نثار اکبر آبادی کی 'شعر اور فنِ شعر' سے یہ خاکسار مستفید ہو چکا ہے۔
اور اب بتایئے میں جاؤں تو کدھر جاؤں کہ پچھلے کئی سال سے شمس الدین فقیر کی 'حدائق البلاغت' میں ڈھونڈ رہا ہوں اور آپ کے پاس ہے اس موضوع پر مستند ترین کتاب ہے جس کے حوالے ہر 'عروضیا' دیتا ہے۔
اور اس موضوع پر میں جن کتب کی تلاش میں ہوں اب اس میں 'تسہیل العروض' کا بھی اضافہ ہوگیا۔
مولوی نجم الغنی کی 'بحر الفصاحت' کا نیا ایڈیشن مجلس ترقیِ ادب، لاہور نے 2004ء میں شائع کیا ہے، اور اغلاط سے پاک ہے۔ اس موضوع پر 'بائبل' کا درجہ رکھتی ہے۔
بہرحال بہت خوشی ہوئی آپ کا جذبہ و جستجو و لگن دیکھ کر
واپسی مبارک ہو اور خوش آمدید۔ یہ سوچ کر خوشی ہو رہی ہے کہ جلد ہی محفل میں عروض کے اطلاقیے بھی بننے لگیں گے۔
شکریہ فاتح۔ آپ کا اندازہ درست ہے۔ عروض میں میری دلچسپی کچھ اس لیے بھی ہے کہ اس کے لیے کوئی اطلاقیہ ڈیویلپ کیا جائے۔ بہرحال پہلے تو اس کے لیے عروض کی کچھ سمجھ ہونا ضروری ہے۔
فاتح، میں ضرور اس پراجیکٹ پر کام کرنا چاہوں گا لیکن اس وقت کئی اور کاموں میں کافی مصروف ہوں۔ ان سے فارغ ہو کر ہی اس جانب توجہ کر سکوں گا۔ آپ اپنا پروگرامنگ ماڈل ضرور شئیر کریں۔ ہو سکتا ہے کہ اس سے بھی میری کچھ رہنمائی ہو جائے۔واہ! اگر ایسا ہے تو پیشگی بہت بہت مبارک۔ ایک ایسا اطلاقیہ بنانے کا آغاز محسن حجازی صاحب کے ساتھ مل کر ہم نے بھی کیا تھا جس میں وارث صاحب بھی شامل تھے لیکن گذشتہ چار چھ ماہ میں اس قدر مصروفیت میں گزرے کہ ہم اس پر کام نہ کر سکے۔ بہرحال اس پر پراجیکٹ کا جو ماڈل ہم نے کافی ہفتوں کے مباحث کے بعد فائنل کیا تھا اسے اگر آپ چاہیں تو آپ کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں کہ مقصد تو ادب کی خدمت ہی تھا۔۔۔ ہم نہ سہی آپ سہی۔