والدین کا سر پر سائباں بنایا ہے۔۔۔برائے اصلاح

شیرازخان

محفلین
فاعلن،مفاعیلن؛فاعلن،مفاعیلن

والدین کا سر پر سائباں بنایا ہے
ان کی پھر دعاؤں سے کامراں بنایا ہے

گیت کیوں نہ گاؤں پھر ایسے ربّ کی رحمت کے
جس نے اپنی رحمت کو ترجماں بنایا ہے

میں تو صرف کافر کی خصلتوں کا مالک تھا
دربدر کے دھکوں نے مسلماں بنایا ہے

یوں اُٹھا لیا سر پرسب کو ایسے لگتا ہے
تم نے اپنے ہاتھوں سے آسماں بنایا ہے

خواب تھا یہ بچپن کاعمر بھر جسے بھگتا
زندگی لگی ہے تب اک مکاں بنایا ہے

تیرے جال میں تیرا، ہونے تو نہیں آیا
ڈار سے میں بچھڑا تھا، کارواں بنایا ہے

الف عین
 

شیرازخان

محفلین
فاعلن،مفاعیلن؛فاعلن،مفاعیلن

چاہتوں بھرا میرا خانداں بنایا ہے
مملکت یہ دی جس کا پاسباں بنایا ہے

والدین کا سر پر سائباں بنایا ہے
ان کی پھر دعاؤں سے کامراں بنایا ہے

ترجمانی رحمت کی کر رہا ہوں اس رَب کی
جس نے اپنی رحمت کو ترجماں بنایا ہے

میں تو صرف کافر کی خصلتوں کا مالک تھا
دربدر کے دھکوں نے مسلماں بنایا ہے

یوں اُٹھا لیا سر پرسب کو ایسے لگتا ہے
تم نے اپنے ہاتھوں سے آسماں بنایا ہے

خواب تھا یہ بچپن کاعمر بھر جسے بھگتا
زندگی لگی ہے تب اک مکاں بنایا ہے

تیرے جال میں تیرا، ہونے تو نہیں آیا
ڈار سے میں بچھڑا تھا، کارواں بنایا ہے

الف عین
 

الف عین

لائبریرین
تکنیکی طور پر صرف مسلمان کا تلفظ غلط ہے۔ یہاں مُس لَِماں باندھا گیا ہے، مفاعلن کے وزن پر۔ جب کہ یہ فعولن ہونا چاہئے۔
کامراں بنایا ہے؟ کیا؟؟؟ سمجھ میں نہیں آیا
 
Top