہوسکے کہ فائل کس کمپیوٹر سے جنریٹ ہوئی تو بہت بہتر ہوگا کیا لینکس میں ایسا ممکن ہے۔
والسلام
 

اظفر

محفلین
جی میں نے لینکس کسی استعمال نہیں کی ۔ ہو سکتا ہے کمپیوٹر میں لاگ سیو کرنے کا کوی سافٹ ویر آپ کو بتا سکے۔ اس سے وقت دیکھ کر اندازہ ہو سکے گا کہ کس پی سی میں وایرس پہلے تھا ۔ ہو سکتاہے اینٹی وایرس کی لاگ ہی آپ کے کام آجاے۔
 
Top