واحد یا جمع - الفاظ کی تلاش

السلام علیکم

ہم بچپن سے انگریزی گرامر، الفاظ، جملے بنانا سیکھتے آئے ہیں اور سارا زور اسی پر صرف کیا جاتا ہے یا کرایا ہے، چونکہ اردو ہماری قومی زبان ہے تو گھر می مرغی دال برابر کے مصداق ہمارے بڑے کبھی ہماری اردو کی طرف توجہ نہیں دیتے ۔

جس طرح انگریزی میں ہر مفرد لفظ کی جمع ہوتی ہے اس طرح اردو میں بھی ہوتی ہے لیکن اس بار ہم تھوڑا سا مختلف کھیل کھیلیں گے اور مقصد صرف اردو کے ایسے الفاظ سے واقفیت ہے جو ایک ہی وقت میں مفرد بھی اور جمع بھی ۔ یعنی ایسے لفظ جن کے جملے میں استعمال سے ان کی مفرد یا جمع کی حیثیت کا تعین ہوتا ہے۔

ہمیں دو ایسے جملے لکھنے ہونگے جس میں وہ لفظ دو مختلف حیثیتوں میں استعمال ہوگا

تو پہلے میں ہی ابتدا کرتا ہوں

1۔ یہ میرا بھائی ہے

2۔ یہ تینوں اس کے بھائی ہیں

اب باقی کے الفاظ کے تلاش کیجئے تاکہ ہم بھی ان کے بارے میں جان سکیں کہ ایسے الفاظ کونسے ہیں جو مفرد ہی رہتے ہیں
 

الف عین

لائبریرین
حیدر آباد میں بھائی کی بھی جمع بنائی جاتی ہے، بھائیاں!!!
ایک اور میری طرف سے۔۔
سرمد خاں اچھے دوست ہیں
سرمد خاں کے کئی دوست ہیں۔
 

محمدصابر

محفلین
اگر احباب اس لفظ کا رنگ بدل دیں جس کے لئے پوسٹ کی گئی ہے۔ تو میرے جیسا کم پڑھا لکھا بھی سمجھ جائے گا۔
 
Top