وائیرس سے بچاو

فخرنوید

محفلین
السلام علیکم!

جناب من پلیز کوئی مجھے اس وائیرس سے نجات دلائے یا کعئی اس سے بچنے کا طریقہ بتلائے۔

Ahsan manan Khan bhutta

یہ میرے سسٹم میں کوئی کام کرنے نہین دیتا فولڈر آپشن اور رن بھی بند ہے۔

کچھ حل بتاو
 

شمشاد

لائبریرین
اس وائرس سے بچنا مشکل ہے، آپ نے اپنی آئی ڈی ان کو دی ہو گی، اب بھگتیں۔ دوسرا طریقہ یہی ہے کہ اپنی آئی ڈی بدل لیں۔ +ہا ہائے+
 

فخرنوید

محفلین
اصل میں ہوا یہ تھا کہ ایک بندے کے سسٹم پر فلیش لگائی تھی۔
اس میں وائیرس آگیا اور پھر اسے اپنے لیپ ٹاپ پر لگایا اور ڈائریکٹ کھولنے کی کوشش کی جس سے وہ آٹو رن ہو گیا۔
اور تمام ڈرائیوز پر جا کر بسیرا کر گیا ۔ ونڈو کرنے کے بعد جب کسی ڈرائیو کو اوپن کیا تو پھر ایکٹیویٹ ہو کر سارے سسٹم پر چھا گیا۔
اب میں نے اپنی ٹرک سے اس سے ونڈو کرنے کے فوری بعد قابو پا لیا ہے اور اس کو اپنے سسٹم سے بنا اینٹی وائرس کے ہے ختم کر ڈالا ہے۔

شکر ہے اللہ کا۔

آپ بھی کسی کے سسٹم سے وائرس کا تحفہ لینے سے بچیں کیوں کہ اس کی وجہ سے میں اپنے تمام رجسٹرڈ سافٹ وئیرز اور
ویب ٹیمپلیٹس سے ہاتھ دھو بیٹھا ہوں

وسلام
 

فخرنوید

محفلین
جب یہ وائرس ایکٹو ہوتا ہے تو کوئی ونڈو کھلتے ہی فورآ بند ہو جاتی ہے اگر گوگل کریں اس وائرس کے بارے تو وہ پیج بھی فورآ بند ہو جاتا ہے
میں نے اس بندے کی ویب بند کروانے کے لئے بھی ریکوسٹ فارورڈ کر دی ہے۔
امید ہے اس کا اللہ کچھ زیادہ ہی بھلا کرے گا۔
رن کی آپشن بھی غائیب ہو جاتی ہے اور ساتھ ساتھ فولڈر آپشن بھی بند ہو جاتا ہے۔
اس کے علاوہ کمانڈ پرامپٹ بھی بند کر دیتا ہے۔
 

ابو کاشان

محفلین
نام سے تو کوئی اپنے پاکی بھیا ہی لگ رہے ہیں۔ نام مشہور کرنے کا یہ کون سا طریقہ ہے۔
کیا اس بندے کی ویب سائیٹ سے وائرس آیا ہے۔

ابھی گوگل کیا تو اس نام کی تو بڑی مشہوری ہوئی ہوئی ہے۔

فخر بھائی اس کےبارے میں تفصیل دیں۔
بچاؤ کی تدبیر مع بصورت اثرانگیزی نجات کی ترکیب
 

فخرنوید

محفلین
ونڈوز کی اسٹالیشن کرین
پھر مائی ڈاکومنٹ کھولیں اور ٹولز میں جا کر فولڈر آپشنز میں جائیں
وہاں سے تمام فائلز شو کروائیں۔
ہیڈن سسٹم فائلز بھی شو کروائیں
پھر بغیر کوئی ڈرائیو ڈائیریکٹ ڈبل کلک کرنے کے اوپر ایڈریس بار سے کھولین
پھر اس کے بعد autorun.فائل کو ڈیلیٹ کریں ۔ جو سسٹم فائل کی طرح روٹ پر ہی ملے گی ۔ تمام ڈرایو اس سے پاک صاف کر لیں اسی طریقے سے
پھر سسٹم ری سٹارٹ کر لیں۔ انسٹالیشن کے بعد پہلا کام بس یہی کرنا ہے۔

اتنے سے کام ہو جائے گا
 

zerocool

محفلین
اس کا حل ہی یہ ھے۔ اور آپ اے وی جی اینٹی وائیرس بھی لگا کر رکھیں۔انشااللہ مزید آفاکا ھو گا۔
 
Top