عبید انصاری
محفلین
"حضرت استاد اردو محفل دامت برکاتہم" سے جو باتیں سیکھی ہیں، ان میں سے ایک وائس ٹائپنگ ہے۔
اس کا تعارف اور کچھ تبصرہ جات یہاں موجود ہیں۔
میں نے گزشتہ دو تین ماہ میں statement سائز کے لگ بھگ چھ سو صفحات بول کر ہی کمپوز کیے۔ اس لیے مجھ جیسے سست رفتار کمپوزر کے لیے تو یہ ایک نعمت غیر مترقبہ ہے۔
میں چاہتا ہوں کہ اس لڑی میں آپ اپنے وائس ٹائپنگ کے تجربات شئیر کریں اور جو مشکلات سامنے آئیں ان کا ذکر کریں اور اگر آپ نے اس مشکل کا کوئی حل نکالا ہے تو بسم اللہ!! یہی تو ہم آپ سے سیکھنا چاہتے ہیں۔
تو چلیں اس تالاب میں پہلا۔۔۔ چھوٹا سا۔۔ بالکل چھوٹا سا ۔۔ ایک پتھر ہم ڈالتے ہیں:
دو سوالات:
1. کیا گوگل کے ذخیرہ الفاظ میں ہم کسی طرح اضافہ کرسکتے ہیں؟ یا اپنا مطلوبہ لفظ اس میں شامل کروا سکتے ہیں؟ تاکہ آئندہ وہ درست لکھا جائے۔
2. گوگل ڈاکس میں undo کا آپشن کیسے استعمال کیا جاتا ہے؟ (موبائل سے لکھتے ہوئے)

- میرا بول کر لکھنے سے ایک مقصد اور شاید سب سے بڑا مقصد یہ تھا کہ اس سے لکھنے کی رفتار نسبتاَ تیز رہے گی۔ میرے تجربے کے مطابق اگر زیادہ نہیں تو 20 سے 30 فیصد تک اس میں لکھنے کی رفتار ہاتھ سے کمپوز کرنے کی نسبت تیز رہتی ہے۔ میری رفتار statement سائز پر 14 کے فونٹ پر 8صفحات فی گھنٹہ ہے، جس کے بعد مجھے ایک کپ چائے اور ایک گھنٹہ ریسٹ کی ضرورت محسوس ہوتی ہے، بنا بر دردِ کمر!! جبکہ بول کر میں تقریباً 12 صفحات فی گھنٹہ لکھتا ہوں اور مسلسل دو گھنٹے بآسانی لکھ لیتا ہوں۔ اس لحاظ سے میرے لیے یہ ایک کامیاب تجربہ ہے۔ خیال رہے کہ میں وہ کتابیں کمپوز کر رہا ہوں جو تقریباً 50 سال پرانی اردو زبان کی ہیں جن میں نامانوس تعبیرات کی بھرمار ہے۔ سادہ تحریر میں رفتار کافی تیز رہنے کا امکان ہے۔
- شروع میں جب میں لکھتا تھا تو "اصول تجوید کے مطابق" مخارج وصفات کا لحاظ کرتے ہوئے حروف کی ادائیگی میں کافی تکلف کرتا تھا کہ کہیں "بُدھو" سافٹ وئیر کو سمجھنے میں دقت نہ ہو۔ بعد میں میں یہ کھلا کہ "جو الفاظ روز مرہ کے استعمال کے ہوں" مثلاً: میں جا رہا تھا اس نے کھانا کھایا، میں نے پانی پیا۔ وغیرہ۔ ایسے الفاظ میں ادائیگی کی رعایت کرنا ضروری نہیں، بلکہ آپ انہیں کافی تیزی کے ساتھ بول کر لکھ سکتے ہیں۔ (میں نے بھی کافی تیزی کے ساتھ لکھا ہے۔)
- تیز رفتار اور بہتر کمپوزنگ لیے ایک تجربہ یہ رہا کہ ہم "ایک وقت میں ایک سطر تیزی کے ساتھ بولیں، پھر وائس آف کرکے دوبارہ آن کریں، پھر اگلی سطر تیزی کے ساتھ بولیں"(اس کے لیے میں ایک انگلی وائس بٹن پر ہی رکھتا ہوں۔) اگر ہم دو سے تین سطریں بیک وقت بول دیتے ہیں تو عموماً ایک ڈیڑھ سطر کے بعد سافٹ وئیر کھڑا رہ جاتا ہے اور ہم کافی آگے نکل جاتے ہیں۔
- گوگل کو زبان کے معاملے میں کافی حساس پایا۔ عربی الاصل الفاظ میں کافی اغلاط کرتا ہے، اس حد تک کہ کبھی انہیں ہاتھ سے لکھنا ہی زیادہ مفید معلوم ہوتا ہے۔ البتہ اگر بڑی عربی عبارت ہو تو عربی کی بورڈ پر سوئچ کرنے کی صورت میں نتیجہ بہتر رہتا ہے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ فارسی کا ذخیرہ اردو کی بورڈ میں بھی کافی حد تک موجود لگتا ہے، کہ فارسی اشعار عربی الفاظ کی نسبت بہت بہتر ٹائپ ہوتے ہیں۔
- محمد تابش صدیقی بھیا! معلوم ہوتا ہے کہ سافٹوئیر کو اشعار کی کافی فیڈ دی گئی ہے۔ اس لیے اشعار میں غلطی شاذ ونادر ہی کرتا ہے۔ خصوصاً اگر اشعار گنجلک الفاظ سے خالی ہوں۔ اس لیے پوئٹری لکھنے والوں کو اس سے بہت استفادہ کرنا چاہیے۔
- جن الفاظ میں دو تین ہم آواز حروف آجائیں، وہاں سافٹوئیر دور ہی سے "سلاما لیکم" کرتا ہوا نظر آتا ہے اور ایسے الفاظ ہاتھ ہی سے لکھنا بہتر معلوم ہوتے ہیں۔
- رموز اوقاف (۔،.:!؟") اس میں چونکہ ہاتھ ہی سے لگانے ہوتے ہیں اس لیے ان کو میں نے بالکل ہی چھوڑ دیا اور پھر بعد میں ورڈ پر پروف کرتے ہوئے لگا لیے، کہ اس میں کم وقت خرچ ہوتا ہے۔
- آخری بات یہ ہے کہ کمپوز کرنے کے بعد شدید قسم کی پروف ریڈنگ انتہائی ضروری معلوم ہوا کرتی ہے۔