مبارکباد وارث بھیا کے محفل میں دس سال

ظفری

لائبریرین
محمد وارث بھائی ! آپ کو یہ سنگِ میل بہت بہت مبارک ہو ۔ یادش بخیر کے حوالے سے آپ نے یادوں کے دریچے سے جن دوستو ں کا ذکر کیا ہے ۔ واقعی انکے ساتھ گذرا ہوا وقت ایک سنہرا دور تھا ۔
آپ کی ادبی اور علمی کاوشوں سے نہ صرف یہ نالائق مستفید ہوا ہے ۔ بلکہ لاتعداد ممبران نے بھی آپ سے فیض اٹھایا ہے ۔ اللہ سے دعا ہے کہ آپ اسی طرح اس محفل پر ہمیشہ موجود رہیں اور مسکراتے رہیں ۔ آمین
 
ابن توقیر

محفلین
اس پرمسرت موقع پہ دس سالوں پر محیط اس انمول اور شاندار سفر کی کہانی خود وارث بهیا کی زبانی لکهنے کی فرمائش کرنا کیسا رہے گا؟

یہ مراسلہ "اوٹ" کے پیچهے لکها گیا ہے یعنی حملہ پروف ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
محفل میں دس سال بہت بہت مبارک ہوں وارث بھائی!
ہماری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔۔۔
شکریہ شاہد صاحب!

نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں تاکہ مزید براں بحرِ علم کی طغیانی سے ساحل کی ریتلی مٹی کو بھی استفادہ ہوجائے ، اس نیک گھڑی جو کہ بابرکت و سعید ماہ کی ہے ، آپ کی محفل سے وابستگی بڑھانے کا باعث ہو ، آمین
بہت شکریہ آپ کا شیخ صاحبہ، نوازش آپ کی!

بہت مبارکباد قبول فرمائیں.
شکریہ افضل صاحب۔

بہت بہت مبارک ۔۔۔وارث بھائی:):):)
شکریہ ہادیہ :)

محمد وارث بھائی ! آپ کو یہ سنگِ میل بہت بہت مبارک ہو ۔ یادش بخیر کے حوالے سے آپ نے یادوں کے دریچے سے جن دوستو ں کا ذکر کیا ہے ۔ واقعی انکے ساتھ گذرا ہوا وقت ایک سنہرا دور تھا ۔
آپ کی ادبی اور علمی کاوشوں سے نہ صرف یہ نالائق مستفید ہوا ہے ۔ بلکہ لاتعداد ممبران نے بھی آپ سے فیض اٹھایا ہے ۔ اللہ سے دعا ہے کہ آپ اسی طرح اس محفل پر ہمیشہ موجود رہیں اور مسکراتے رہیں ۔ آمین
بہت شکریہ ظفری بھائی، نوازش آپ کی۔ آپ کو تو اب بارہ سال ہونے والے ہوئے، ماشاءاللہ :)

شکریہ آپ کا، نوازش۔
 
اس پرمسرت موقع پہ دس سالوں پر محیط اس انمول اور شاندار سفر کی کہانی خود وارث بهیا کی زبانی لکهنے کی فرمائش کرنا کیسا رہے گا؟

یہ مراسلہ "اوٹ" کے پیچهے لکها گیا ہے یعنی حملہ پروف ہے
تو پھر کرڈالیے فرمائش
 
ابن توقیر

محفلین
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
ماشاءاللہ!

بہت مبارک ہو وارث بھائی!

یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اردو محفل پر آپ کا ساتھ اور سرپرستی میسر رہی۔
 
الف عین

لائبریرین
ماشاء اللہ۔ دس سال جو واقعی تاریخ ساز ہیں۔ بہت مبارک ہو۔ اور اس بات کی بھی مبارک کہ اس سنگ میل کا بھی کسی کو تو خیال آیا، ہمارے تو دس سال کبھی کے ہو چکے!!!
 
فہیم

لائبریرین
بہت مبارک ہو وارث بھائی۔
اور اس بات کی بھی کہ آپ کے یہ دس سال کسی بھی تنازعے سے پاک ہیں :)
 
Top