وادیٔ نیلم کی سیر

یاز

محفلین
a031.jpg

a032.jpg
 

یاز

محفلین
اور پھر دھانی آبشار آ گئی۔ سابقہ ٹرپ میں یہ بالکل سوکھی پڑی تھی، بس نشان ہی باقی تھا آبشار کا۔
بقول شاعر
کوئی لکیر سی پانی کی جھلملاتی ہے
کبھی کبھی مرے متروک آبشار کے بیچ

a033.jpg

a034.jpg
 

یاز

محفلین
اس دفعہ اس میں پانی موجود تھا، تاہم ہمارے خیال میں برسات کے موسم میں اس میں اس سے کافی زیادہ پانی ہوتا ہو گا۔
تاہم آبشار آبشار ہوتی ہے، پانی کم ہو یا زیادہ
پھر بقول شاعر
مسرت بخش تھا کتنا ترنم آبشاروں کا
وہ لہریں وہ سکوں پرور کنارے یاد آتے ہیں

a035.jpg

a036.jpg
 

یاز

محفلین
a037.jpg


آبشار والی جگہ پہ چند دکانیں یا کھوکھے بھی موجود تھے، لیکن ابھی بند ہی پڑے تھے۔
a038.jpg
 

یاز

محفلین
دھانی آبشار سے چند منٹ کے بعد ہی نوسدہ نامی جگہ آ گئی۔ یہاں نیلم جہلم کی تعمیراتی سرگرمی بھرپور طریقے سے جاری تھی۔ ڈمپرز وغیرہ کی وجہ سے سڑک کا تقریباً آدھا کلومیٹر کا حصہ ٹوٹا پھوٹا تھا۔ عین ڈیم کے پاس سے سڑک دریا کے دوسری جانب چلی جاتی ہے اور پھر کیل بلکہ تاؤبٹ تک دوسری جانب ہی رہتی ہے۔ دوسری جانب سڑک کچھ بلندی پہ ہے جہاں سے ڈیم کا ریزروائر اور تمام جزئیات واضح دکھائی دیتی ہیں۔
پراجیکٹ کی چند تصاویر گزشتہ ٹرپ میں بنائی تھیں۔

a043.jpg

a044.jpg
 

یاز

محفلین
نیلم جہلم پراجیکٹ سے آگے چند کلومیٹر تک وادی کافی تنگ ہو جاتی ہے۔ جس کے بعد پھر اچانک کھلی اور سرسبز والی وادیء نیلم شروع ہوتی ہے۔
یہاں راستہ کچھ پرخطر بھی ہے۔
a047.jpg
 

یاز

محفلین
اسی دوران کسی لینڈ سلائیڈ کو صاف کرنے کے لئے بلڈوزر کام کر رہا تھا تو گاڑیوں کی لائن میں لگ گئے۔ پندرہ بیس منٹ بعد ہی راستہ کلیئر ہوا۔
a048.jpg

a049.jpg
 

یاز

محفلین
یہاں سے کچھ ہی آگے نوسیری نامی علاقہ شروع ہو گیا۔ ایک بورڈ دیکھ کر احساس ہوا کہ دریا کے دائیں جانب کا علاقہ بھارت کے پاس ہے، جو تصاویر میں دریا کے اوپر والی سائیڈ پہ دکھائی دے رہا ہے۔
DSC_3217.jpg

DSC_3218.jpg
 

یاز

محفلین
کچھ آگے جا کر دونوں جانب پاکستانی کشمیر والا علاقہ پھر شروع ہو گیا۔ اس کا اندازہ ہمیں یہ پل دیکھ کر ہوا، جو تصویر میں درختوں کے پیچھے چھپا ہوا ہے۔
DSC_3219.jpg
 

زیک

مسافر
یہاں سے کچھ ہی آگے نوسیری نامی علاقہ شروع ہو گیا۔ ایک بورڈ دیکھ کر احساس ہوا کہ دریا کے دائیں جانب کا علاقہ بھارت کے پاس ہے، جو تصاویر میں دریا کے اوپر والی سائیڈ پہ دکھائی دے رہا ہے۔
DSC_3217.jpg

DSC_3218.jpg
احتیاط کہیں جاسوسی کے الزام میں نہ پکڑے جائیں
 
Top