وجاں ماریاں کئی وار وے

عزیزامین

محفلین
میں نے بہت سے دھاگے شروع کیے آپ میں کسی نے بھی اس کو کسی رسالے کی کہانی سے زیادہ اہمیت نہیں دی ایک دو کمنٹس دیے اور دھاگہ نہ بند نہ کھلا رکھ کر چھوڑ دیا یا بوجھ مجھ پر ڈال دیا کہ محنت کریں کیا تنقید برائے تنقید ٹھیک عمل ہے؟
 

نایاب

لائبریرین
نہیں
آپ کی پوسٹ سے اتفاق ہے ۔
تنقید برائے تنقید سے بیزاری کا اظہار ہے ۔
" واجاں ماریاں بلایا کئی وار ۔ مگر کسی نے میری گل نہ سنی "
ٹیگنگ کرنا سیکھ لیں
گر پوسٹ کو رواں رکھنے کے خواہش مند ہوں ۔
کہ یہاں ٹیگنگ رواں رہتی ہے ۔
 

نایاب

لائبریرین
اور ٹیگ کرنے کے لیئے @ لکھ کر بنا سپیس کے نام لکھنا شروع کریں تو
نچلی سائیڈ پر اک چھوٹی سی ونڈو کھلتی ہے وہاں مطلوبہ نام دیکھ کر اس پر کلک کر دیں ۔


anis.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
عزیز امین بھائی کیا کبھی آپ نے اس بات پر غور کیا ہے کہ آپ کے کھولے گئے دھاگے اتنی جلد بند کیوں ہو جاتے ہیں یا جلد ہی ان میں مزید مراسلے آنے کیوں بند ہو جاتے ہیں؟

اصل میں آپ ایک موضوع شروع کر کے ذمہ داری دوسرں پر ڈال دیتے ہیں کہ وہ پوری کریں اور آپ ایک طرف ہو جاتے ہیں۔ جبکہ آپ کے شروع کیے گئے دھاگے میں آپ کی شراکت کم از کم پچاس فیصد ہونی چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پچاس فیصد سے زیادہ آپ کا فرض بنتا ہے۔

جیسا کہ آپ نے کھجور والا دھاگہ شروع کیا۔ اس میں نایاب بھائی نے اور میں نے گرانقدر حصہ ڈالا لیکن آپ نے اس میں کتنا حصہ ڈالا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
بنائیں ٹیم اور ضرور بنائیں لیکن ٹیم لیڈر کے طور پر آپ کو سب سے زیادہ کام کرنا پڑے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرا تجربہ کم تھا تو کیا گھسیٹے مارتا؟
تو کیا میں کھجوروں کا کاروبار کرتا رہا ہوں یا نایاب بھائی کھجوروں کے باغوں کے مالک ہیں۔
میں بھی نیٹ سے یا ادھر ادھر سے معلومات اکٹھی کیں اور نایاب بھائی نے بھی بہت زیادہ محنت کی۔ اسی طرح آپ بھی نیٹ سرفنگ کریں اور معلومات اکٹھی کر کے یہاں اراکین کے ساتھ شیئر کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب یہ آپ خومخواہ کی ذمہ داری نایاب بھائی کے سر ڈال رہے ہیں۔ پہلے ذاتی گفتگو میں ان کی رائے لیں کہ وہ راضی بھی ہیں یا نہیں، اس کے بعد ان کے نام کا اعلان کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں یہ ان کا اخلاقی فرض نہیں ہے۔ اور یہ زبردستی کا اخلاق ان پر نہ ٹھونسیں۔ اس سے پہلے یہ آپ کا اخلاقی فرض ہے کہ ذاتی گفتگو میں ان کی رائے دریافت کریں، اگر وہ راضی ہوں تو ان کے نام کا اعلان کریں، ورنہ نہیں۔
 
Top