سید شہزاد ناصر
محفلین
قرآنی آیت کے ساتھ کم از کم حوالہ ضروری ہے[ARABIC]
إِنَّ اللّهَ اصْطَفَى آدَمَ وَنُوحًا وَآلَ إِبْرَاهِيمَ وَآلَ عِمْرَانَ عَلَى الْعَالَمِينَ
[/ARABIC]
قرآنی آیت کے ساتھ کم از کم حوالہ ضروری ہے[ARABIC]
إِنَّ اللّهَ اصْطَفَى آدَمَ وَنُوحًا وَآلَ إِبْرَاهِيمَ وَآلَ عِمْرَانَ عَلَى الْعَالَمِينَ
[/ARABIC]
یہ دعویٰ چونکہ آپ نے کیا ہے کہمحمود بھائی آپ نے لکھا کہ قرآن پاک کی کافی آیات سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام اللہ کے نبی تھے، تو برادر ان کافی آیات میں سے چند ایک کا حوالہ عنایت فرمائیں۔
اور یہ کہ جو عجیب بات میں نے کی ہے اس کی وضاحت فرما دیں۔
والسلام
چنانچہ پہلے اسکا ثبوت آپ دیجئے کہ حضرت آدم علیہ السلام پر وحی نہیں آتی تھی۔ یہ بات آپ نے کہاں سے سنی، پڑھی یا اخذ کی؟۔۔۔اسکے بعد کوئی بات کریں گے۔اور یہ بات کہیں سے بھی ثابت نہیں کہ حضرت آدم علیہ السلام پر بھی وحی آتی تھی۔
یہ بات آپ کی بالک درست ہے کہ "میں نے سنا" اور "غالبا" والی بات سے کام نہیں چلتا ،نیز یہ کہ "میں نے سُنا ہے ۔۔۔ ۔" اور "غالباً ۔۔۔ ۔۔" سے کام نہیں چلتا۔ مستند حوالے کی ضرورت ہوتی ہے۔
والسلام
جی بھائی یہاں تو پہلے رسول کی بات ہے ۔ آپ پہلے نبی کہہ رہے تھے ۔سورۃ النساء، آیۃ 163
إِنَّا أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ كَمَا أَوْحَيْنَا إِلَىٰ نُوحٍ وَالنَّبِيِّينَ مِن بَعْدِهِ ۚ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔﴿١٦٣﴾
ترجمہ : یقیناً ہم نے آپ کی طرف اسی طرح وحی کی ہے جیسے کہ نوح اور ان کے بعد والے نبیوں کی طرف کی۔
صحیح بخاری میں حضرت اُنس بن مالک سے حدیث شفاعت کے بارے میں روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ذکر فرمایا :
"ان الناس یاتون الی آدم لیشغع لھم فیعتذر الیھم و یقول : ائتوا نوحاً اول رسول بعثہ اللہ" و ذکر تمام الحدیث
ترجمہ : لوگ بروز قیامت حضرت آدم علیہ السلام کے پاس آئیں گے تاکہ وہ اللہ تعالٰی سے ان کے لیے شفاعت طلب کریں، تو وہ ان لوگوں سے معذرت پیش کریں گے اور کہیں گے کہ تم لوگ جاؤ حضرت نوح علیہ السلام کے پاس جو کہ سب سے پہلے رسول ہیں، جنہیں اللہ نے مبعوث فرمایا تھا (یعنی لوگوں کی ہدایت کے لیے دنیا میں بھیجا تھا)۔
قرآن پاک میں اللہ تعالٰی کا فرمان ہے کہ حضرت نوح علیہ السلام پہلے نبی تھے۔
کوئی بھی تقریر کرتا رہے، کوئی بھی کتاب لکھتا رہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔
سو فیصد متفق ۔۔۔۔پہلا نبی اور پہلا رسول کہنے میں فرق ہے ۔
نبی ہر وہ شخص ہے جس پر وحی ہو۔
رسول وہ ہے جس پر وحی ہو اور ساتھ میں تبلیغ کا حکم بھی ہو ۔
یعنی ہر نبی رسول نہیں ہوتا
لیکن
ہر رسول ضرور نبی ہوتا ہے ۔
حدیث کے الفاظ میں حضرت نوح علیہ السلام کو پہلا رسول کہنا ثابت ہے پہلا نبی نہیں ۔ اگر ہم ان کو پہلا نبی کہیں گے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم ان سے پہلے ہر شخص کی نبوت کا انکار کر رہے ہیں ۔ جب کہ ہمیں معلوم ہے آدم علیہ السلام بھی نبی ہیں۔ جو زمانی اعتبار سے حضرت نوح علیہ السلام سے پہلے گزرے ہیں ۔ دیکھیے سورۃ آل عمران آیت ۳۳۔
بھائی قرآن کی آیت سے آپ کا استدلال ثابت نہیں ہوتا اور حدیث آپ کے استدلال کے برعکس ہے ۔