وادی کالام کی سیر میرے کیمرے سے

جیہ

لائبریرین
بہت خوبصورت علاقہ ہے، آپ نے میری بیس سالہ پرانی یادیں تازہ کر دیں۔ کالام سے آگے کچھ کلومیٹرز کے فاصلے پر ایک خوبصورت جھیل ہے، مشکل سا نام تھا مجھے یاد نہیں رہا، وہاں تک جانے کا مجھے اتفاق ہوا اور کافی فاصلہ پیدل طے کرنا پڑا کہ راستے میں ایک گلیشیر تھا، جوانی کی راتیں مرادوں کے دن تھے، سو جھیل کے پانی میں نہائے بھی، اس پانی کی بردوت ابھی تک رگ و پے میں ہے۔ :)
مہو ڈنڈ کا ذکر کر ہے ہیں ناں؟ پشتو میں مچھلی کو مہے جس کا جمع مہی / مہو ہے۔ ڈنڈ جھیل کو کہتے ہیں ۔یعنی کا مطلب ہے مچھلیوں والی جھیل۔


اور یہ کیا برشی بردوت کا یہاں کیا ذکر؟
 

محمد وارث

لائبریرین
ہاں شاید یہی جھیل تھی، جو بھی تھی واللہ لاجواب تھی، میرے تو وہاں سے آنے کو دل نہیں چاہ رہا تھا لیکن جب دن ڈھلنے لگا تو مجبوراً آنا پڑا۔

برودت بمعنی خنکی اور ٹھنڈک لکھنا چاہ رہا تھا لیکن غلط لکھ گیا ویسے یہ 'برشی بردوت' کیا ہے؟
 

طالوت

محفلین
اس کی مجھے خبر ہے ۔ ارشد جان ، خلیل الرحمن اور پشاور و دیگر ذمہ داران کا تعارف بھی کروا دیتے ۔
وسلام
 

شہزاد وحید

محفلین
میں پہلی بار یہاں 9th کلاس میں گھر سے یہ جھوٹ بول کر گیا تھا کہ سکول کا ٹرپ مری جا رہا ہے۔ جب کہ حقیقت یہ تھی کہ صرف ہم پانچ ننے منے جیالوں نے گوجرانوالہ لاری اڈا سے رات کو روانہ ہونا تھا۔ اور ہمارے چھکے تب چھوٹ گئے جب اسلام آباد جا کر بس سے سارے پنجابی اتر گئے اور بس میں صرف پٹھان ہی پٹھان رہ گئے۔ اور تب تو چھکوں کے ساتھ بلے بھی چھوٹ گئے جب بس پشاور جا کر خالی ہو گئی اور ہمیں بھی پشاور اتار دیا گیا۔ ہاہاہاہاہاہاہا مجھے وہ لمحات سوچ کر آج بھی ہنسی آتی ہے۔ لیکن ہم جیالوں نے ہمت نہیں ہاری اور بس کنڈکٹر سے جھگڑا کیا کہ تم نے ہمارے ساتھ دھوکہ کیوں کیا اور سوات کا کہہ کر ہمیں پشاور کیوں اتار دیا۔ اس نے ہمارے پر احسان یہ کیا کہ ہمیں مردان اتار دیا اور سو کا نوٹ ہمارے ہاتھ میں دے کر سب کے سروں پر ہاتھ پھیر کر کہا چلو جاؤ اب ورنہ۔ ہم بیچارے ٹیوٹا میں بیٹھ کر مینگورا پہنچے اور پھر وہاں سے کلام گئے۔ میرے جیب بھی کٹ گئی۔ ایک اور ساتھی کے بھی پیسے گم ہو گئے۔ کمرا لینے کے لئیے شناختی کارڈ کسی کے پاس نہیں تھا۔ ہاہاہاہا۔ بہت کتے والی ہوئی تھی ہمارے ساتھ۔لمبی کہانی ہے۔
لیکن بہرحال چار دن کلام میں رہنے کے بعد ہم نے گھر آ کر یہی کہا تھا واہ مزہ آگیا۔
 

تہذیب

محفلین
سب بہت اچھی تصاویر ہیں۔ تھینکسسس فار شیئرنگ۔۔۔ پاکستان رئیلی از اے ونڈرفل پلیس۔ ویری بیوٹی فل۔ کاش میں بھی کبھی دیکھ سکوں۔
 
Top