مبارکباد وارث صاحب کے چار ہزار پیغامات

فرخ منظور

لائبریرین
وارث صاحب محفل کے ہردلعزیز رکن چار ہزار پیغامات کو عبور کرچکیں ہیں -

وارث صاحب بہت مبارک ہو چار ہزار پیغامات کی- دعا ہے کہ یہ پیغامات لاکھوں‌تک پہنچ جائیں بلکہ
اللہ کرے مرحلہ شوق نہ ہو طے - :)
 

تعبیر

محفلین
آپکو بہت بہت مبارک ہو


63723gj09ej3dm3.gif
 

تفسیر

محفلین

وارث بھائی

آپ کو دل جلانا آتا ہے۔:(

خوب جناب آپ تخلیقات میں تو پیچھے چھوڑ گئے تھے۔
اب پیغاموں کی تعداد میں بھی آگے:mad:
میں آپ کو مبارک باد نہیں دیتا ۔ میں آپ کو مبارک باد نہیں دیتا ۔میں آپ کو مبارک باد نہیں دیتا ۔میں آپ کو مبارک باد نہیں دیتا ۔

تھوڑی دیر سوچنے کے بعد ۔۔۔:hmm:

کون میری حفاظت کرتا ہے۔ اور مدد کو پہنچتا ہے ۔:)
کون میری تحریریں پڑھ کر مسکراتا ہے ( غلطیوں پر ) پھر لکھتا ہے " لاجواب تفسیر صاحب" :)
کون میری اور ایک تحریر مس نہیں کرتا۔:)
کون بلند آواز میں سب سے کہتا ہے کہ میں تفسیر کی تحریریں پڑھتا تھا اور پڑھتا ہوں اور پڑھتا رہوں گا:)
کون کہتا تفسیر بھائی میں آپ سے پیار کرتا تھا۔ کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ :)

آپ نے یہاں بھی مجھے ہرادیا۔;)


لیکن اس ہار میں بھی میری جیت ہے۔ اس لئے
[grade="FF1493 FF6347 008000 4B0082 0000FF"]یہ مبارک باد قبول کریں[/grade]

آپ کو میرا سلام

 

محمد وارث

لائبریرین
آپ سب خواتین و حضرات کا بہت شکریہ، مہربانی ہے آپ سب کی، نوازش۔

فرخ (سخنور) صاحب
بہت شکریہ قبلہ، میں سوچ ہی رہا تھا کہ اللہ کرے کسی کی نظر نہ پڑھے ادھر :) خیر حضور، یہ جھکا ہوا سر، مزید جھک گیا آپ کی محبتوں کے بوجھ سے :)

سعود (ابنِ سعید) صاحب،
نوازش آپ کی برادرم

نبیل
بہت شکریہ آپ کا، آپ کی اس خوبصورت "کائنات" کے ہم کوئی کہکشاں نہ سہی، بلیک ہول ہی سہی لیکن حصہ تو ہیں ہی اور اسی سعادت پر بہت خوش :)

شمشاد صاحب
بہت شکریہ آپ کا محترم

تعبیر
شکریہ آپ کا، نوازش

تفسیر صاحب
آپ کے ایسے ہی پیغامات ہوتے ہیں جو لوگوں کو آپ کا گرویدہ بنا دیتے ہیں، اور اس میں یہ خاکسار بھی شامل ہے :)، آپ ایک انتہائی حساس دل کے مالک ہیں، اور آپ کی بھابھی کے بقول میں " انتہائی سنگ دل" ہوں اور اسی لیے شاید مجھے حساس لوگ زیادہ اچھے لگتے ہیں ;)

یونس رضا صاحب
بہت شکریہ آپ کا

بوچھی
بہت شکریہ آپ کا، نوازش
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

وارث بھائی ، آپ کو دلی مبارک باد !
آپ کی تحریر ، انتخاب اور کام دیکھ کر خوشی ہوتی ہے ۔
 

الف عین

لائبریرین
بہت مبارک وارث۔۔۔ میں پانچ ہزاری منصب کا انتظار کر رہا تھا۔ خیر ترب ایک اور مبارک باد سہی۔۔ فی الحال چار ہزاری منصب پر سہی۔۔
تمہارے پیغامات میں بھی طور خاص پڑھتا ہوں کہ وارث نے کسی موضوع میں پیغام دیا ہے تو اہم ہوگا۔۔۔۔ ورنہ میں پسندیدہ کلام میں بھی نہیں داخٌ ہوتا تھا جہاں شاعر کا نام نظر آتا تھا نہ اکثر اشعار کی املا اور عروض درست نظر آتی تھی۔
 
Top