واپڈا

تنویرسعید

محفلین
پتلے ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے ہیں
اور لوگ سڑکوں پہ آئے ہوئے ہیں

کیا بتائیں کیا حالت ہے ہماری
بہت بجلی سے ستائے ہوئے ہیں

رات نماز پڑھنے کو جو اٹھتے نہ تھے
بوڑھے بچے سب جگائے ہوئے ہیں

غزل کی دو لائنیں لکھنے کو
ہم نے جنریٹر چلائے ہوئے ہیں

گھر جانے کو اب جی نہیں کرتا
بل جو بجلی کے آئے ہوئے ہیں

چوری کیے تھے جو ناظم نے یونٹ
بل پہ میرے وہ پائے ہوئے ہیں

قیامت سے پہلے اک قیامت
یہ واپڈا والے جو لائے ہوئے ہیں
 

تنویرسعید

محفلین
فرج ہو استری، اے سی ہو یا ہیٹر
لگائیں تار میٹر گھوم جاتا ہے

مہینے بعد بل جب سامنے آئے
تو پھر اک بار میٹر گھوم جاتا ہے
 

arifkarim

معطل
ابھی کچھ عرصہ قبل ہی ایک قبرستان کو ہزاروں روپوں کا بل بھیج دیا! شاید وہ سمجھے مردوں نے عذاب قبر سے بچنے کیلئے قبروں میں اے سی لگائے ہوئے ہیں!
 

چاند بابو

محفلین
ارے ارے بھائی لوگ یہ کیا کر رہے ہیں آپ لوگ واپڈا کے خلاف محاذ بنائے ہوئے ہیں۔ بھئی ایسی کوئی بات نہیں ہے کبھی کبھی غلطی ہو جاتی ہو گی بیچاروں سے لیکن ہمیشہ وہ ایسا نہیں کرتے ہیں اور بجلی بند کرنے یا نہ کرنے میں کم ازکم آپ کے علاقے تک کے افسران اور ملازمین کا کوئی ہاتھ نہیں ہے یہ تو کچھ نادیدہ ہاتھ ہیں جو پاکستان کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں۔
 
Top