واپسی 2010

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستان محفل،
میں کل ہی پاکستان سے واپس پہنچا ہوں۔ ابھی سفر کی تھکن اترنے میں چند دن اور لگیں گے۔ :) اس مرتبہ عید الفطر پاکستان میں منانے کا اتفاق ہوا۔ اگرچہ میں ہر سال پاکستان جاتا ہوں لیکن کافی طویل عرصے بعد پاکستان میں عید منا سکا ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست بھی خیریت سے ہوں گے۔ میں انشاءاللہ جلد ہی اردو ویب اور محفل فورم کے حوالے سے کچھ پراجیکٹس پر کام کو آگے بڑھاؤں گا۔ فورم کا انتظام بطریق احسن چلانے پر میں تمام منتظمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ :)
والسلام
 
طالوت

محفلین
گوڈے گوڈے کیچڑ سےواپسی مبارک ۔ وقت ملے تو اب کے اور تب کے پاکستان پر بھی ہلکی پھلکی روشنی ڈالیئے گا۔
وسلام
 
شکریہ طالوت۔ ہر سال پاکستان کے قیام کے دوران کئی نئے مشاہدات ہوتے ہیں اور کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ موقع ملا تو اس بارے میں ضرور لکھوں گا۔
 
طالوت

محفلین
انتظار رہے گا نبیل ۔

اردو محفل پر بہت اچھے اچھے مختلف الخیال اورمضبوط مشاہدہ رکھنے والے حضرات موجود ہیں۔ احباب اگر اپنے مشاہدات اپنی فکر و تجربات کی روشنی میں یہاں بیان کیا کریں تو نا صرف اراکین کی دلچسپی محفل پر بڑھے گی بلکہ مختلف طرز فکر اور مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے کے باعث ملکی صورتحال پر عمدگی سے روشنی پڑے گی اور نئی نسل کی تربیت کا بھی خوب انتظام ہو گا۔ عوامی معاملات پر “پروفیشنل“ لکھاریوں کی بجائے عوامی انداز تحریر زیادہ متاثر کن اور حقائق پر مبنی ہوتا ہے۔
وسلام
 
خوشی

محفلین
عزیز دوستان محفل،
میں کل ہی پاکستان سے واپس پہنچا ہوں۔ ابھی سفر کی تھکن اترنے میں چند دن اور لگیں گے۔ :) اس مرتبہ عید الفطر پاکستان میں منانے کا اتفاق ہوا۔ اگرچہ میں ہر سال پاکستان جاتا ہوں لیکن کافی طویل عرصے بعد پاکستان میں عید منا سکا ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست بھی خیریت سے ہوں گے۔ میں انشاءاللہ جلد ہی اردو ویب اور محفل فورم کے حوالے سے کچھ پراجیکٹس پر کام کو آگے بڑھاؤں گا۔ فورم کا انتظام بطریق احسن چلانے پر میں تمام منتظمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ :)
والسلام

کس ائیر لائن سے واپسی ہوئی ھے؟

کیا پاکستان سے سوائے عبرت کے کچھ سیکھنے کو مل سکتا ہے؟ :)

مل سکتا ھے ہر گلی کی نکڑ پہ کھڑا ایک جہادی
 
خوشی

محفلین
انتظار رہے گا نبیل ۔

اردو محفل پر بہت اچھے اچھے مختلف الخیال اورمضبوط مشاہدہ رکھنے والے حضرات موجود ہیں۔ احباب اگر اپنے مشاہدات اپنی فکر و تجربات کی روشنی میں یہاں بیان کیا کریں تو نا صرف اراکین کی دلچسپی محفل پر بڑھے گی بلکہ مختلف طرز فکر اور مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے کے باعث ملکی صورتحال پر عمدگی سے روشنی پڑے گی اور نئی نسل کی تربیت کا بھی خوب انتظام ہو گا۔ عوامی معاملات پر “پروفیشنل“ لکھاریوں کی بجائے عوامی انداز تحریر زیادہ متاثر کن اور حقائق پر مبنی ہوتا ہے۔
وسلام

کیا اچھا صرف حضرات ہی لکھ سکتے ھیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
طالوت

محفلین
نہیں خواتین بھی لکھیں بلکہ ضرور لکھیں ، اور جو شاباشیاں ان کو ملا کرتی ہیں وہ بےچارے مردوں کے حصے میں کہاں ۔

ویسے آپ نے یہ جہادی کہاں دیکھ لئے وہ بھی ہر ہرنکڑ پر کھڑے ، دس ماہ پہلے تک تو ایسی حالت نہیں تھی ،نبیل شاید کچھ بتا پائیں :rolleyes:

آپ کھوجی ھیں یا پولیس میں ، سچ بتائیں پلیززززززززززززز
 
نبیل

تکنیکی معاون
خوشی، میں ایمیرٹس ائرلائنز سے واپس آیا تھا۔ اور ایسے بھی کوئی حالات نہیں ہیں کہ ہر نکڑ پر جہادی کھڑے نظر آئیں۔ اللہ بچائے ایسے وقت سے۔
 
خوشی

محفلین
میں کھوجی ؟ بالکل بھی نہیں ، ایسا کیوں لگا آپ کو ؟
ایسے ہی لگا تھا

خوشی، میں ایمیرٹس ائرلائنز سے واپس آیا تھا۔ اور ایسے بھی کوئی حالات نہیں ہیں کہ ہر نکڑ پر جہادی کھڑے نظر آئیں۔ اللہ بچائے ایسے وقت سے۔

شکریہ نبیل جی،اس کا مطلب ھے میں پاکستان جا سکتی ہوں

ویسے شکریہ اتنی جلدی جواب دینے واسطے:)
 
Top