تعارف واہ کیا محفل ہے !!

شمشاد

لائبریرین
جناب تلمیذ صاحب
معذرت کہ آپ کا تعارف پہلے نظر سے نہ گزرا۔ ابھی دوسرے زمرے میں آپ کے خطوط سے آپ کی آمد کا پتہ چلا۔

ہماری یہ محفل اپنی نوعیت کی واحد محفل ہے۔ اور اس میں آپ جیسے حضرات کی شرکت ہمیشہ ہی خوش آئیند رہی ہے۔

امید ہے آپ آتے رہیں گے اور خوب گپ شپ رہے گی۔
 
یاد رہے کہ یہ پیغام اب سے " خوش آمدید " میں شامل کیا جائے گا ۔ لیکن اب میں اس کو خوش آمدید سے علیحدہ ایک پیغام کی صورت میں شا‏ئع کر رہا ہوں ۔

190162691_60286e981f_o.jpg

میر ے ذاتی صفحات ۔

یہ محفل ہم سب کی ہے ۔ لیکن یہ محفل ہم سب کی اس لیے بھی ہو پائي ہے کہ ہم سب نے اپنا کچھ نہ کچھ اس محفل کی نظر ضرور کیا ہے ۔ کبھی ہم اس محفل کو اپنے قیمتی لمحات نظرانے کے طور پر عنایت کرتے ہیں تو کبھی ہم اپنی ایک تحریر اس محفل میں شامل کر دیتے ہیں ۔ میں نے بھی اس محفل میں اپنی تحریریں اور وقت دونوں ہی دینے کی کوشش کی ہے ۔ اور اس محفل میں " مشترکہ " کاموں کے ساتھ اساتھ کچھ ذاتی صفحات بھی تیار کیے ہیں ۔ یہ صفحات کہنے کو تو " ذاتی " ہیں لیکن پڑھنے کے لیے آپ کے لیے آپ کے سامنے حا‌ضر ہیں ۔

190163253_56f879ae31.jpg

ٹھہرے ! زیست کو ایک نظر دیکھتے جائیے ۔

یہ وہ الفاظ ہیں جو میری امی جان کی ہر ڈائری میں سب سے پہلے لکھے جاتے ہیں ۔ تو میں بھی امی جان کی پیروی کرتے ہوئے اپنے ذاتی صفحات کی تعریف کی شروعات پر لکھ رہا ہوں ۔

190162887_3051ddbf4a_o.jpg

اقوال حکمت ۔

میں نے اس ڈور میں اپنے پسندیدہ اقوال ایک جگہ جمع کرنے کی کوشش کی ہے ۔ ان اقوال نے مجھے زندگی کے ہر موڑ پر رہنمائی کی ۔ اور اب بھی جب کبھی پریشان ہوتا ہوں اور مجھے مدد درکار ہوتی ہے تو میں " نماز " کے ساتھ ساتھ ان کی جانب بھی رجوع کرتا ہوں ۔ یہ اقوال ابھی ختم نہیں ہوئے ہیں ۔ ان کی تعداد ابھی 70 کے قریب ہے ۔ لیکن میں تقریباً روزانہ ہی 20 اقوال اس ڈور میں جمع کر رہا ہوں ۔ اور میں ان اقوال کو 2000 تک لے کر جانا چاہتا ہوں ۔ یہ اقوال میرے لیے اس لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ یہ اقوال میری امی جان کے جمع کیے ہوں ہیں اور امی جان کی ذوبان پر ہوتے ہیں ۔ان کو جمع کرنا میرے لیے ایک ایسی سعادت ہے جو مجھے تمام عمر یاد رہے گی ۔ ( اس ڈور کے پہلے تین صفحات بلیک اینڈ وائٹ ہیں ۔ اور باقی کے تمام صفحات رنگین ہیں ۔ )

اس ڈور پر جانے کے لیے نیچے دیئے گئے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=3547


190162819_bd77c4ca96_o.jpg

خواب لمحے امر یادیں ۔

یہ ڈور میں نے مدرز ڈے پر شروع کی تھی جو ابھی تک جاری ہے ۔

اس ڈور پر جانے کے لیے نیچے دیئے گئے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=2754

190163010_4bd04c74b6_o.jpg


شمیل نامہ :

نامے تو آپ نے بہت پڑھے ہوں گے ۔ کبھی " شہاب نامہ " آپ کو ایک اہم شخصیت کی زندگی کے مختلف روپ دکھاتا ہے ۔ تو کبھی " پی ٹی وی " کے " خبر نامہ " کی شکل میں ہر دور کے عسکری آمر کا " تعریف نامہ " بن جاتا ہے ۔ اور جب یہ " نامہ " کسی جمہوری دور میں پیش کیا جاتا ہے تو اسے " وزیر اعظم نامہ " کہتے ہیں ۔

میں نے بھی ایک " نامہ " شروع کیا ہے ۔ یہ نامہ باقی تمام ناموں سے زرہ مختلف ہے ۔ کیونکہ اس میں ، میں نے ان خبروں اور معلومات کو ایک جگہ ترتیب دینے کی کوشش کی ہے جو مجھے بہت پسند ہیں ۔ ان خبروں اور معلومات کا کسی زمانے سے کوئی تعلق ہیں ہے ۔ یہ معلومات پرانی بھی ہو سکتی ہیں اور نئی بھی ۔

اس ڈور پر جانے کے لیے نیچے دیئے گئے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=3581
 
Top